نیوزی لینڈ سیمی فائنل سے صرف ایک جیت دور، نمیبیا کو 52 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دن کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دے دی ہے اور اب سیمی فائنل کی پوزیشن حتمی بنانے کے لیے انھیں افغانستان کو شکست دینا ہوگی۔ دن کا دوسرا میچ انڈیا اور سکاٹ لینڈ کا ہے۔

لائیو کوریج

  1. نمیبیا کا پاور پلے میں سب سے زیادہ سکور!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. بریکنگ, پاور پلے اوور مکمل ،وان لنگن کا ملنے کو چھکا!, نمیبیا کا سکور: 36/0، چھ اوور مکمل

    SC

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاور پلے کے آخری اوور میں وان لنگن نے جارحانہ مزاج اختیار کیا اور ایڈم ملنے کو پہلے چوکا مارا اور پھر اوور کی پانچویں گیند پر زوردار چھکا رسید کر کے اوور میں 11 رنز حاصل کیے۔

  3. سٹیفن بارڈ کا بولٹ کو چوکا!, نمیبیا کا سکور: 24/0، پانچ اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ٹرینٹ بولٹ کے اوور میں نمیبیا کے بٹیس مینوں نے کوشش کی کہ کچھ جارحانہ انداز اختیار کیا جائے اور ایک چوکے کے ساتھ اوور میں سات رنز حاصل کیے۔

  4. ٹم ساؤتھی کا ایک اور اچھا اوور، نمیبیا کا اب تک صرف ایک چوکا!, نمیبیا کا سکور: 17/0، چار اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہget

    کیوی بولرز نے اپنے سکور کے دفاع میں بہت عمدہ آغاز کیا ہے اور چار اوورز میں اب تک صرف ایک چوکا دیا ہے جو کہ سلپ کی موجودگی میں کیچ بھی ہو سکتا تھا۔

  5. نیوزی لینڈ کی بھی ایک اور تبدیلی، ایڈم ملنے کی بولنگ, نمیبیا کا سکور: 15/0، تین اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    فاسٹ بولر ایڈم ملنے اننگز کا تیسرا اوور کرانے آئے جس میں انھوں نے چار رنز دیے۔

    ان کی گیند میں تیزی تھی لیکن سوئنگ اور سیم ابھی تک اس سست پچ پر نظر نہیں آئے ہیں۔

  6. دوسرے اینڈ سے ٹرینٹ بولٹ کی بولنگ, نمیبیا کا سکور: 11/0، دو اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    دوسرے اینڈ سے نیوزی لینڈ کے سب سے اہم بولر ٹرینٹ بولٹ آئے جنھوں نے اپنے اوور میں پنچ رنز دیے۔

  7. کیویز کے 164 کے تعاقب میں نمیبیا کا آغاز, نمیبیا کا سکور: 6/0، ایک اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نمیبیا نے 164 رنز کے تعاقب میں ٹم ساؤتھی کے پہلے اوور میں چھ رنز حاصل کیے جس میں سٹیفن بارڈ کچھ خوش قسمت رہے کیونکہ اوور کی آخری گیند بلے کا باہری کنارہ لیتے ہوئے کیپر کے پاس سے چلی گئی۔

  8. نیشم اور فلپس کی شاندار 76 رنز کی ناقابل شکست شراکت، نمیبیا کو جیت کے لیے 164 رنز درکار, نیوزی لینڈ کا سکور: 163/4، 20 اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر میں جمی نیشم اور گلین فلپس نے اپنی ٹیم کی ڈوبتی نیا کو سہارا دیا اور صرف 36 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے نمیبیا کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    ان دونوں کھلاڑیوں نے آخری چار اوورز میں 72 رنز بنائے اور جے جے سمٹ کا آخری اوور میں 18 رنز حاصل کیے ۔ اس اوور میں سمٹ بدقسمت رہے اور ان کی کئی گیندوں کو امپائر نے وائیڈ قرار دیا اور انھوں نے کل دس گیندیں کرائیں۔

  9. گلین فلپس اور نیشم کی نصف سنچری کی شراکت!, نیوزی لینڈ کا سکور: 145/4، 19 اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    روبن ٹرمپلمین نے اننگز کا 19واں اوور پھینکا جس میں کیوی بلے بازوں نے پہلی دو گیندوں پر دس رنز حاصل کر لیے اور اوور میں مجموعی طور پر 14 رنز بنائے۔ اور اب توقع ہے کہ وہ 150 کا سکور حاصل کر سکتے ہیں۔

  10. بریکنگ, نیوزی لینڈ کا اننگز کا سب سے سودمند اوور! 21 رنز حاصل کر لیے, نیوزی لینڈ کا سکور: 131/4، 18 اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    گلین فلپس نے اننگز کے 18ویں اوور میں ایک اور چھکا لگایا جب ویزے کی گیند کو انھیں نے پڑھ لیا اور آف سایئڈ پر چھ مارا۔

    اس کے بعد پانچویں گیند پر نیشم نے بھی زوردار شاٹ کھیلا اور 88 میٹر لمبا چھکا رسید کیا اور آخری گیند پر ایک اور چوکا مار کر اننگز کا سب سے مہنگا اوور حاصل کر لیے۔

  11. بریکنگ, پانچ اوورز کے بعد نیوزی لینڈ کی پہلی باؤنڈری، گلین فلپس کا چھکا!, نیوزی لینڈ کا سکور: 108/4، 17 اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بالآخری نیوزی لینڈ کے بلے باز پانچ اوورز کے بعد ایک باؤنڈری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جب گلین فلپس نے ایراسمس کے آخری اوور میں ایک چھکا لگایا۔

    اگلی گیند پر ایک یقینی چوکا تھا جو کہ دوبارہ بہترین فیلڈنگ کی بدولت رک گیا۔

    اس اوور میں کیویز نے 12 رنز حاصل کیے اور اپنی اننگز کی 100 مکمل کی۔

  12. نمیبیا کی عمدہ کارکردگی، فیلڈنگ میں بھی پوری جان لگائی جا رہی ہے!, نیوزی لینڈ کا سکور: 96/4، 16 اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نیوزی لینڈ کی بیٹنگ ابھی بھی دقت میں ہے اور ڈیوڈ ویزے کے اوور میں بھی صرف پانچ رنز بن سکے ہیں اور اب کیوز کے پاس صرف 24 گیندیں بچی ہیں۔

    آخری بال پر گلین گلپس نے بڑا عمدہ شاٹ مارا لیکن نمیبیا کی فیلڈ میں پھرتی نظر آئی جب ایک یقینی چوکا روک لیا گیا۔

  13. نمیبیا کے کپتان کی شاندار بولنگ جاری, نیوزی لینڈ کا سکور: 91/4، 15 اوور مکمل

    vrtvl

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نمیبیا کے کپتان گرہارڈ ایراسمس نے شارجہ کی اس سلو پچ پر بہترین کارکردی دکھاتے ہوئے اب تک اپنے تین اوورز میں صرف آٹھ رنز دیے ہیں۔

    اپنے تیسرے اوور میں بھی انھوں نے چار رنز دیے اور کیوی بلے باز کوشش کے باوجود تیز نہیں کھیل پا رہے ہیں۔

  14. بریکنگ, نیوزی لینڈ کی ٹیم پریشانی میں گھر گئی، چوتھی وکٹ بھی گر گئی, نیوزی لینڈ کا سکور: 87/4، 14 اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت پریشانی میں گھری نظر آ رہی ہے۔

    لگاتار دوسرے اوور میں ان کی ایک وکٹ گر گئی جب 14ویں اوور کی آخری گیند پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی دو رن لینے کے لیے بھاگے تو وہ رن آؤٹ ہو گئے۔

  15. بریکنگ, کپتان نے کپتان کو آؤٹ کر دیا! کین ولیمسن بھی آؤٹ, نیوزی لینڈ کا سکور: 82/3، 13 اوور مکمل

    cr

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نمیبیا کے کپتان گرہارڈ ایراسمس نے نپی تلی بولنگ جاری رکھی اور اننگز کے 13ویں اوور میں پہلی گیند پر کیوی کپتان کین ولیمسن کو آؤٹ کر دیا جو بولڈ ہو گئے۔ ولیمسن نے 28 رنز بنائے۔

    اگلی پانچ گیندوں پر ایراسمس نے صرف ایک رن اور دیا۔

  16. بریکنگ, ولیمسن کا پہلا چھکا، نیوزی لینڈ کی جانب سے مزاحمت کی کوشش, نیوزی لینڈ کا سکور: 77/2، 11 اوور مکمل

    etk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کیوی کپتان کین ولیمسن کو یقیناً اندازہ تھا کہ اب وہ مزید آہستہ نہیں کھیل سکتے، خاص طور پر جب گذشتہ 17 گیندوں سے کوئی باؤنڈری نہ ملی ہو، تو انھوں نے لوفٹی ایٹون کے اوور کی آخری دو گیندوں پر ایک چھکا اور چوکا لگایا اور اوور میں 15 رنز حاصل کیے۔

  17. نیوزی لینڈ کی نصف اننگز مکمل، رن بنانے کی اوسط ساڑھے چھ سے بھی کم, نیوزی لینڈ کا سکور: 62/2، دس اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اننگز کے دسویں اوور کے لیے کپتان ایراسمس گیند کرانے آئے اور انھوں نے بھی صرف تین رنز دیے۔

  18. برنارڈ شولٹّز کا ایک اور اچھا اوور!, نیوزی لینڈ کا سکور: 59/2، نو اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    شارجہ کی سلو پچ پر نمیبیا کے سپنرز نے مکمل طور پر نیوزی لینڈ کو رن بنانے سے روکا ہوا ہے اور اس اوور میں صرف چار رنز بنے۔

  19. یان نکول لوفٹی ایٹون کا پہلا اوور، نیوزی لینڈ کی جانب کون وے کی مزاحمت, نیوزی لینڈ کا سکور: 55/2، آٹھ اوور مکمل

    crkj

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نمیبیا کی جانب سے لیگ سپنر لوفٹی ایٹون بولنگ کے لیے آئے تو ڈیون کون وے نے کوشش کی کہ انھیں تھوڑا تیز کھیلا جائے۔

    11 گیندوں کے بعد بالآخر کیویز نے ایک چوکا حاصل کیے جب کون ونے نے لوفٹی کو سیدھ کھیل کر چار رنز حاصل کیے۔

  20. نیوزی لینڈ کو ایک اور دھچکہ! ڈیرل مچل بھی اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ, نیوزی لینڈ کا سکور: 46/2، سات اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اس میچ میں ٹیم میں جگہ بنانے والے بائیں ہاتھ کے سپنر برنارڈ شولٹز نے اپنے دوسرے اوور میں نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکہ دیا جب ڈیرل مچل نے اونچا شاٹ مارا لیکن مائیکل وان لنگن نے ان کا کیچ پکڑ لیا۔

    اس اوور میں انھوں نے صرف تین رنز دیے۔