بنگلہ دیش کے لیے محمد نعیم اور لٹن داس اوپننگ پر
بنگلہ دیش کے محمد نعیم اور لٹن داس اوپننگ کر رہے ہیں۔ جبکہ جنوبی افریقہ نے کیشو مہراج کی لیفٹ آرم سپن سے بولنگ کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں آج ابو ظہبی کے میدان میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اب تک بنگلہ دیش اس ورلڈکپ میں کوئی بھی میچ نہیں جیتا جبکہ جنوبی افریقہ اس وقت چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔
بنگلہ دیش کے محمد نعیم اور لٹن داس اوپننگ کر رہے ہیں۔ جبکہ جنوبی افریقہ نے کیشو مہراج کی لیفٹ آرم سپن سے بولنگ کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم: محمد نعیم، لٹن داس، شمیم حسین، سومیا سرکار، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، عفیف حسین، مہدی حسن، نسیم احمد، شریف الاسلام، تسکن احمد۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم: کوئنٹن ڈی کاک، ٹیمبا بووما، ریزا ہینڈرکس، راسی وینڈر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ڈوین پریٹوریئس، کیشو مہراج، انرک نورکیا، تبریض شمسی
بنگلہ دیش نے اس میچ کے لیے اپنے سٹار فاسٹ بولر مستفیض الرحیم کو آرام کا موقع دیا ہے۔ ادھر جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف اپنے پچھلے میچ کے بعد کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
حالانکہ دونوں ٹیمیں صرف چھ مرتبہ ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں مدِ مقابل آئی ہیں لیکن بنگلہ دیش نے اب تک ایک مرتبہ بھی جنوبی افریقہ کو شکست نہیں دی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈکپ مقابلوں میں اب تک صرف ایک میچ کھیلا گیا جس میں جنوبی افریقہ کو فتح حاصل ہوئی تھی۔ ب بھی ایس
جنوبی افریقہ کے جارحانہ بلے باز اور وکٹ کوئنٹن ڈی کاک اس ٹورنامنٹ میں وہ گراؤنڈ سے باہر تنازعات کا شکار زیادہ اور گراؤنڈ کے اندر اپنی پرفارمنس کے باعث کم ہی خبروں کی زینت بنے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈیکاک نے بلیک لائیوز میٹر مہم کے سلسلے میں ویسٹ انڈیز کے میچ میں گھٹنے ٹیکنے سے انکار کرنے کے باعث شریک نہیں ہوئے تھے۔ تاہم بعد میں انھوں نے اپنے رویے پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 'نسل پرست نہیں ہیں۔'
اب جنوبی افریقہ کو ان کی جارحانہ بیٹنگ کی اشد ضرورت ہے۔ کیا اس میچ میں وہ اپنی کھوئی ہوئی فارم بحال کر پائیں گے؟
بنگلہ دیش کو ابتدائی تینوں میچوں میں شکست ضرور ہوئی ہے لیکن ان تمام میچوں میں ان کے سٹار آلراؤنڈر شکیب الحسن نے بولنگ یا بیٹنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تھی۔
تاہم گذشتہ میچ میں انھیں ہیمسٹرنگ انجری ہو گئی تھی جس کے باعث اب وہ ٹورنامنٹ کے باقی میچوں میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ یہ یقیناً بنگلہ دیش کی پہلے ہی شکست خوردہ ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں آج ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم گروپ مرحلے میں اپنے تینوں ابتدائی میچ ہار چکی ہے اور اس کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ نے دو میچ جیت رکھے ہیں اور وہ اس وقت گروپ میں بہتر نیٹ رن ریٹ کے باعث دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا دونوں کے چار پوائنٹس ہیں۔
جنوبی افریقہ اگر اس میچ میں اچھے رن ریٹ کے ساتھ فتح حاصل کرتا ہے تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لے گا۔ جنوبی افریقہ کا گروپ مرحلے میں آخری میچ انگلینڈ سے ہے جو ٹورنامنٹ میں اب تک ناقبلِ تسخیر ہے۔