نیوزی لینڈ سیمی فائنل سے صرف ایک جیت دور، نمیبیا کو 52 رنز سے شکست
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دن کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دے دی ہے اور اب سیمی فائنل کی پوزیشن حتمی بنانے کے لیے انھیں افغانستان کو شکست دینا ہوگی۔ دن کا دوسرا میچ انڈیا اور سکاٹ لینڈ کا ہے۔
لائیو کوریج
یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں ہوگا
دن کے پہلے میچ کی تکمیل کے بعد اب یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں ہوگا۔
جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے بی بی سی اردو کی مزید کوریج، مضامین اور تجزیہ پڑھنے کے لیے قارئین ہمارے خصوصی سیکشن پر کلک کریں۔
گروپ ٹو کی پوائنٹس ٹیبل پر صورتحال
،تصویر کا ذریعہICC
آج کے میچ میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ چھ پوائنٹس کے ساتھ اب دوسری پوزیشن پر براجمان ہے اور اس کا آخری میچ اتوار کو افغانستان کے خلاف ہوگا۔
اس میچ میں جیت کی صورت میں ان کی سیمی فائنل کی پوزیشن پکی ہو جائے گی۔
دن کا دوسرا میچ انڈیا اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ہو رہا ہے اور انڈیا کو نہ صرف دونوں میچ جیتنے ہیں بلکہ بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنی ہوگی۔
بریکنگ, جمی نیشم کی آل راؤنڈ کارکردگی، پلیئر آف دا میچ قرار!
،تصویر کا ذریعہGetty Images
کیوی آل راؤنڈر جمی نیشم کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا اور وہ بجا طور پر اس کے حقدار تھے۔
جس وقت وہ کریز پر آئے تو ان کی ٹیم کا سکور صرف 87 تھا اور محض 36 گیندیں باقی تھیں۔
لیکن انھوں نے گلین گلپس کے ساتھ مل کر 76 رنز کی شراکت قائم کی اور خود 23 گیندوں پر 35 رنز بنائے جس میں دو چھکے شامل تھے۔
پھر بولنگ میں جب انھیں لایا گیا تو آٹھویں اوور میں نمیبیا کا سکور 47 تھا اور ان کی کوئی وکٹ نہیں گری تھی۔ لیکن اپنی دوسری ہی گیند پر انھوں نے سٹیفن بارڈ کو آؤٹ کر دیا اور اس کے بعد پھر کیوی بولرز میچ پر حاوی ہو گئے۔
بریکنگ, نیوزی لینڈ کی نمیبیا کے خلاف 52 رنز سے فتح، سیمی فائنل سے صرف ایک جیت دور, نمیبیا کا سکور: 111/7، 20 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
نیوزی لینڈ کے بولرز نے پروفشینل کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باآسانی 164 کے ہدف کا دفاع کر لیا اور نمیبیا کو 111 کے سکور تک محدود رکھا اور 52 رنز سے میچ جیت لیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سانٹنر، اش سودی اور جمی نیشم نے ایک ایک جبکہ ان کے سب سے تجربہ کار بولرز بولٹ اور ساؤتھی نے دو دو وکٹیں لیں۔
نمیبیا نے گو کہ ٹورنامنٹ میں اپنی سب سے اچھی اوپننگ شراکت قائم کی لیکن کیوی بولرز نے ان کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
بارڈ اور لنگن نے بالترتیب 21 اور 25 رنز بنائے جبکہ زانے گرین نے 23 رنز بنائے۔ دیگر بلے باز وکٹ پر دیر تک نہ رک سکے اور ان کی اننگز اپنے اختتام کو جا پہنچی۔
نمیبیا کا اب اگلا میچ انڈیا کے خلاف آٹھ نومبر کو ہوگا جوکہ نیوزی لینڈ اپنا آخری میچ افغانستان کے خلاف اتوار کو کھیلے گا۔
اس میچ میں جیت کی صورت میں نیوزی لینڈ پاکستان کے ساتھ اس گروپ سے سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کر پائے گا۔
بریکنگ, بولٹ کی اوور میں مزید دو وکٹیں!, نمیبیا کا سکور:106/7، 19 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
ٹرینٹ بولٹ نے بھی اپنے آخری اوور میں نمیبیا کی شکست کو یقینی بناتے ہوئے صرف چار رنز اور دیے جبکہ اوور میں دو وکٹیں حاصل کر لیں۔
اب نمیبیا کو چھ گیندوں پر 58 رنز کی صرورت ہے اور اس کی تین وکٹیں باقی ہیں۔
بریکنگ, زانے گرین کا چوکا لیکن اگلی ہی گیند پر آؤٹ!, نمیبیا کا سکور: 102/5، 18 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
نیوزی لینڈ کے سب سے تجربہ کار بولر ٹم ساؤتھی نے عمدہ سپیل پھینکا جس میں انھوں نے صرف 15 رنز دیے اور دو وکٹیں حاصل کیں۔
ان کی اس کارکردگی سے ان کی ٹیم کی جیت اب یقینی ہو چکی ہے۔
ٹرینٹ بولٹ بولنگ کے لیے واپس, نمیبیا کا سکور: 96/4، 17 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
کین ولیمسن نے اپنے سب سے اہم بولر ٹرینٹ بولٹ کو گیند دی جنھوں نے بڑا خوبصورت اوور کرایا جس میں صرف چار رنز اور دیے۔
ایڈم ملنے کی رفتار کا فائدہ، سمٹ کا چوکا!, نمیبیا کا سکور: 92/4، 16 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایڈم ملنے بولنگ کے لیے واپس آئے تو جے جے سمٹ نے ان کی تیز گیندوں کا فائدہ اٹھایا اور کوور پر زوردار شاٹ مار کر چوکا مارا۔
لیکن ملنے کی باقی گیندوں پر صرف دو رنز اور بنے اور اگلی 24 گیندوں پر نمیبیا کو 72 رنز کی ضرورت ہے۔
بریکنگ, نمیبیا کو بڑا نقصان، ڈیوڈ ویزے ساؤتھی کی گیند پر آؤٹ!, نمیبیا کا سکور: 86/4، 15 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
نیوزی لینڈ کے سب سے تجربہ کار بولر ٹم ساؤتھی 15ویں اوور کے لیے آئے اور اپنے کپتان کو وہ وکٹ دلوا دی جس کے وہ منتظر تھے۔
اوور کی تیسری گیند پر انھوں نے ویزے کو بیٹ کر دیا اور ایل بی ڈبلیو کر کے انھیں آؤٹ کر دیا۔ ویزے نے 16 رنز بنائے۔
اوور کی اگلی گیند پر ایک اور ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی اور ریویو لیا لیکن بلے باز ناٹ آؤٹ رہے۔
بریکنگ, ڈیوڈ ویزے اور زانے گرین کے سودھی کو چھکے!, نمیبیا کا سکور: 85/3، 14 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سودھی کے اوور میں ویزے نے اپنا بلا چلایا اور اوور کی پہلی گیند پر 81 میٹر طویل چھکا آگے نکل کر مارا۔
اس کے بعد اوور کی پانچویں گیند پر زانے گرین نے بھی لیگ سائیڈ پر سودھی کو بہترین انداز میں کھیل کر چھ رنز حاصل کیے۔
نمیبیا کو ایسے کئی چھکوں کی ضرورت ہوگی اگر وہ یہ میچ جیتنا چاہتے ہیں۔ اب ان کے پاس 36 گیندیں باقی ہیں اور 79 رنز کی ضرورت ہے۔
مچل سانٹنر کا سپیل مکمل!, نمیبیا کا سکور: 70/3، 13 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سپنر مچل سانٹنر نے اپنا سپیل مکمل کر لیا جس میں انھوں نے صرف 20 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔
سودھی کی خوش قسمتی، ویزے کے شاٹ سے زخمی ہوتے ہوتے بچ گئے!, نمیبیا کا سکور: 68/3، 12 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سپنر اش سودھی اپنے اوور کی پہلی ہی گیند پر بڑے خوش قسمت رہے جب ڈیوڈ ویزے نے انھیں آگے بڑھتے ہوئے زوردار شاٹ مارا جو سیدھے ان کی چہرے کی طرف گیا۔
سودھی نے اپنے ہاتھوں کو سامنا کیا لیکن گیند ہتیھلی سے لگ کر چہرے پر جا لگی لیکن سودھی کو زیادہ نقصان نہ ہوا۔
باقی اوور میں نمیبیا نے پانچ رنز مزید حاصل کیے۔
نمیبیا کی 20 گیندوں بعد پہلی باؤنڈری!, نمیبیا کا سکور: 63/3، 11 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
مچل سانٹنر نے اننگز کا 11واں اوور کرایا جو کہ کافی اچھی گیا لیکن اس کے باوجود نمیبیا کو ایک چوکا مل گیا جب ان کی گیند اتنا سپن ہوئی کہ بلے باز اور کیپر دونوں کو مس کراتے ہوئے باؤنڈر عبور کر گئ۔
’نمیبیا کی ٹیم آج وراٹ کوہلی کو سالگرہ کا تحفہ دینے کی پوری کوشش کر رہی ہے‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
’نمیبیا اور سکاٹ لینڈ نے اس ٹورنامنٹ میں خاصی متاثر کن کارکردگی دکھائی‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
ایک سوشل میڈیا صارف نے نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دونوں ہی ٹیموں نے اب تک ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان دونوں کی کارکردگی بنگلہ دیش سے بہتر رہی ہے۔
بریکنگ, کیویز کی لگاتار تیسرے اوور میں وکٹ، اش سودھی بھی کامیاب!, نمیبیا کا سکور: 56/3، 10 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
لیگ سپنر اش سودھی نے اپنا پہلا اوور کرایا جس میں انھوں نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی اور نمیبیا کے کپتان گرہارڈ ایراسمس کو کیپر کون وے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر وا دیا۔
اب نمیبیا کو اگلی 60 گیندوں پر 108 رنز کی ضرورت ہے۔
’اگر نمیبیا یہ میچ جیت جاتا ہے تو اس سے گروپ 2 میں معاملات دلچسپ ہو جائیں گے‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
اس وقت گروپ 2 کی صورتحال یہ ہے کہ سب کی نظریں افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ پر ہیں، لیکن اگر نمیبیا نیوزی لینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو گروپ میں صورتحال بہت دلچسپ ہو جائےگی۔
کرکٹ تجزیہ کار فریڈی وائلڈ کے مطابق اس صورت میں انڈیا سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے فیورٹ ٹیم بن جائے گی۔
بریکنگ, مچل سانٹنر نے بھی اگلے اوور میں وکٹ حاصل کر لی!
،تصویر کا ذریعہGetty Images
مچل سانٹنر نے اگلے ہی اوور میں اپنی پہلی گیند پر سٹیفن بارڈ کو بھی بولڈ کر دیا جنھوں نے 22 گیندوں پر 21 رنز بنائے تھے۔
سانٹنر نے اپنے دوسرے اوور میں تین رنز دیے۔
بریکنگ, کیویز کی بالآخر پہلی کامیابی، نیشم نے وان لنگن کو بولڈ کر دیا!, نمیبیا کا سکور: 49/1، آٹھ اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہget
ایڈم ملنے نے اننگز کے آٹھویں اوور میں اپنی ٹیم کو بالآخر ایک وکٹ دلا دیا جب وان لنگن نے جارحانہ شاٹ مارنے کی کوشش کی لیکن وہ بولڈ ہو گئے۔
ان کے اس اوور میں نمیبیا نے چھ رنز حاصل کیے۔
مچل سانٹنر کا پہلا اوور، نمیبیا کے اوپنرز کی ٹورنامنٹ میں ریکارڈ شراکت, نمیبیا کا سکور: 45/0، سات اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
نمیبیا کی اوپننگ جوڑی نے اس ٹورنامنٹ میں اپنا سب سے زیادہ سکور بنایا ہے اور سات اوورز کے اختتام تک انھوں نے سکور کو 45 تک پہنچا دیا ہے۔
سپنر مچل سانٹنر کے اوور میں نو رنز حاصل کیے اور کیویز کے لیے پریشانی کی بات یہ ہے کہ پچ میں کسی قسم کی کوئی دشواری نظر نہیں آ رہی ہے۔