آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

نیوزی لینڈ سیمی فائنل سے صرف ایک جیت دور، نمیبیا کو 52 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دن کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دے دی ہے اور اب سیمی فائنل کی پوزیشن حتمی بنانے کے لیے انھیں افغانستان کو شکست دینا ہوگی۔ دن کا دوسرا میچ انڈیا اور سکاٹ لینڈ کا ہے۔

لائیو کوریج

  1. پاور پلے کے آخری اوور میں مچل کا چوکا!, نیوزی لینڈ کا سکور: 43/1، چھ اوور مکمل

    ٹرمپلمین نے پاور پلے کا آخری اوور کرایا جس میں انھوں نے صرف سات رنز دیے جس میں ڈیرل مچل کا ایک چوکا شامل تھا۔

    پہلے چھ اوورز میں نیوزی لینڈ نے ایک مناسب آغاز کیا ہے لیکن نمیبیا کی جانب سے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے۔

  2. بریکنگ, نیوزی لینڈّ کو پہلا نقصان، گپٹل کیچ آؤٹ!, نیوزی لینڈ کا سکور: 36/1، پانچ اوور مکمل

    ڈیوڈ ویزے نے اپنا دوسرا اوور کرایا تو انھوں نے اپنی ٹیم کو انتہائی اہم کامیابی دلائی جب مارٹن گپٹل 18 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    اوور کی اگلی چار گیندیں ویزے نے بہت اچھی کرائیں لیکن آخری گیند پر کپتان ولیمسن نے اپنا جوہر دکھایا اور خوبصورتی سے آف سائیڈ پر چار رنز حاصل کیے۔

  3. چوتھے اوور کے لیے چوتھا نیا بولر, نیوزی لینڈ کا سکور: 31/0، چار اوور مکمل

    چوتھے اوور کے لیے بھی نمیبیا کے کپتان نے نیا بولر لایا جب گیند جے جے سمٹ کو دی گئی۔

    اس اوور میں گپٹل نے جارحانہ انداز اپنایا لیکن خوش قسمت بھی رہے کہ کوور پوزیشن پر ان کا انتہائی زوردار شاٹ ڈراپ ہو گیا۔

    اگلی ہی گیند پر البتہ ڈیرل مچل نے چوکا لگا دیا۔

  4. نمیبیا کی جانب سے ایک اور تبدیلی، ڈیوڈ ویزے بولنگ کے لیے, نیوزی لینڈ کا سکور: 21/0، تین اوور مکمل

    نمیبیا کی جانب سے مسلسل تیسرے اوور میں بھی نیا بولر متعارف کرایا گیا جب ڈیوڈ ویزے کو بال دی گئی۔

    اس اوور میں کیوی اوپنرز نے ہر گیند پر رن حاصل کیا۔

  5. بولنگ کے لیے ٹرمپلمین متعارف، ان کے اوور میں بھی چوکا!, نیوزی لینڈ کا سکور: 13/0، دو اوور مکمل

    نمیبیا کی جانب سے دوسرا اوور ان کے سب سے اہم بولر روبن ٹرمپلمین نے کرایا جس میں مارٹن گپٹل نے ایک زوردار چوکا لگایا۔

  6. بریکنگ, میچ کے پہلے ہی اوور میں گپٹل کا چھکا!, نیوزی لینڈ کا سکور: 9/0، ایک اوور مکمل

    نیوزی لینڈ نے گروپ ٹو کے اپنے چوتھے میچ کا اچھا آغاز کیا اور برنارڈ شولٹز کے پہلے اوور میں مارٹن گپٹل نے ایک چھکا لگایا اور اوور میں نو رنز حاصل کیے۔

  7. عددی اعتبار سے نمیبیا ابھی بھی سیمی فائنل کی ریس میں شامل ہے

    سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ جیت جانے سے ابھی بھی نمیبیا کے پاس عددی اعتبار سے یہ موقع ہے کہ وہ سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کر جائیں لیکن اس کے لیے ضروری ہوگا کہ نہ صرف وہ آج نیوزی لینڈ بلکہ اس کے بعد اپنے آخری میچ میں انڈیا کو بھی بھاری مارجن سے شکست دیں۔

    آج انھوں نے اپنے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

    سٹیفن بارڈ

    مائیکل وان لنگن

    کریگ ولیمز

    گرہارڈ ایراسمس (کپتان)

    ڈیوڈ ویزے

    جے جے سمٹ

    یان نکول لوفٹی ایٹون

    زانے گرین (وکٹ کیپر)

    کارل برکن سٹاک

    روبن ٹرمپلمین

    برنارڈ شولٹز

  8. نیوزی لینڈ کی تقدیر ان کے اپنے ہاتھ میں، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں

    آج کے اس اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ ان کو سیمی فائنل میچ پہنچنے کے لیے اپنے دونوں میچز جیتنے ضروری ہیں اور بغیر کسی اور کی مدد یا نیٹ رن ریٹ کے دیکھے وہ اس گروپ کی دوسری پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔

    مارٹن گپٹل

    ڈیرل مچل

    کین ولیمسن (کپتان)

    ڈیون کون وے (وکٹ کیپر)

    گلین فلپس

    جمی نیشم

    مچل سانٹنر

    ایڈم ملنے

    ٹم ساؤتھی

    اش سودھی

    ٹرینٹ بولٹ

  9. بریکنگ, نمیبیا ٹاس جیت گیا، نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت

    نمیبیا کے کپتان گرہارڈ ایراسمس نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

  10. گروپ ٹو کی دلچسپ صورتحال، بی بی سی اردو کی لائیو کوریج میں خوش آمدید!

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جمعے کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ دن کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا سامنا نمیبیا سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ انڈیا اور سکاٹ لینڈ کا ہے۔

    نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اپنے آخِری دونوں میچز جیتنے ہیں جبکہ انڈیا کو نہ صرف دونوں میں جیت حاصل کرنی ہے بلکہ نیوزی لینڈ کی شکست بھی ان کے لیے ضروری ہے۔