آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

جنوبی افریقہ فتح کے باوجود باہر، گروپ ون سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ون کے آخری دو میچوں میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے جبکہ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دی لیکن جنوبی افریقہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر پایا اور اس گروپ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

لائیو کوریج

  1. پاور پلے کے اختتام پر جنوبی افریقہ کا سکور 40/1

    پاور پلے میں جنوبی افریقہ نے زیادہ وکٹیں نہیں کھوئیں لیکن زیادہ رنز بھی نہیں بنائے۔

    ان 40 میں سے 14 رنز پاور پلے کے آخری اوور میں بنے جس میں ایک چھکا اور چوکا وینڈر ڈوسن نے لگایا۔

  2. معین علی کی اچھی بولنگ جاری!, جنوبی افریقہ کا سکور: پانچ اوورز میں 26/1

    معین علی نے اپنے تین اوورز کے سپیل میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ اور انھوں نے پاور پلے میں بولنگ کرواتے ہوئے صرف 18 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

  3. ’وان ڈر ڈوسن کی پہلی سکوپ شاٹ‘, جنوبی افریقہ کا سکور: چار اوورز میں 21/1

    وان ڈر ڈوسن نے آتے ہی کرس ووکس کے خلاف سکوپ شاٹ کھیل کر چار رنز حاصل کیے تھے۔ کرک وز کے مطابق یہ ان کے ٹی ٹوئنٹی کریئر کی پہلی سکوپ شاٹ تھی۔

  4. بریکنگ, معین علی کی گیند پر ریزا ہینڈرکس صرف دو رنز بنا کر آؤٹ!, جنوبی افریقہ کا سکور: تین اوورز میں 16/1

    جنوبی افریقہ کو آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اوپنر ریزا ہینڈرکس صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

    ریزا ہینڈرکس کی شاٹ خاصی کمزور تھی۔ وہ معین علی کی ایک سیدھی سی گیند پر سویپ مارتے ہوئے بولڈ ہو گئے۔

    اس اوور میں کل سات رنز بنے جس میں ڈی کاک کا ایک چوکا بھی شامل تھا۔

  5. جنوبی افریقہ کے پہلے اوور میں چھ رنز، ڈی کاک کی فارم اہم!, جنوبی افریقہ کا سکور: پہلے اوور میں 6/0

    جنوبی افریقہ کے اوپنر کوئنٹن ڈی کاک سے تمام امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ وہ جارحانہ بیٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔

    انھوں نے اس ورلڈ کپ میں تاحال خاطر خواہ پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کیا اور آج جنوبی افریقہ کو ان کی اشد ضرورت ہے۔

    معین علی کے پہلے اوور میں ڈی کاک نے ایک چوکا ضرور لگایا، لیکن اوور میں صرف چار رنز بنے۔

  6. ’انگلینڈ نے 2021 11 میں آٹھ میچ دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے جیتے ہیں‘

  7. آج کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کی فیصلہ

  8. بریکنگ, آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی!

    آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں کو شکست دے دی ہے اور آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں اس بات کا فیصلہ ہو جائے گا کہ آیا وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے یا نہیں۔

    دوسری جانب دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کے لیے یہ ٹورنامنٹ خاصا برا ثابت ہوا ہے اور انھیں صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

    اس شکست کا مطلب یہ بھی ہے کہ اب ویسٹ انڈیز سنہ 2020 میں آسٹریلیا ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔

  9. بریکنگ, آسٹریلیا کو ایک رن درکار لیکن کرس گیل نے مچل مارش کو آؤٹ کر دیا!

  10. ’پاکستان کو مچل مارش کی فارم دیکھ کر گھبراہٹ ضرور ہو گی‘

  11. بریکنگ, مچل مارش کی نصف سنچری مکمل!

    مچل مارش نے صرف 28 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ آسٹریلیا بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ یہ میچ جیت جائے۔

  12. آسٹریلیا فتح کے قریب صرف 36 رنز درکار اور نو وکٹیں ہاتھ میں, 14 اوورز کے اختتام پر آسٹریلیا کا سکور 133/1

    آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی شاندار بیٹنگ کے باعث اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آسٹریلیا فتح کے بہت قریب ہے۔ گذشتہ چند اوور میں آسٹریلیا نے زیادہ باؤنڈریز تو نہیں لگائیں لیکن ہر اوور میں چھ رنز سے زیادہ کی اوسط جا رہی ہے۔

    12 ویں اوور میں بھی ایک چوکا لگا، اور 13ویں میں میں لیکن 14ویں اوور میں دو چوکے لگے اور آسٹریلیا اب فتح سے صرف 25 رنز دور ہے۔

  13. ویسٹ انڈیز مارش کے لیے فیورٹ حریف!, آسٹریلیا کا سکور: 11 اوورز میں 105/1

  14. رسل کا مہنگا اوور، مارش کی بہترین بیٹنگ جاری!, آسٹریلیا کا سکور: 10 اوورز میں 98/1

    آسٹریلیا نے 10 اوورز کے اختتام پر 98 رنز بنا لیے ہیں اور اس کا صرف ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔

    آسٹریلیا کو جیت کے لیے 60 گیندوں پر 60 رنز درکار ہیں اور وارنر کے بعد اب مارش بھی عمدہ فارم میں نظر آ رہے ہیں اور انھوں نے آندرے رسل کے اوور میں ایک چھکا اور دو چوکے مارے ہیں۔

  15. بریکنگ, وارنر کی نصف سنچری مکمل!, آسٹریلیا کا سکور: 9 اوورز میں 82/1

    وانر آج خاصی عمدہ فارم میں دکھائی دے رہے ہیں اور انھوں نے اب تک اپنی اننگز میں پانچ چوکے تین چھکے لگائے ہیں اور نصف سنچری صرف 29 گیندوں پر مکمل کی ہے۔

    ڈیوڈ وارنر نے اس اوور میں والش جونیئر کو چھکا مارا ہے اور اوور میں کل 11 رنز بنائے ہیں۔

  16. مچل مارش کا چھکا، آسٹریلیا کی اچھی بیٹنگ جاری, آسٹریلیا کا سکور: آٹھ اوورز میں 71/1

    آسٹریلیا کی جانب سے اس اننگز میں سپنرز کے خلاف اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ فنچ کے آؤٹ ہونے کے باوجود دونوں وارنر اور مارش نے ہر اوور میں باؤنڈری حاصل کی ہے۔

  17. والش جونیئر کا اچھا اوور، ویسٹ انڈیز کا وکٹ درکار!, آسٹریلیا کا سکور: سات اوورز میں 61/1

    ویسٹ انڈیز کے لیگ سپنرز ایڈن والش جونیئر نے اچھا اوور کروایا ہے۔ ان کے اوور میں آٹھ رنز بنے لیکن اس وقت ویسٹ انڈیز کو وکٹوں کی شدید ضرورت ہے کیونکہ آسٹریلوی بلے باز ہر اوور میں باؤنڈری حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

  18. اکیل حسین کو ڈیوڈ وانر نے فائن لیگ پر چھکا مار دیا!, آسٹریلیا کا سکور: چھ اوور کے بعد 53/1

    ویسٹ انڈیز کے لیے خطرے کی بات یہ ہے کہ ڈیوڈ وارنر فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔ اکیل حسین نے اب تک اس میچ میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کے پہلے دو اوورز میں صرف سات رنز بنے تھے۔

    تاہم ان کے دوسرے اوور میں ڈیوڈ وارنر نے انھیں پہلے فائن لیگ پر خوبصور چھکا لگایا، اور پھر کٹ شاٹ کا سہارا لیا اور چار رنز حاصل کیے۔

    اس اوور میں کل 12 رنز بنے۔

  19. بریکنگ, ڈوین براوو کا آغاز میں چوکے کے بعد اچھا اوور، صرف چھ رنز دے, آسٹریلیا کا سکور: پانچ اوورز میں 41/1

    ڈوین براوو نے آغاز میں ڈیوڈ وارنر سے ایک فل بال پر چوکا کھانے کے بعد اچھا اوور کروایا ہے اور باقی پانچ گیندوں پر صرف دو رنز بنے ہیں۔

  20. بریکنگ, آسٹریلیا کو پہلا نقصان، کپتان فنچ آؤٹ, آسٹریلیا کا سکور: چار اوور میں 35/1

    ویسٹ انڈیز کے نوجوان لیفٹ آرم سپنر اکیل حسین نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فنچ کو بولڈ کر دیا ہے۔

    فنچ نے 11 گیندوں پر نو رنرز بنائے تھے۔ تاہم اکیل حسین نے اوور کا اختتام بھی خوب کیا اور اس اوور میں صرف دو رنز بنے۔