جوز بٹلر کی سنچری اور بولرز کی جامع کارکردگی، انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف 26 رنز سے جیت

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دن کے واحد اور اور ٹورنامنٹ کے 29ویں میچ میں گروپ ون کی سرفہرست ٹیم انگلینڈ نے 164 رنز کے دفاع میں سری لنکا کو 19 اوور میں 137 رنز پر آؤٹ کر دیا اور 26 رنز سے میچ جیت لیا۔ جوز بٹلر نے اپنے کرئیر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنائی اور جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, دشمانتھا چمیری کی اہم وکٹ، ڈیوڈ ملن بھی آؤٹ!, انگلینڈ کا سکور: 34/2، پانچ اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سری لنکا کے بولرز نے انگلینڈ کے بلے بازوں پر دباؤ برقرار رکھا اور پانچویں اوور میں چمیرا نے نہ صرف محض پانچ رنز دیے بلکہ ساتھ ساتھ ملن کو بھی آؤٹ کر دیا۔

  2. سری لنکا کے ’فنگر‘ سپنر مہیش ٹھیکشانا بولنگ کے لیے آ گئے, انگلینڈ کا سکور: 29/1، چار اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سری لنکا نے ایک اور بولنگ میں تبدیلی کی اور چوتھے اوور کے لیے سپنر مہیش ٹھیکشانا کو بولنگ کے لیے بلایا جنھوں نے اپنے پہلے اوور چار رنز دیے۔

    ٹھیکشانا فنگر سپنر ہیں اور ان کی بولنگ کافی متاثر کن رہی ہے۔

  3. بولنگ کے لیے لہیرو کمارا متعارف، جوز بٹلر کے اوور میں دو چوکے!, انگلینڈ کا سکور: 25/1، تین اوور مکمل

    بحت

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جوز بٹلر نے البتہ اپنی جارحانہ فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے بولرلہیرو کمارا کی پہلی گیند پر ایک چوکا اور پھر اوور کی تیسری گیند پر ایک اور چوکا لگایا۔

    پانچویں گیند انھوں نے آف سائیڈ پر خالی جگہ سے کھیل کر مزید دو رنز حاصل کیے۔

  4. بریکنگ, دنیا کے دوسرے بہترین ٹی ٹوئنٹی بولر ہسارانگا متعارف، دوسری گیند پر وکٹ!, انگلینڈ کا سکور: 15/1، دو اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سری لنکا نے اننگز کے دوسرے اوور میں گیند اپنے سب سے اہم سپنر اور دنیا میں ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پہر براجمان بولر ونندو ہسارانگا کو گیند دی جنھوں نے اپنی دوسری ہی بال پر جیسن رائے کو گوگلی کی مدد سے چمکہ دیا اور بولڈ کر دیا۔

  5. جیسن رائے کا پہلے ہی اوور میں چوکا, انگلینڈ کا سکور: 12/0، ایک اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا نے پہلا اوور کرایا جس میں جیسن رائے نے اننگز کی پہلی چار گیندوں پر ایک چوکے کے ساتھ سات رنز بنائے۔

    اوور کی اگلی گیند پر جوز بٹلر نے بھی اپنے کھاتہ کھول لیا اور پھر آخری گیند پر رائے نے مزید دو رنز حاصل کیے۔

  6. بریکنگ, انگلینڈ نے بھی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انگلینڈ نے بھی اپنے وننگ کامبینشن کو برقرار رکھا اور کوئی تبدیلی نہیں کی۔ البتہ آج کے میچ کے لیے انھوں نے اپنی کٹ میں تبدیلی کی ہے اور لال رنگ کی پتلون زیب تن کی ہے۔

    جیسن رائے

    جوز بٹلر (وکٹ کیپر)

    ڈیوڈ ملن

    جونی بئیرسٹو

    آئن مورگن (کپتان)

    لیام لوونگ سٹون

    معین علی

    کرس ووکس

    کرس جارڈن

    عادل رشید

    ٹائمل ملز

  7. سری لنکا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سری لنکا کے لیے فائدہ یہ ہے کہ وہ شارجہ کی پچ سے کافی واقف ہیں اور تین میچز کھیل چکے ہیں۔

    اس میچ کے لیے انھوں نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

    پاتھم نسانکا

    کوشل پریرا (وکٹ کیپر)

    چاریتھ اسالنکا

    دھننجایا ڈی سلوا

    بھنوکا راجاپکشا

    ڈاسن شناکا (کپتان)

    چمیکا کارونارتنے

    ونندو ہسارنگا

    دشمانتھا چمیرا

    مہیش ٹھیکسانا

    لہیرو کمارا

  8. بریکنگ, سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

    krk,

    سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے آئن مورگن کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں اب تک شارجہ کے میدان پر گیند نیچی رہ رہی ہے اور ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیموں کو ایڈوانٹج ہے۔

  9. سری لنکا کے لیے زندگی یا موت کی گھڑی آن پہنچی!

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سری لنکا نے ٹورنامنٹ کا آغاز بہت اچھا کیا تھا اور بنگلہ دیش کو شکست دے کر اپنے عزائم سے آگاہ کیا۔

    لیکن اس کے بعد اگلے دو میچوں میں وہ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز، دونوں کے ساتھ بڑے قریبی اور دلچسپ مقابلے کے بعد شکست کھا گئے اور اب آج کا میچ ان کے لیے جیتنا لازمی ہے ورنہ وہ ٹورنامنٹ سے بار ہو جائیں گے۔

  10. انگلینڈ کی ٹیم واضح فیورٹ!

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنسری لنکا کے کوچ مکی آرتھر (دائیں جانب) انگلینڈ کے کوچ کرس سلور ووڈ سے گفتگو کرتے ہوئے

    گروپ ون سے اب تک تمام ٹیموں نے تین تین میچ کھیل لیے ہیں اور انگلینڈ کی ٹیم بڑے واضح فرق سے سرفہرست ہے۔ نہ صرف ان کا نیٹ رن ریٹ تمام ٹیموں سے زیادہ ہے، وہ پاکستان کے ساتھ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ٹیم ہیں اور بھرپور فارم میں ہیں۔

    انھوں نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو صرف 55 پر آؤٹ کر دیا تھا اور اس کے بعد بنگلہ دیش اور پھر آسٹریلیا کو باآسانی شکست دی تھی۔

    اپنے روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف میچ میں تو ان کی بیٹنگ نے تمام ٹیموں پر دھاک بٹھا دی تھی اور ماہرین سوال کر رہے تھے کہ انگلینڈ کو کیسے شکست دی جائے گی۔

  11. بریکنگ, انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ ون کے میچ میں خوش آمدید!

    ck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بی بی سی اردو کے قارئین کو خوش آج کے میچ کی کوریج سے خوش آمدید!

    شارجہ کے تاریخی میدان میں آج ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا 29واں میچ کھیلا جائے گا جہاں گروپ ون کی سرفہرست اور ٹورنامنٹ کی سب سے ان فارم ٹیم انگلینڈ کا سامنا چوتھے نمبر کی ٹیم سری لنکا سے ہوگا۔

    ٹاس ہونے میں اب چند منٹ رہ گئے ہیں۔