بریکنگ, ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اور افغانستان کے میچ کی لائیو کوریج میں خوش آمدید!

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں جمعے کے دوسرے میچ میں گروپ ٹو کی دونوں ناقابل شکست ٹیمیں، پاکستان اور افغانستان کا ٹاکرا ہو رہا ہے۔
پاکستان کی ٹیم نے اب تک اپنے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور آج کا میچ جیتنے کی صورت میں وہ سیمی فائنل میں اپنی رسائی کو تقریباً یقینی بنا لے گی۔
دوسری جانب افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد ان کا نیٹ رن ریٹ انتہائی شاندار ہے اور ان کی لائن اپ پاکستان کو شکست دینے کی پوری اہلیت رکھتی ہے۔
اب سے کچھ دیر کے بعد اس میچ کا ٹاس ہونے کو ہے اور بی بی سی اردو پر اس میچ کی لمحہ با لمحہ کوریج کی جائے گی۔
