آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
نیوزی لینڈ سیمی فائنل سے صرف ایک جیت دور، نمیبیا کو 52 رنز سے شکست
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دن کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دے دی ہے اور اب سیمی فائنل کی پوزیشن حتمی بنانے کے لیے انھیں افغانستان کو شکست دینا ہوگی۔ دن کا دوسرا میچ انڈیا اور سکاٹ لینڈ کا ہے۔
لائیو کوریج
بریکنگ, پاور پلے اوور مکمل ،وان لنگن کا ملنے کو چھکا!, نمیبیا کا سکور: 36/0، چھ اوور مکمل
پاور پلے کے آخری اوور میں وان لنگن نے جارحانہ مزاج اختیار کیا اور ایڈم ملنے کو پہلے چوکا مارا اور پھر اوور کی پانچویں گیند پر زوردار چھکا رسید کر کے اوور میں 11 رنز حاصل کیے۔
سٹیفن بارڈ کا بولٹ کو چوکا!, نمیبیا کا سکور: 24/0، پانچ اوور مکمل
ٹرینٹ بولٹ کے اوور میں نمیبیا کے بٹیس مینوں نے کوشش کی کہ کچھ جارحانہ انداز اختیار کیا جائے اور ایک چوکے کے ساتھ اوور میں سات رنز حاصل کیے۔
ٹم ساؤتھی کا ایک اور اچھا اوور، نمیبیا کا اب تک صرف ایک چوکا!, نمیبیا کا سکور: 17/0، چار اوور مکمل
کیوی بولرز نے اپنے سکور کے دفاع میں بہت عمدہ آغاز کیا ہے اور چار اوورز میں اب تک صرف ایک چوکا دیا ہے جو کہ سلپ کی موجودگی میں کیچ بھی ہو سکتا تھا۔
نیوزی لینڈ کی بھی ایک اور تبدیلی، ایڈم ملنے کی بولنگ, نمیبیا کا سکور: 15/0، تین اوور مکمل
فاسٹ بولر ایڈم ملنے اننگز کا تیسرا اوور کرانے آئے جس میں انھوں نے چار رنز دیے۔
ان کی گیند میں تیزی تھی لیکن سوئنگ اور سیم ابھی تک اس سست پچ پر نظر نہیں آئے ہیں۔
دوسرے اینڈ سے ٹرینٹ بولٹ کی بولنگ, نمیبیا کا سکور: 11/0، دو اوور مکمل
دوسرے اینڈ سے نیوزی لینڈ کے سب سے اہم بولر ٹرینٹ بولٹ آئے جنھوں نے اپنے اوور میں پنچ رنز دیے۔
کیویز کے 164 کے تعاقب میں نمیبیا کا آغاز, نمیبیا کا سکور: 6/0، ایک اوور مکمل
نمیبیا نے 164 رنز کے تعاقب میں ٹم ساؤتھی کے پہلے اوور میں چھ رنز حاصل کیے جس میں سٹیفن بارڈ کچھ خوش قسمت رہے کیونکہ اوور کی آخری گیند بلے کا باہری کنارہ لیتے ہوئے کیپر کے پاس سے چلی گئی۔
نیشم اور فلپس کی شاندار 76 رنز کی ناقابل شکست شراکت، نمیبیا کو جیت کے لیے 164 رنز درکار, نیوزی لینڈ کا سکور: 163/4، 20 اوور مکمل
نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر میں جمی نیشم اور گلین فلپس نے اپنی ٹیم کی ڈوبتی نیا کو سہارا دیا اور صرف 36 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے نمیبیا کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ان دونوں کھلاڑیوں نے آخری چار اوورز میں 72 رنز بنائے اور جے جے سمٹ کا آخری اوور میں 18 رنز حاصل کیے ۔ اس اوور میں سمٹ بدقسمت رہے اور ان کی کئی گیندوں کو امپائر نے وائیڈ قرار دیا اور انھوں نے کل دس گیندیں کرائیں۔
گلین فلپس اور نیشم کی نصف سنچری کی شراکت!, نیوزی لینڈ کا سکور: 145/4، 19 اوور مکمل
روبن ٹرمپلمین نے اننگز کا 19واں اوور پھینکا جس میں کیوی بلے بازوں نے پہلی دو گیندوں پر دس رنز حاصل کر لیے اور اوور میں مجموعی طور پر 14 رنز بنائے۔ اور اب توقع ہے کہ وہ 150 کا سکور حاصل کر سکتے ہیں۔
بریکنگ, نیوزی لینڈ کا اننگز کا سب سے سودمند اوور! 21 رنز حاصل کر لیے, نیوزی لینڈ کا سکور: 131/4، 18 اوور مکمل
گلین فلپس نے اننگز کے 18ویں اوور میں ایک اور چھکا لگایا جب ویزے کی گیند کو انھیں نے پڑھ لیا اور آف سایئڈ پر چھ مارا۔
اس کے بعد پانچویں گیند پر نیشم نے بھی زوردار شاٹ کھیلا اور 88 میٹر لمبا چھکا رسید کیا اور آخری گیند پر ایک اور چوکا مار کر اننگز کا سب سے مہنگا اوور حاصل کر لیے۔
بریکنگ, پانچ اوورز کے بعد نیوزی لینڈ کی پہلی باؤنڈری، گلین فلپس کا چھکا!, نیوزی لینڈ کا سکور: 108/4، 17 اوور مکمل
بالآخری نیوزی لینڈ کے بلے باز پانچ اوورز کے بعد ایک باؤنڈری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جب گلین فلپس نے ایراسمس کے آخری اوور میں ایک چھکا لگایا۔
اگلی گیند پر ایک یقینی چوکا تھا جو کہ دوبارہ بہترین فیلڈنگ کی بدولت رک گیا۔
اس اوور میں کیویز نے 12 رنز حاصل کیے اور اپنی اننگز کی 100 مکمل کی۔
نمیبیا کی عمدہ کارکردگی، فیلڈنگ میں بھی پوری جان لگائی جا رہی ہے!, نیوزی لینڈ کا سکور: 96/4، 16 اوور مکمل
نیوزی لینڈ کی بیٹنگ ابھی بھی دقت میں ہے اور ڈیوڈ ویزے کے اوور میں بھی صرف پانچ رنز بن سکے ہیں اور اب کیوز کے پاس صرف 24 گیندیں بچی ہیں۔
آخری بال پر گلین گلپس نے بڑا عمدہ شاٹ مارا لیکن نمیبیا کی فیلڈ میں پھرتی نظر آئی جب ایک یقینی چوکا روک لیا گیا۔
نمیبیا کے کپتان کی شاندار بولنگ جاری, نیوزی لینڈ کا سکور: 91/4، 15 اوور مکمل
نمیبیا کے کپتان گرہارڈ ایراسمس نے شارجہ کی اس سلو پچ پر بہترین کارکردی دکھاتے ہوئے اب تک اپنے تین اوورز میں صرف آٹھ رنز دیے ہیں۔
اپنے تیسرے اوور میں بھی انھوں نے چار رنز دیے اور کیوی بلے باز کوشش کے باوجود تیز نہیں کھیل پا رہے ہیں۔
بریکنگ, نیوزی لینڈ کی ٹیم پریشانی میں گھر گئی، چوتھی وکٹ بھی گر گئی, نیوزی لینڈ کا سکور: 87/4، 14 اوور مکمل
نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت پریشانی میں گھری نظر آ رہی ہے۔
لگاتار دوسرے اوور میں ان کی ایک وکٹ گر گئی جب 14ویں اوور کی آخری گیند پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی دو رن لینے کے لیے بھاگے تو وہ رن آؤٹ ہو گئے۔
بریکنگ, کپتان نے کپتان کو آؤٹ کر دیا! کین ولیمسن بھی آؤٹ, نیوزی لینڈ کا سکور: 82/3، 13 اوور مکمل
نمیبیا کے کپتان گرہارڈ ایراسمس نے نپی تلی بولنگ جاری رکھی اور اننگز کے 13ویں اوور میں پہلی گیند پر کیوی کپتان کین ولیمسن کو آؤٹ کر دیا جو بولڈ ہو گئے۔ ولیمسن نے 28 رنز بنائے۔
اگلی پانچ گیندوں پر ایراسمس نے صرف ایک رن اور دیا۔
بریکنگ, ولیمسن کا پہلا چھکا، نیوزی لینڈ کی جانب سے مزاحمت کی کوشش, نیوزی لینڈ کا سکور: 77/2، 11 اوور مکمل
کیوی کپتان کین ولیمسن کو یقیناً اندازہ تھا کہ اب وہ مزید آہستہ نہیں کھیل سکتے، خاص طور پر جب گذشتہ 17 گیندوں سے کوئی باؤنڈری نہ ملی ہو، تو انھوں نے لوفٹی ایٹون کے اوور کی آخری دو گیندوں پر ایک چھکا اور چوکا لگایا اور اوور میں 15 رنز حاصل کیے۔
نیوزی لینڈ کی نصف اننگز مکمل، رن بنانے کی اوسط ساڑھے چھ سے بھی کم, نیوزی لینڈ کا سکور: 62/2، دس اوور مکمل
اننگز کے دسویں اوور کے لیے کپتان ایراسمس گیند کرانے آئے اور انھوں نے بھی صرف تین رنز دیے۔
برنارڈ شولٹّز کا ایک اور اچھا اوور!, نیوزی لینڈ کا سکور: 59/2، نو اوور مکمل
شارجہ کی سلو پچ پر نمیبیا کے سپنرز نے مکمل طور پر نیوزی لینڈ کو رن بنانے سے روکا ہوا ہے اور اس اوور میں صرف چار رنز بنے۔
یان نکول لوفٹی ایٹون کا پہلا اوور، نیوزی لینڈ کی جانب کون وے کی مزاحمت, نیوزی لینڈ کا سکور: 55/2، آٹھ اوور مکمل
نمیبیا کی جانب سے لیگ سپنر لوفٹی ایٹون بولنگ کے لیے آئے تو ڈیون کون وے نے کوشش کی کہ انھیں تھوڑا تیز کھیلا جائے۔
11 گیندوں کے بعد بالآخر کیویز نے ایک چوکا حاصل کیے جب کون ونے نے لوفٹی کو سیدھ کھیل کر چار رنز حاصل کیے۔
نیوزی لینڈ کو ایک اور دھچکہ! ڈیرل مچل بھی اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ, نیوزی لینڈ کا سکور: 46/2، سات اوور مکمل
اس میچ میں ٹیم میں جگہ بنانے والے بائیں ہاتھ کے سپنر برنارڈ شولٹز نے اپنے دوسرے اوور میں نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکہ دیا جب ڈیرل مچل نے اونچا شاٹ مارا لیکن مائیکل وان لنگن نے ان کا کیچ پکڑ لیا۔
اس اوور میں انھوں نے صرف تین رنز دیے۔