آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

نیوزی لینڈ سیمی فائنل سے صرف ایک جیت دور، نمیبیا کو 52 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دن کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دے دی ہے اور اب سیمی فائنل کی پوزیشن حتمی بنانے کے لیے انھیں افغانستان کو شکست دینا ہوگی۔ دن کا دوسرا میچ انڈیا اور سکاٹ لینڈ کا ہے۔

لائیو کوریج

  1. یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں ہوگا

    دن کے پہلے میچ کی تکمیل کے بعد اب یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں ہوگا۔

    انڈیا اور سکاٹ لینڈ کے میچ کی لمحہ با لمحہ تفصیلات کے لیے آپ یہاں کلک کر کے پڑھ سکتے ہیں۔

    جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے بی بی سی اردو کی مزید کوریج، مضامین اور تجزیہ پڑھنے کے لیے قارئین ہمارے خصوصی سیکشن پر کلک کریں۔

  2. گروپ ٹو کی پوائنٹس ٹیبل پر صورتحال

    آج کے میچ میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ چھ پوائنٹس کے ساتھ اب دوسری پوزیشن پر براجمان ہے اور اس کا آخری میچ اتوار کو افغانستان کے خلاف ہوگا۔

    اس میچ میں جیت کی صورت میں ان کی سیمی فائنل کی پوزیشن پکی ہو جائے گی۔

    دن کا دوسرا میچ انڈیا اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ہو رہا ہے اور انڈیا کو نہ صرف دونوں میچ جیتنے ہیں بلکہ بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنی ہوگی۔

  3. بریکنگ, جمی نیشم کی آل راؤنڈ کارکردگی، پلیئر آف دا میچ قرار!

    کیوی آل راؤنڈر جمی نیشم کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا اور وہ بجا طور پر اس کے حقدار تھے۔

    جس وقت وہ کریز پر آئے تو ان کی ٹیم کا سکور صرف 87 تھا اور محض 36 گیندیں باقی تھیں۔

    لیکن انھوں نے گلین گلپس کے ساتھ مل کر 76 رنز کی شراکت قائم کی اور خود 23 گیندوں پر 35 رنز بنائے جس میں دو چھکے شامل تھے۔

    پھر بولنگ میں جب انھیں لایا گیا تو آٹھویں اوور میں نمیبیا کا سکور 47 تھا اور ان کی کوئی وکٹ نہیں گری تھی۔ لیکن اپنی دوسری ہی گیند پر انھوں نے سٹیفن بارڈ کو آؤٹ کر دیا اور اس کے بعد پھر کیوی بولرز میچ پر حاوی ہو گئے۔

  4. بریکنگ, نیوزی لینڈ کی نمیبیا کے خلاف 52 رنز سے فتح، سیمی فائنل سے صرف ایک جیت دور, نمیبیا کا سکور: 111/7، 20 اوور مکمل

    نیوزی لینڈ کے بولرز نے پروفشینل کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باآسانی 164 کے ہدف کا دفاع کر لیا اور نمیبیا کو 111 کے سکور تک محدود رکھا اور 52 رنز سے میچ جیت لیا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سانٹنر، اش سودی اور جمی نیشم نے ایک ایک جبکہ ان کے سب سے تجربہ کار بولرز بولٹ اور ساؤتھی نے دو دو وکٹیں لیں۔

    نمیبیا نے گو کہ ٹورنامنٹ میں اپنی سب سے اچھی اوپننگ شراکت قائم کی لیکن کیوی بولرز نے ان کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

    بارڈ اور لنگن نے بالترتیب 21 اور 25 رنز بنائے جبکہ زانے گرین نے 23 رنز بنائے۔ دیگر بلے باز وکٹ پر دیر تک نہ رک سکے اور ان کی اننگز اپنے اختتام کو جا پہنچی۔

    نمیبیا کا اب اگلا میچ انڈیا کے خلاف آٹھ نومبر کو ہوگا جوکہ نیوزی لینڈ اپنا آخری میچ افغانستان کے خلاف اتوار کو کھیلے گا۔

    اس میچ میں جیت کی صورت میں نیوزی لینڈ پاکستان کے ساتھ اس گروپ سے سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کر پائے گا۔

  5. بریکنگ, بولٹ کی اوور میں مزید دو وکٹیں!, نمیبیا کا سکور:106/7، 19 اوور مکمل

    ٹرینٹ بولٹ نے بھی اپنے آخری اوور میں نمیبیا کی شکست کو یقینی بناتے ہوئے صرف چار رنز اور دیے جبکہ اوور میں دو وکٹیں حاصل کر لیں۔

    اب نمیبیا کو چھ گیندوں پر 58 رنز کی صرورت ہے اور اس کی تین وکٹیں باقی ہیں۔

  6. بریکنگ, زانے گرین کا چوکا لیکن اگلی ہی گیند پر آؤٹ!, نمیبیا کا سکور: 102/5، 18 اوور مکمل

    نیوزی لینڈ کے سب سے تجربہ کار بولر ٹم ساؤتھی نے عمدہ سپیل پھینکا جس میں انھوں نے صرف 15 رنز دیے اور دو وکٹیں حاصل کیں۔

    ان کی اس کارکردگی سے ان کی ٹیم کی جیت اب یقینی ہو چکی ہے۔

  7. ٹرینٹ بولٹ بولنگ کے لیے واپس, نمیبیا کا سکور: 96/4، 17 اوور مکمل

    کین ولیمسن نے اپنے سب سے اہم بولر ٹرینٹ بولٹ کو گیند دی جنھوں نے بڑا خوبصورت اوور کرایا جس میں صرف چار رنز اور دیے۔

  8. ایڈم ملنے کی رفتار کا فائدہ، سمٹ کا چوکا!, نمیبیا کا سکور: 92/4، 16 اوور مکمل

    ایڈم ملنے بولنگ کے لیے واپس آئے تو جے جے سمٹ نے ان کی تیز گیندوں کا فائدہ اٹھایا اور کوور پر زوردار شاٹ مار کر چوکا مارا۔

    لیکن ملنے کی باقی گیندوں پر صرف دو رنز اور بنے اور اگلی 24 گیندوں پر نمیبیا کو 72 رنز کی ضرورت ہے۔

  9. بریکنگ, نمیبیا کو بڑا نقصان، ڈیوڈ ویزے ساؤتھی کی گیند پر آؤٹ!, نمیبیا کا سکور: 86/4، 15 اوور مکمل

    نیوزی لینڈ کے سب سے تجربہ کار بولر ٹم ساؤتھی 15ویں اوور کے لیے آئے اور اپنے کپتان کو وہ وکٹ دلوا دی جس کے وہ منتظر تھے۔

    اوور کی تیسری گیند پر انھوں نے ویزے کو بیٹ کر دیا اور ایل بی ڈبلیو کر کے انھیں آؤٹ کر دیا۔ ویزے نے 16 رنز بنائے۔

    اوور کی اگلی گیند پر ایک اور ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی اور ریویو لیا لیکن بلے باز ناٹ آؤٹ رہے۔

  10. بریکنگ, ڈیوڈ ویزے اور زانے گرین کے سودھی کو چھکے!, نمیبیا کا سکور: 85/3، 14 اوور مکمل

    سودھی کے اوور میں ویزے نے اپنا بلا چلایا اور اوور کی پہلی گیند پر 81 میٹر طویل چھکا آگے نکل کر مارا۔

    اس کے بعد اوور کی پانچویں گیند پر زانے گرین نے بھی لیگ سائیڈ پر سودھی کو بہترین انداز میں کھیل کر چھ رنز حاصل کیے۔

    نمیبیا کو ایسے کئی چھکوں کی ضرورت ہوگی اگر وہ یہ میچ جیتنا چاہتے ہیں۔ اب ان کے پاس 36 گیندیں باقی ہیں اور 79 رنز کی ضرورت ہے۔

  11. مچل سانٹنر کا سپیل مکمل!, نمیبیا کا سکور: 70/3، 13 اوور مکمل

    سپنر مچل سانٹنر نے اپنا سپیل مکمل کر لیا جس میں انھوں نے صرف 20 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔

  12. سودھی کی خوش قسمتی، ویزے کے شاٹ سے زخمی ہوتے ہوتے بچ گئے!, نمیبیا کا سکور: 68/3، 12 اوور مکمل

    سپنر اش سودھی اپنے اوور کی پہلی ہی گیند پر بڑے خوش قسمت رہے جب ڈیوڈ ویزے نے انھیں آگے بڑھتے ہوئے زوردار شاٹ مارا جو سیدھے ان کی چہرے کی طرف گیا۔

    سودھی نے اپنے ہاتھوں کو سامنا کیا لیکن گیند ہتیھلی سے لگ کر چہرے پر جا لگی لیکن سودھی کو زیادہ نقصان نہ ہوا۔

    باقی اوور میں نمیبیا نے پانچ رنز مزید حاصل کیے۔

  13. نمیبیا کی 20 گیندوں بعد پہلی باؤنڈری!, نمیبیا کا سکور: 63/3، 11 اوور مکمل

    مچل سانٹنر نے اننگز کا 11واں اوور کرایا جو کہ کافی اچھی گیا لیکن اس کے باوجود نمیبیا کو ایک چوکا مل گیا جب ان کی گیند اتنا سپن ہوئی کہ بلے باز اور کیپر دونوں کو مس کراتے ہوئے باؤنڈر عبور کر گئ۔

  14. ’نمیبیا کی ٹیم آج وراٹ کوہلی کو سالگرہ کا تحفہ دینے کی پوری کوشش کر رہی ہے‘

  15. ’نمیبیا اور سکاٹ لینڈ نے اس ٹورنامنٹ میں خاصی متاثر کن کارکردگی دکھائی‘

    ایک سوشل میڈیا صارف نے نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دونوں ہی ٹیموں نے اب تک ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان دونوں کی کارکردگی بنگلہ دیش سے بہتر رہی ہے۔

  16. بریکنگ, کیویز کی لگاتار تیسرے اوور میں وکٹ، اش سودھی بھی کامیاب!, نمیبیا کا سکور: 56/3، 10 اوور مکمل

    لیگ سپنر اش سودھی نے اپنا پہلا اوور کرایا جس میں انھوں نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی اور نمیبیا کے کپتان گرہارڈ ایراسمس کو کیپر کون وے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر وا دیا۔

    اب نمیبیا کو اگلی 60 گیندوں پر 108 رنز کی ضرورت ہے۔

  17. ’اگر نمیبیا یہ میچ جیت جاتا ہے تو اس سے گروپ 2 میں معاملات دلچسپ ہو جائیں گے‘

    اس وقت گروپ 2 کی صورتحال یہ ہے کہ سب کی نظریں افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ پر ہیں، لیکن اگر نمیبیا نیوزی لینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو گروپ میں صورتحال بہت دلچسپ ہو جائےگی۔

    کرکٹ تجزیہ کار فریڈی وائلڈ کے مطابق اس صورت میں انڈیا سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے فیورٹ ٹیم بن جائے گی۔

  18. بریکنگ, مچل سانٹنر نے بھی اگلے اوور میں وکٹ حاصل کر لی!

    مچل سانٹنر نے اگلے ہی اوور میں اپنی پہلی گیند پر سٹیفن بارڈ کو بھی بولڈ کر دیا جنھوں نے 22 گیندوں پر 21 رنز بنائے تھے۔

    سانٹنر نے اپنے دوسرے اوور میں تین رنز دیے۔

  19. بریکنگ, کیویز کی بالآخر پہلی کامیابی، نیشم نے وان لنگن کو بولڈ کر دیا!, نمیبیا کا سکور: 49/1، آٹھ اوور مکمل

    ایڈم ملنے نے اننگز کے آٹھویں اوور میں اپنی ٹیم کو بالآخر ایک وکٹ دلا دیا جب وان لنگن نے جارحانہ شاٹ مارنے کی کوشش کی لیکن وہ بولڈ ہو گئے۔

    ان کے اس اوور میں نمیبیا نے چھ رنز حاصل کیے۔

  20. مچل سانٹنر کا پہلا اوور، نمیبیا کے اوپنرز کی ٹورنامنٹ میں ریکارڈ شراکت, نمیبیا کا سکور: 45/0، سات اوور مکمل

    نمیبیا کی اوپننگ جوڑی نے اس ٹورنامنٹ میں اپنا سب سے زیادہ سکور بنایا ہے اور سات اوورز کے اختتام تک انھوں نے سکور کو 45 تک پہنچا دیا ہے۔

    سپنر مچل سانٹنر کے اوور میں نو رنز حاصل کیے اور کیویز کے لیے پریشانی کی بات یہ ہے کہ پچ میں کسی قسم کی کوئی دشواری نظر نہیں آ رہی ہے۔