جوز بٹلر کی سنچری اور بولرز کی جامع کارکردگی، انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف 26 رنز سے جیت
کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دن کے واحد اور اور ٹورنامنٹ کے 29ویں میچ میں گروپ ون کی سرفہرست ٹیم انگلینڈ نے 164 رنز کے دفاع میں سری لنکا کو 19 اوور میں 137 رنز پر آؤٹ کر دیا اور 26 رنز سے میچ جیت لیا۔ جوز بٹلر نے اپنے کرئیر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنائی اور جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔
لائیو کوریج
بریکنگ, عادل رشید نے اسالانکا کی اننگز کا خاتمہ کر دیا!, سری لنکا کا سکور: 27/2، چار اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
انگلینڈ نے چوتھے اوور کے لیے عادل رشید کو بلایا اور انگلینڈ کے سب سے عمدہ لیگ سپنر نے اپنی تیسری گیند پر آگے نکلنے والے اسالانکا کو چکمہ دیا اور ان کا اونچا شاٹ معین علی نے باآسانی پکڑ لیا۔
چریتھ اسالانکا نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رنز بنائے۔
اسالانکا کا جارحانہ انداز برقرار, سری لنکا کا سکور: 24/1، تین اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سری لنکا کی جانب سے تیسرے نمبر پر آنے والے چریتھ اسالانکا نے اپنا جارحانہ انداز برقرار رکھا اور معین علی کے اوور میں دو چوکوں کی مدد سے دس رنز حاصل کیے۔
بریکنگ, اسالانکا کا ووکس کو چھکا!, سری لنکا کا سکور: 14/1، دو اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
وکٹ گرنے کے باوجود نئے آنے والے اسالانکا نے پریشانی نہیں دکھائی اور انگلینڈ کے بولر کرس ووکس کو ان کے اوور کی تیسری گیند پر ایک چھکا اور اگلی گیند پر چوکا مار دیا اور اوور میں کل 12 رنز حاصل کیے۔
بریکنگ, سری لنکا کو بڑا دھچکہ، نسانکا رن آؤٹ!, سری لنکا کا سکور: 2/1، ایک اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سری لنکا کو اپنے تعاقب کے پہلے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب ایک تیز رن لینے کی کوشش کرتے ہوئے نسانکا رن آؤٹ ہو گئے۔
جوز بٹلر کی سنچری، کپتان مورگن کے ساتھ سنچری کی شراکت، سری لنکا کو جیت کے لیے 164 رنز درکار
،تصویر کا ذریعہGetty Images
انگلینڈ کی اننگز کے جب دس اوور مکمل ہوئے تھے تو ان کا سکور 47 تھا اور تین آؤٹ تھے، لیکن ان کے اہم ترین بلے باز جوز بٹلر کریز پر موجود تھے۔
اور اگلی 60 گیندوں اور بٹلر اور ان کے کپتان آئن مورگن نے انتہائی بہترین کھیل پیش کیا اور سری لنکا کو ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا۔
بٹلر نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کرئیر کی پہلی سنچری بنائی جس کے لیے انھوں نے 67 گیندوں کا سامنا کیا جبکہ کپتان مورگن نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے 40 رنز بنائے جس میں تین چھکے شامل تھے۔
سری لنکا کی جانب سے یہ میچ دو حصوں کا کہانی تھا جہاں پہلے حصے میں ان کے بولرز مکمل طور پر انگلینڈ پر حاوی رہے لیکن پھر جب بٹلر کا جادو چلا تو وہ کچھ بھی نہ کر سکے۔
ان کے سپنرز ہسارانگا اور ٹھیکشانا نے بہت عمدہ گیند کرائی اور ہسارانگا نے تو تین وکٹیں بھی لیں لیکن آخری پانچ اوورز میں بٹلر کے آگے کسی کی نہ چلی۔
بریکنگ, جوز بٹلر کے ٹی ٹوئنٹی کرئیر کی پہلی سنچری!
،تصویر کا ذریعہGetty Images
جوز بٹلر نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کرئیر کی پہلی سنچری اننگز کی آخری گیند پر ایک فل ٹاس پر چھکے کی مدد سے حاصل کر لی!
وہ لگاتار دوسرے میچ میں ناٹ آؤٹ گئے ہیں۔ اس بار انھوں نے 67 گیندوں پر چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی بدولت 101 رنز بنائے۔
بریکنگ, سری لنکا کی بالآخر کامیابی! کپتان مورگن چھکا لگانے کے بعد آؤٹ, انگلینڈ کا سکور: 149/4، 19 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
ہسارانگا اپنے آخری اوور میں کپتان مورگن کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے جنھوں نے تین چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔
بریکنگ, جوز بٹلر کے بلے سے چھکوں کی بارش جاری! شراکت کی سنچری مکمل!, انگلینڈ کا سکور: 141/3، 18 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
جوز بٹلر اور مورگن کی زبردست شراکت کا سلسلہ جاری رہا اور 18ویں اوور میں انھوں نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز حاصل کیے۔
اسی اوور میں اس شراکت کی سنچری بھی مکمل ہوئی۔
بریکنگ, مشکلات کے باوجود مورگن کا ایک اور چھکا!, انگلینڈ کا سکور: 122/3، 17 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
جہاں ایک جانب انگلینڈ کے کپتان مورگن کا سٹرائیک ریٹ 20 گیندوں بعد 50 سے بھی کم تھا، اب وہ 31 گیندوں کے بعد ایک چوکے اور دو چھکوں کے بعد اسے 100 تک لے آئے ہیں۔
دشمانتھا چمیرا کے اوور کی پہلی ہی گیند پر انھوں نے اپنا دوسرا چھکا لگایا جو 90 میٹر گیا۔ یہ واضح ہے کہ ان کی اننگز میں ابھی بھی وہ روانی دیکھنے میں نہیں آئی ہے جو ان کا ماضی میں خاصہ رہی ہے لیکن وہ ان مشکلات کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں۔
لیکن اوور کی اگلی گیندوں پر چمیرا نے بہتر بولنگ کی اور اوور میں مجموعی طور پر 12 رنز دیے۔
سری لنکا کے کپتان ڈاسن شناکا کا اہم موقع پر اچھا اوور, انگلینڈ کا سکور: 110/3، 16 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سری لنکن کپتان ڈاسن شناکا نے ایک ایسے موقع پر اپنا پہلے اوور کرانے کے لیے گیند سنبھالی جب لگ رہا تھا کہ بٹلر اور مورگن اپنے ہاتھ کھول چکے ہیں لیکن انھوں نے اوور میں صرف پانچ رنز دیے۔
بریکنگ, مورگن کے پہلے چھکے کے بعد بٹلر کے دو اور! شراکت کی نصف سنچری مکمل, انگلینڈ کا سکور: 105/3، 15 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
اننگز کا 15واں اوور انگلینڈ کے لیے خوشخبری لایا جب لہیرو کمارا کے آخری اوور میں کپتان مورگن نے اپنا پہلا چھکا مارا جو 78 میٹر دور گیا۔
اور پھر اس کے بعد جوز بٹلر نے انھیں 88 میٹر کا چھکا لانگ آف پر رسید کیا۔
اس اوور میں انگلینڈ نے کل رنز حاصل کیے اور اب ان کی اننگز کے آخری پانچ اوور باقی ہیں۔
جوز بٹلر کی 50 مکمل، مورگن کا بالآخر پہلا چوکا!, انگلینڈ کا سکور: 83/3، 14 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
جوز بٹلر نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کرئیر کی سب سے آہستہ نصف سنچری سکور کی جس کے لیے انھیں 46 گیندوں کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب کپتان مورگن نے بالآخر اپنا پہلا چوکا مارا اور اب وہ 15 کے سکور پر ہیں۔
بریکنگ, جوز بٹلر کی مزاحمت جاری، اننگز کا پہلا چھکا!, انگلینڈ کا سکور: 75/3، 13 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
چمیکا کرورنا رتن جب بولنگ کے لیے آئے تو بٹلر نے ان کی رفتار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے انھیں آف پر چوکا مارا اور اگلی گیند پر اننگز کا پہلا چھکا رسید کیا۔
آسٹریلیا کے خلاف میچ میں جہاں بٹلر نے پانچ چھکے مارے تھے، اس میچ میں سری لنکا کی عمدہ بولنگ نے خاموش رکھا ہے لیکن وہ کریز پر ابھی بھی موجود ہیں اور نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
مہیش ٹھیکشانا کا بہترین سپیل مکمل، مورگن بے بس, انگلینڈ کا سکور: 61/3، 12اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سری لنکا کے فنگر سپنر مہیش ٹھیکشانا نے اپنی شاندار بولنگ جاری رکھی اور سپیل کے آخری اوور میں بھی صرف دو رنز دیے اور مجموعی طور پر چار اووروں میں محض 13 رنز دیے۔
انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن کے ان کے سامنے بے بس نظر آئے اور اب تک انھوں نے 19 گیندوں پر صرف آٹھ رنز بنائے ہیں۔
انگلینڈ کی پانچ اوورز کے بعد پہلی باؤنڈری!, انگلینڈ کا سکور: 59/3، 11 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
انگلینڈ کی جانب سے بٹلر نے بالآخر لہیرو کمارا کو چوکا لگا کر اپنی ٹیم کے لیے پانچ اوورز بعد پہلی باؤنڈری حاصل کر لی۔
کمارا کی تیز گیندوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انگلینڈ نے اس اوور میں 12 رنز حاصل کیے۔
انگلینڈ کی لڑکھڑاتی اننگز مشکلات سے دوچار, انگلینڈ کا سکور: 47/3، دس اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
مہیش ٹھیکشانا نے اپنی عمدہ بولنگ جاری رکھی اور اس اوور میں بھی صرف تین رنز دیے۔
انگلینڈ نے اب پانچویں اوور کے بعد سے کوئی باؤنڈری حاصل نہیں کی ہے۔
سری لنکا کے پانچویں بولر کرونارتنے متعارف، بٹلر بال بال بچ گئے!, انگلینڈ کا سکور: 44/3، نو اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سری لنکا نے نویں اوور کے لیے اپنے پانچویں بولر کو متعارف کرایا اور جب چمیکا کرونارتنے بولنگ کے لیے آئے۔
ان کی چوھتی گیند پر انگلینڈ کے اہم ترین بلے باز جوز بٹلر بال بال بچ گئے جب ایل بی ڈبلیو کی اپیل ریویو پر ان کے خلاف گئی۔
کرونارتنے نے بھی اپنے اوور میں صرف تین رنز دیے اور اب انگلینڈ کی اوسط پانچ سے بھی گر گئی ہے۔
ٹھیکشانا کے ایک اور عمدہ اوور، مورگن کے خلاف اپیل رد, انگلینڈ کا سکور: 41/3، آٹھ اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سری لنکا کے سپنر مہیش ٹھیکشانا نے بھی دوسرے اینڈ سے رن بنانے کا سلسلہ روکے رکھا اور اپنے اوور میں صرف چار رنز دیے۔
اس طرح آٹھ اوور کے بعد انگلینڈ کی رن بنانے کی اوسط صرف 5.12 رنز فی اوور ہے۔
لہیرو کمارا کے اوور میں صرف ایک رن، انگلینڈ کی اوسط پانچ سے کم, انگلینڈ کا سکور: 37/1، سات اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سری لنکا نے اپنی بولنگ سے دباؤ برقرار رکھا اور ساتویں اوور میں صرف ایک رن دیا۔
بریکنگ, جونی بئیرسٹو پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو!, انگلینڈ کا سکور: 36/3، چھ اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سری لنکن بولرز نے شارجہ کے میدان پر ٹورنامنٹ کی سب سے بہترین ٹیم انگلینڈ کے خلاف پاور پلے میں تین وکٹیں حاصل کر کے دباؤ بڑھا دیا۔
ہسارانگا نے اپنے اوور میں اس بار زبردست گوگلی کرائی اور نئے بلے باز جونی بئیرسٹو کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی۔
امپائر نے اسے رد کر دیا لیکن ریویو کے بعد انھیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔