آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

آصف علی کی ناقابل یقین بیٹنگ، پاکستان کی دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹ سے فتح

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں جمعے کے دوسرے میچ میں گروپ ٹو کی دونوں ناقابل شکست ٹیمیں، پاکستان اور افغانستان کا ٹاکرا ہوا جہاں پاکستان نے ایک نہایت دلچسپ مقابلے کے بعد میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکوں کی مدد سے 148 کا ہدف پورا کر لیا۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, محمد نبی کی جانب سے کامیاب اوور! فخر زمان آؤٹ, پاکستان کا سکور: 81/2، 12 اوور مکمل

    افغانستان کے کپتان محمد نبی نے اگلے اوور میں آتے ہی اپنی پہلی گیند پر فخر کو چکمہ دیا اور نہایت ہلکی گیند کرائی اور ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کی۔

    لیکن راشد خان کی اپیل کے برعکس اس بار وہ کامیاب ہوئے اور پاکستان کو دوسری وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    اس اوور میں محمد حفیظ نے ایک چوکا حاصل کیا اور کُل چھ رنز بنے۔

  2. بریکنگ, لگاتار دوسری گیند پر ریویو! اس بار فخر کی باری!

  3. حسن علی کی بولنگ سے کرکٹ شائقین مایوس

    آج کے میچ میں حسن علی کی بولنگ کارکردگی پر کرکٹ شائقین کچھ مایوس سے ہیں۔ اریبہ خان نے لکھا کہ آخر ہم حسن علی کی جگہ شاہ نواز ڈاہانی کو کیوں نہیں کھلاتے۔

    اسامہ نے لکھا کہ یہ حسن علی کی اس ٹورنامنٹ میں پانچویں نو بال ہے اور اس ٹورنامنٹ میں کسی موقع پر یہ کسی میچ تبدیل کرنے والی وکٹ سے محروم کر سکتی ہے۔

  4. بریکنگ, بابر اعظٌم کو امپائر نے آؤٹ دے دیا، لیکن بابر کا ریویو!, پاکستان کا سکور: 75/1، 11 اوور مکمل

    پاکستان شائقین کی کے دل حلق میں آ گئے تھے جب امپائر نے بابر اعظم کو راشد خان کے اوور کی آخری گیند پر آؤٹ قرار دے دیا۔

    لیکن بابر نے اس ایل بی ڈبلیو پر ریویو لیا جس میں نظر آیا کہ گیند لیگ سٹمپس سے باہر جا رہی تھی۔

  5. افغانستان کی جانب سے ان کے سب سے اہم بولر راشد خان کے پاس گیند!

  6. پاکستان کی نصف اننگز مکمل، 76 رنز مزید درکار, پاکستان کا سکور: 72/1، دس اوور مکمل

    پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے محتاط انداز میں اننگز جاری رکھی لیکن پھر بھی اوور میں بغیر کوئی خطرہ مول لیے دس رنز حاصل کر لیے جس میں سلپ کے اوپر سے لگایا گیا ایک چوکا بھی شامل ہے۔

  7. نوین الحق کے اوور میں بابر کے دو چوکے!, پاکستان کا سکور: 62/1، نو اوور مکمل

    پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اننگز کا اب تک کا سب سے سودمند اوور حاصل کیا جب نوین الحق کو انھوں نے دو چوکے لگائے اور مجموعی طور پر اس اوور میں 13 رنز حاصل کیے۔

  8. افغانستان کی اچھی بولنگ، پاکستان کے رن بنانے کی اوسط چھ رنز فی اوور, پاکستان کا سکور: 48/1، آٹھ اوور مکمل

    افغانستان کی جانب سے کریم جنت نے آٹھواں اوور کرایا اور انھوں نے صرف پانچ رنز دیے۔

    پاکستان کو اب 12 اوورز میں 100 رنز درکار ہیں۔

  9. بابر اعظم کے بطور کپتان ٹی 20 میں 1000 رنز مکمل

    افغانستان کے خلاف جاری میچ میں اپنے سکور کی بدولت بابر اعظم بطور کپتان ٹی 20 انٹرنیشنلز میں ایک ہزار رنز سکور کرنے والے نوویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    مگر اپنے سے پہلے موجود تمام کھلاڑیوں کے مقابلے میں اُنھوں نے یہ سنگِ میل سب سے تیزی سے عبور کیا ہے، یعنی صرف 26 اننگز میں۔

    انڈین کپتان ویرات کوہلی نے یہ ہدف 30 اننگز میں حاصل کیا تھا۔

  10. مجیب الرحمان کا شاندار سپیل مکمل!, پاکستان کا سکور: 44/1، سات اوور مکمل

    افغانستان نے اپنے اوپننگ سپنر مجیب الرحمان سے ان کے چاروں اوور تسلسل سے کرا دیے جنھوں نے بہترین اکانومی ریٹ رکھا اور پاکستانی کھلاڑیوں کو زیادہ رنز حاصل کرنے کا بالکل موقع نہیں دیا۔

    آخری اوور میں انھوں نے فخر کے خلاف ایک اپیل بھی کی اور مجموعی طور پر اوور میں چھ رنز دیے۔

  11. پاور پلے کے آخری اوور میں فخر کا چوکا!, پاکستان کا سکور: 38/1، چھ اوور مکمل

    پاکستان کے فخر زمان نے پاور پلے کے آخری اوور میں بولر نوین الحق پر چوکا لگایا اور اس کے ساتھ اوور میں سات رنز حاصل کیے۔

  12. مجیب کے تین اوور مکمل, پاکستان کا سکور: 31/1، پانچ اوور مکمل

    افغانستان کے سپنر مجیب الرحمان نے اپنے تین اوور پھینک دیے جس میں انھوں نے ایک وکٹ حاصل کی اور صرف نو رنز دیے ہیں۔

  13. بریکنگ, فخر زمان کا چھکا!, پاکستان کا سکور: 29/1، چار اوور مکمل

    افغانستان کے کپتان محمد نبی کی جانب سے اننگز کے چوتھے اوور میں فخر زمان نے پہلے ان کو پانچویں گیند پر چوکا لگایا اور آخری گیند پر 86 میٹر کا چھکا مارا جس کی مدد سے اوور میں 14 رنز حاصل کیے۔

  14. بریکنگ, مجیب الرحمان کی وکٹ! محمد رضوان کیچ آؤٹ!, پاکستان کا سکور: 15/1، تین اوور مکمل

    سکاٹ لینڈ کے خلاف پانچ وکٹیں لینے والے نجیب نے پاکستان کے خلاف بھی عمدہ بولنگ جاری رکھی اور اپنے دوسرے اوور میں محمد رضوان کو لیگ سائیڈ پر پھنسایا اور لالچ دے کر شاٹ کھلایا۔

    رضوان اس ٹریپ میں پھنس گئے اور کیچ آؤٹ ہو گئے۔

  15. محمد نبی کے اوور میں اننگز کا پہلا چوکا!

    افغان کپتان محمد نبی نے اننگز کا دوسرا اوور کرایا جس میں پاکستان نے آٹھ رنز حاصل کیے۔

    آخری گیند پر رضوان نے چوکا لگایا۔

  16. پاکستان کی جانب سے 148 رنز کا تعاقب شروع, پاکستان کا سکور: 3/0، ایک اوور مکمل

    پاکستان نے افغانستان کی جانب سے دیے گئے 148 رنز کا ہدف کا آغاز کر دیا ہے اور کریز پر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان آئے۔

    افغانستان کی طرف سے پہلا اوور نجیب الرحمان نے پھینکا اور صرف تین رنز دیے۔

  17. ’حسن علی کا ایک اوور میڈن تھا‘

    افغانستان کے خلاف اس میچ میں حسن علی مہنگے بولر ثابت ہوئے ہیں۔ ان کے چوتھے اوور میں افغان بلے بازوں نے 21 رنز حاصل کیے جن میں ایک چھکا، دو چوکے اور ایک نو بال شامل تھی۔

    فہد کیہر کہتے ہیں کہ ’حسن علی نے اپنے چار اوورز میں 38 رنز دیے۔ مزیدار بات یہ ہے کہ ان میں سے ایک اوور میڈن تھا۔‘

    جبکہ ناز نے اگلے میچ میں شاہنواز دھانی کو کھلانے کی تجویز دی ہے۔

  18. بریکنگ, افغانستان کی آخری تین اوورز میں عمدہ بیٹنگ، پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف, افغانستان کا سکور: 147/6، 20 اوور مکمل

    افغانستان نے حسن علی کے 18ویں اور پھر حارث رؤف کے 19ویں اوور میں 36 رنز حاصل کیے اور اس کی مدد سے سکور کو اس قابل کر دیا ہے کہ ان کے بولرز پاکستانی بلے بازوں کو پریشانی سے دو چار کر سکتے ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی کے 20ویں اوور میں صرف سات رنز بنے جس میں ایک نو بال بھی شامل تھی۔

    کپتان محمد نبی نے 32 گیندوں پر 35 جبکہ گلبدین نائب نے 25 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔

    ان دونوں کے مابین صرف 43 گیندوں پر 71 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

    پاکستان کی طرف سے پہلے 17 اوور بہت اچھے گئے اور اس موقع پر افغانستان کا سکور صرف 104 رنز تھا۔

    مجموعی طور پر پاکستان کے پانچوں بولروں نے وکٹیں حاصل کیں۔

    شاہین آفریدی کی ایک، عماد وسیم کی دو اور شاداب نے ایک وکٹ لی اور تینوں نے فی اوور سات سے بھی کم رنز دیے۔

    البتہ حسن علی اور حارث رؤف مہنگے ثابت ہوئے اور بالترتیب 38 اور 37 رنز دیے۔

  19. ’ایک دلچسپ چیلنج پاکستانی ٹیم کا منتظر‘, 148 رنز کے ہدف پر تبصرہ

    ٹوئٹر پر عاطف نواز کہتے ہیں کہ افغانستان کے دو سب سے تجربہ کار کھلاڑیوں محمد نبی اور گلبدین نائب نے شاندار شراکت قائم کی اور ٹیم کو اچھے مجموعی سکور پر لا کھڑا کیا۔

    ’ایک دلچسپ چیلنج پاکستانی ٹیم کا منتظر ہوگا جس نے آخر کے اوورز میں زیادہ رنز دیے۔‘

  20. افغانستان کی جانب سے شاندار بیٹنگ جاری!, افغانستان کا سکور: 140/6، 19 اوور مکمل