آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں آج ابو ظہبی کے میدان میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اب تک بنگلہ دیش اس ورلڈکپ میں کوئی بھی میچ نہیں جیتا جبکہ جنوبی افریقہ اس وقت چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

لائیو کوریج

  1. انگلینڈ کے خلاف میچ بہت اہم ہے: جنوبی افریقی کپتان

    جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا بووما نے کہا کہ ’آغاز میں وکٹ میں بہت کچھ تھا لیکن میں کریڈٹ دینا چاہوں گا ربادا اور نورکیا کو جنھوں نے اس کا فائدہ اٹھایا۔ بطور بلے باز جب ایک بولر 150 کی رفتار سے بولنگ کر رہا ہو اور دوسرا وکٹ کا فائدہ اٹھا رہا ہو تو اس سے مشکل کچھ نہیں ہو سکتا۔

    ’انگلینڈ کا میچ بڑا ہے، انھوں نے حال ہی میں ہمارے خلاف بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور ہمیں یہ بدلنا ہو گا۔‘

    ادھر بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں وکٹ پہلے بولنگ کے لیے موزوں تھی لیکن ہم نے بہت بری بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ تسکن اس ٹورنامنٹ میں اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔ ہمارے لیے یہ انتہائی مایوس کن ہے کہ ہم دو میچ جیت سکتے تھے، اگر ہم وہ میچ جیت جاتے تو کہانی مختلف ہوتی۔‘

  2. کگیسو ربادا بہترین بولنگ کارکردی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے

    کگیسو ربادا کو بہترین سپیل کروانے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    انھوں نے ایوارڈ لیتے ہوئے بتایا کہ ’وکٹ سیمرز کے لیے موزوں تھی اور مجھے خوشی ہے کہ آج میرا دن تھا۔ جب بھی ہمیں پریکٹس کرنے کا موقع ملتا ہے ہم وہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو ہمارے لیے کام کر سکتا ہے۔ ہم ٹریننگ میں محنت کرتے ہیں اور آج اس کا پھل ہمیں مل گیا۔‘

  3. گروپ 1 میں پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال!

    اس وقت جنوبی افریقہ گروپ 1 میں دوسرے نمبر پر ہے اور اس کا نیٹ رن ریٹ پازیٹو میں ہے۔ اب جنوبی افریقہ کا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف ہے جو اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابلِ تسخیر ہے۔

    اب آسٹریلیا کے لیے اہم یہ ہے کہ وہ نہ صرف اپنے بقیہ میچ جیتے بلکہ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی جنوبی افریقہ سے بہتر ہو۔ ویسٹ انڈیز کے پاس بھی اپنے بقیہ میچ بڑے مارجن سے جیت کر کوالیفائی کرنے کا چانس ہے لیکن اس کے لیے جنوبی افریقہ کو اپنا آخری میچ ہارنا ہو گا۔

  4. بریکنگ, جنوبی افریقہ کی بنگلہ دیش پر چھ وکٹوں سے فتح

    ڈیوڈ ملر نے مہدی حسن کو چوکا لگا کر ہدف کا کامیابی سے تعاقب کر لیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے 85 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ہے۔

  5. بریکنگ, محمد نسوم کے مہنگا اوور کے آخر میں وکٹ، جنوبی افریقہ فتح سے پانچ رنز دور

    محمد نسوم کا اوور خاصا مہنگا جا رہا تھا اور وہ اب تک 13 رنز دے چکے تھے جب راسی وینڈر ڈوسن نے انھیں چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن شریف الحسین نے مڈ آف پر ان کا عمدہ کیچ کر لیا۔

  6. ’نیٹ رن ریٹ کے لیے وکٹیں نہیں بقیہ اوورز اہم‘

  7. جنوبی افریقہ کی جیت یقینی لیکن نیٹ رن ریٹ اہم!

    اسی موقع پر بنگلہ دیش کی ٹیم کے 40 رنز پر پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ یہاں جنوبی افریقہ کی جیت تو یقینی ہے لیکن اہم یہ ہے کہ یہ رنز کتنے اوورز میں مکمل ہوتے ہیں۔

  8. جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 35 رنز درکار

    حالانکہ تسکن احمد نے بنگلہ دیش کو عمدہ آغاز فراہم کر دیا ہے لیکن جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے صرف 35 رنز درکار ہیں۔

    جنوبی افریقہ کے لیے اہم بات یہ ہے کہ وہ یہ ٹوٹل کتنے اوورز میں مکمل کرتے ہیں۔ وہ جتنا جلدی ہدف کی تکمیل کریں گے، اتنا ہی ان کے نیٹ رن ریٹ کو فائدہ ہو گا۔

  9. ’پورے ٹورنامنٹ میں گیند اتنی سوئنگ نہیں ہوئی‘

  10. بریکنگ, تسکن احمد کی عمد بولنگ جاری، مارکرم بھی آؤٹ

    تسکن احمد کی گیند باتیں کر رہی ہے۔ انھوں نے ایڈن مارکرم کو عمدہ گیند کروا کر سلپ میں کیچ کروا دیا ہے۔ اب جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 48 رنز درکار ہیں لیکن یہاں رنز سے زیادہ بات وکٹوں کی ہے۔

  11. بریکنگ, لگاتار دو چوکے لگانے کے بعد ڈی کاک بولڈ ہو گئے, جنوبی افریقہ پانچ اوورز کے اختتام پر 28/2

    ڈی کاک نے مہدی حسن کے پہلے اوور میں لگاتار دو گیندوں پر دو چوکے لگائے لیکن پھر مہدی حسن نے اچھا کم بیک کیا اور انھیں بولڈ کر دیا۔

    ڈی کاک نے 15 گیندوں پر 16 رنز بنائے تھے۔

  12. جنوبی افریقہ جارحانہ انداز کیوں نہیں اپنا رہی؟

  13. تین اوورز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے 16 رنز, جنوبی افریقہ تین اوورز کے اختتام پر 16/1

    جنوبی افریقہ کو آغاز میں نقصان تو ہوا لیکن کوئنٹن ڈی کاک گیند کو مڈل بھی کر رہے ہیں اور انھوں نے تسکن احمد کے دوسرے اوور کی آخری گیند پر خوبصورت چوکا بھی لگایا ہے۔

  14. بریکنگ, بنگلہ دیش کو آغاز میں کامیابی، ریزا ہینڈرکس پہلے ہی اوور میں آؤٹ

    بنگلہ دیش کی جانب سے بولنگ کا آغاز کرنے والے تسکن احمد نے ہینڈرکس کو ایل بی ڈبلیو کر دیا ہے۔ ان کی گیند پڑ کر اندر آئی اور ہینڈرکس پلمب ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

  15. جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کاک اور ہینڈرکس اننگز کی شروعات کریں گے

    تسکن احمد اور ریزا ہینڈرکس جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کر رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی طرف سے تسکن احمد بولنگ کی شروعات کر رہے ہیں۔

  16. جنوبی افریقہ کے پاس نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کا سنہری موقع

    جنوبی افریقی بولرز کی عمدہ بولنگ کے باعث اب جنوبی افریقہ کے پاس اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کا موقع آ گیا ہے۔

    جنوبی افریقہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے اور اپنا ریٹ بہتر کر سکتا ہے۔

  17. بریکنگ, بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 84 رنز بنا کر آؤٹ

    نورکیا نے اپنے آخری اوور کی پہلی دو گینوں پر ہی بنگلہ دیش کی بیٹنگ کا قصہ تمام کر دیا۔

  18. بریکنگ, نورکیا کی دوسری وکٹ، بنگلہ دیش نے نو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

  19. بریکنگ, ٹیمبا بووما کی عمدہ فیلڈنگ، تسکن احمد رن آؤٹ, بنگلہ دیش کا سکور: 17 اوورز کے بعد 77/8

    اگر سپنرز اور فاسٹ بولرز کی عمدہ بولنگ ہی کافی نہیں تھی، تو جنوبی افریقہ کے فیلڈرز نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا ہے۔ ’

    ٹیمبا بووما نے تسکن احمد کو رن آؤٹ کر دیا ہے۔