جوز بٹلر کی سنچری اور بولرز کی جامع کارکردگی، انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف 26 رنز سے جیت
کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دن کے واحد اور اور ٹورنامنٹ کے 29ویں میچ میں گروپ ون کی سرفہرست ٹیم انگلینڈ نے 164 رنز کے دفاع میں سری لنکا کو 19 اوور میں 137 رنز پر آؤٹ کر دیا اور 26 رنز سے میچ جیت لیا۔ جوز بٹلر نے اپنے کرئیر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنائی اور جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔
لائیو کوریج
یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں ہوگا
آج کے دن کے دونوں میچوں کی کوریج مکمل ہونے کے بعد اب یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے بی بی سی اردو کی مزید کوریج، مضامین اور تجزیہ پڑھنے کے لیے قارئین ہمارے خصوصی سیکشن پر کلک کریں۔
انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی، منگل کو دو میچز
،تصویر کا ذریعہICC
اپنے پہلے چاروں میچ جیت کر انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ ان کا نیٹ رن ریٹ بھی ٹورنامنٹ میں سب سے اچھا اور واضح طور پر یہ ورلڈ کپ جیتنے کی فیورٹ ٹیم ہیں۔
انگلینڈ کا آخری میچ چھ نومبر کو دوبارہ شارجہ میں ہوگا جہاں ان کا سامنا جنوبی افریقہ سے ہونا ہے۔
دوسری جانب منگل کے روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔
دن کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کا سامنا بنگلہ دیش سے ہوگا اور سیمی فائنل کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے جنوبی افریقہ کو یہ میچ جیتنا ضروری ہوگا۔ وہ اس وقت گروپ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
سری لنکا کی شکست کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم بھی اب ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے اور ان کے لیے ایک اور بڑا دھچکہ شکیب الحسن کی انجری تھا جو کہ ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکتے۔
دن کا دوسرا میچ ابو ظہبی میں گروپ ٹو کا ہوگا جو پاکستان اور نمیبیا کے درمیان ہوگا۔
پاکستان ٹورنامنٹ کی دوسری ناقابل شکست ٹیم ہے اور اب تک انھوں نے اپنے تین میچوں میں انڈیا، نیوزی لینڈ اور افغنستان کو شکست دی ہے۔
نمیبیا نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں اور سکاٹ لینڈ کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد افغانستان کے ہاتھوں وہ ہار گئے۔
شکست کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کی سری لنکن امیدیں ختم
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سری لنکا جنھوں نے ٹورنامنٹ کا آغاز جیت سے کیا تھا، اپنے اگلے تینوں میچ ہار کر اب سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔
ان کا آخری میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف چار نومبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔
جوز بٹلر کی پہلی سنچری، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
،تصویر کا ذریعہGetty Images
بریکنگ, جوز بٹلر کی سنچری اور بولرز کی جامع کارکردگی، انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف 26 رنز سے جیت
،تصویر کا ذریعہGetty Images
انگلینڈ کی اننگز کے دس اوورز کے بعد کئی لوگوں کے ذہنوں میں سوال تھا کہ کیا سری لنکا اس میچ میں کوئی اپ سیٹ تو نہیں کر سکتا۔
لیکن اس کے بعد کھیلے گئے اگلے 29 اوورز میں اس بات کا واضح جواب مل گیا کہ انگلینڈ اس ورلڈ کپ کی نہ صرف اب تک کی ناقابل تسخیر ٹیم ہے، بلکہ سب سے مضبوط اور فیورٹ بھی۔
اور اس جواب دینے میں مرکزی کردار انگلینڈ کے جوز بٹلر کا تھا جنھوں نے گذشتہ میچ میں 72 رنز کے بعد اس بار 67 گیندوں پر ناقابل شکست 101 بنائے جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان کی پہلی سنچری تھی۔
اس طرح وہ انگلینڈ کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے پہلے مرد بن گئے ہیں۔
بیٹنگ میں ان کا ساتھ کپتان مورگن نے دیا جن کے ساتھ انھوں نے 112 رنز کی شراکت قائم کی۔
سری لنکا نے 164 رنز کے تعاقب میں رن ریٹ کو سات کے قریب یا اوپر رکھا لیکن اس میں وہ وکٹیں کھوتے چلے گئے۔
البتہ جب سپنر ہسارانگا اور کپتان شناکا نے شراکت جوڑنی شروع کی تو کچھ لمحے کے لیے انگلینڈ کے لیے سوچ بچار کا وقت آ گیا تھا۔
اور جب بھاری اوس کے ساتھ ساتھ ٹائمل ملز بھی انجرڈ ہو گئے تو سری لنکا کے حامیوں نے کسی معجزے کا سوچنا شروع کر دیا ہوگا۔
مگر یہ خواب حقیقت میں نہ بدل سکے اور آخر میں سری لنکا کی پانچ وکٹیں محض 14 گیندوں پر گر گئیں اور وہ میچ 26 رنز سے ہار گئے۔
بریکنگ, نو گیندوں میں سری لنکا کی چار وکٹیں گر گئیں! جیت کی امید تقریباً ختم
،تصویر کا ذریعہGetty Images
معین علی اننگز کا 19واں اوور کرانے آئے جہاں انھوں نے دو وکٹیں حاصل کر لے میچ ختم کر دیا اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرا دیا۔
بریکنگ, کرس جارڈن کے آخری اوور میں دو وکٹیں، کپتان شناکا رن آؤٹ, سری لنکا کا سکور: 134/8، 18 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
انگلینڈ کے میچ کے ہیرو جوز بٹلر کی شاندار کرکاردگی کا سلسلہ جاری رہا اور کرس جارڈن کے اوور میں جب سری لنکا کے کپتان نے گیند پیچھے کھیل کر رن لینے کی کوشش کی تو جوز بٹلر نے انھیں برق رفتاری سے رن آؤٹ کر دیا۔
اس اوور میں جارڈن نے بدقسمتی سے ایک چوکا کھایا جب گیند بیٹس مین کے بلے کا باہری کنارہ لیتے ہوئے باؤنڈری پار کر گئی۔
لیکن اوور کی آخری گیند پر جارڈن نے ایک اور وکٹ لے لی جب عین باؤنڈری پر چمیرا ملن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
گو کہ میدان پر اوس بہت پڑ رہی ہے اور بولرز کو بار بار گیند سکھانی پڑ رہی ہے، انگلینڈ میچ میں آگے ہے۔
لیام لوونگ سٹون کا بھی سپیل مکمل ، ہسارانگا کا اہم وکٹ حاصل, سری لنکا کا سکور: 130/6، 17 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
ونندو ہسارانگا نے اپنی ٹیم کی امیدوں کا چراغ جلائے رکھنے کی کوشش کی لیکن ایک چوکا لگانے کے بعد جب وہ چھکا لگانے گئے تو عین باؤنڈری پر انگلینڈ کی فیلڈرز نے ریلے کیچ کی مدد سے انھیں آؤٹ کر دیا۔
وہ 34 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور اس اوور میں سری لنکا صرف سات رنز حاصل کر سکا۔
کرس جارڈن بولنگ کے لیے واپس، لیکن ہسارانگا کا چوکا!, سری لنکا کا سکور: 123/5، 16 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سری لنکا کی جانب سے مزاحمت کا سلسلہ جاری اور کرس جارڈن کے اوور میں ہسارانگا نے ان کو بھی ایک چوکا لگایا اور اوور میں کل نو رنز حاصل کیے۔
بریکنگ, شناکا کی جانب سے لوونگ سٹون کو چھکا!, سری لنکا کا سکور: 113/5، 15 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
لیام لوونگ سٹون اپنے تیسرا اوور کرانے آئے جس کی پہلی چار گیندوں پر انھوں نے صرف تین رنز دیے لیکن اس کے بعد سری لنکا کے کپتان شناکا نے انھیں چھکا لگایا اور آخری بال پر ایک اور سنگل لے لیا۔
اب انھیں جیت کے لیے 51 رنز کی ضرورت ہے۔
بریکنگ, بولنگ کے بعد اب بیٹنگ میں بھی ہسارانگا کا شاندار کھیل، ملز کو چھکا!, سری لنکا کا سکور: 103/5، 14 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سری لنکا کے لیگ سپنر ہسارانگا نے اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں سے دنیا کو اجاگر کیا اور ٹائمل ملز کو بہترین چھکا مارا۔
اس کے بعد کپتان شناکا نے بھی کیپر کے پیچھے سے کھیل کر ایک چوکا حاصل کیا۔ اس طرح 14ویں اوور میں سری لنکا نے اپنی اننگز کی سنچری مکمل کر لی۔
شناکا اور ہسارانگا کی جارحانہ بیٹنگ پر انگلش کپتان نے اوور کے دوران اپنے ساتھیوں سے صلاح مشورے بھی کیے۔
اسی اوور میں تیسری گیند کے بعد ٹائمل ملز انجرڈ ہو گئے اور انھوں نے اپنا اوور ادھورا چھوڑ دیا جس کے بعد کرس ووکس ان کا سپیل مکل کرنے کے لیے آئے۔
لیام لوونگ سٹون کی بولنگ اٹیک میں واپسی, سری لنکا کا سکور: 89/5، 13 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سپنر لیام لوونگ سٹون کو ان کے کپتان بولنگ کے لیے دوبارہ لائے انھوں نے اوور میں صرف سات رنز دیے۔
سری لنکا کو اب جیتنے کے لیے 75 رنز کی ضرورت ہے۔
عادل رشید کا عمدہ سپیل مکمل, سری لنکا کا سکور: 82/5، 12 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
لیگ سپنر عادل رشید جنھوں نے دس اوورز کے اندر تین اوور کرا دیے تھے، اپنے آخری اوور کرانے آئے اور اس میں صرف پانچ رنز دیے۔
اس طرح انھوں نے 19 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں اور سری لنکا کے لیے میچ جیتنے کی راہ کی دشواری میں مزید اضافہ کیا۔
بریکنگ, راجاپکشے کا ووکس کو چھکا، لیکن پھر آؤٹ, سری لنکا کا سکور: 77/5، 11 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سری لنکا کے لیے جارحانہ بیٹنگ کرنے والے بھنوکا راجاپکشے نے کرس ووکس کو نشانہ بنایا جن کے پہلے اوور میں 12 رنز بنے تھے۔
سپیل میں واپس آنے کے بعد ان کو راجاپکشے نے ایک چھکا اور چوکا لگایا اور کوشش تھی کہ ایک اور شاٹ کھیلیں لیکن اوور کی پانچویں گیند پر وہ جیسن رائے کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
سری لنکن کپتان شناکا کا ٹائمل ملز کو چوکا!, سری لنکا کا سکور: 66/4، دس اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
انگلینڈ کی جانب سے 10ویں اوور کرانے کے لیے ٹائمل ملز آئے جنھوں نے راجاپکشے کے خلاف ایک ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی جسے امپائر نے رد کر دیا۔
اس کے بعد سری لنکا کے کپتان ڈاسن شناکا نے اپنا پہلا چوکا مارا اور اب آخری دس اوورز میں میں انطوں جیت کے لیے 98 رنز کی ضرورت ہے۔
سری لنکا کے لیے ان کے کپتان شناکا سات رنز پر اور راجاپکشے 16 رنز پر موجود ہیں۔
بریکنگ, فرنانڈّو ایک بار پھر ناکام، جارڈن کی پہلی وکٹ, سری لنکا کا سکور: 58/4، نو اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
اپنے دوسرے اوور میں کرس جارڈن نے جب فرنانڈو کو گیند کرائی تو بلے باز نے خوبصورت کوور ڈرائیو کھیلا جو کہ اگر جیسن رائے کی بہترین فیلڈنگ نہ ہوتی تو یقینی طور پر چوکا ہوتا۔
لیکن اس کے بعد اگلی ہی گیند پر جارڈن نے فرنانڈو کو اندر آتی ہوئی گیند کی مدد سے ایل بی ڈبلیو کر ڈالا اور سری لنکا کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔
راجاپکشے کا کیچ ووکس نے گرا دیا!, سری لنکا کا سکور: 54/3، آٹھ اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے پہلے دس اوورز کے اندر ہی اپنا تیسرا اوور کرا دیا جو کہ عمومی طور پر نہیں ہوتا۔
کپتان مورگن کی حکمت عملی تو کامیاب تھی کیونکہ اسی اوور میں راجاپکشے نے لیگ سائیڈ پر ایک اونچا شاٹ کھیلا اور گیند باآسانی کرس ووکس کے ہاتھ میں گئی لیکن انگلینڈ کے بہترین فیلڈروں میں سے ایک ووکس نے اس کیچ کو گرا دیا۔
بھنوکا راجاپکشے کا لوونگ سٹون کو سیدھا چھکا!, سری لنکا کا سکور: 50/3، سات اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سری لنکا کی جانب سے راجاپکشے نے لیم لوونگ سٹون کے پہلے اوور میں ان کے سر کے اوپر سے ایک چھکا لگایا اور اوور میں سری لنکا نے دس رنز حاصل کر لیے۔
گو کہ ان کی تین وکٹیں گر گئیں ہیں لیکن ان کے رن بنانے کی اوسط مناسب ہے۔
بریکنگ, عادل رشید کی ایک اور وکٹ،کوشل پریرا اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ, سری لنکا کا سکور: 40/3، چھ اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاور پلے کے آخری اوور میں سری لنکا کے بلے بازوں نے پوری کوشش کی کہ وہ زیادہ رنز حاصل کر سکیں لیکن کوشل پریرا کی عادل رشید کو چھکا مارنے کی کوشش لے ڈوبی اور وہ مورگن کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔
بھنوکا راجپکشے نے البتہ عادل کو کوورز پر سے ایک چوکا مارا اور اوور میں چھ رنز حاصل کیے۔
کرس جارڈن کے پہلے اوور میں ایک چوکا!, سری لنکا کا سکور: 34/2، پانچ اوور مکمل
فاسٹ بولر کرس جارڈن اننگز کا پانچواں اوور کرانے آئے تو ٹیلنٹڈ بلے باز اویشکا فرنانڈو نے ان کو ایک چوکا لگایا اور اوور میں چھ رنز حاصل کیے۔