آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز کی بنگلہ دیش کے خلاف تین رنز سے فتح

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں آج شارجہ کے میدان میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل پوئیں۔ ویسٹ انڈیز کے 143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش ناکام رہا۔

لائیو کوریج

  1. مہدی حسن نے چیز کا کیچ گِرا دیا

    اپنے تیسرے اوور میں مہدی حسن خود بولنگ کراتے ہوئے چیز کا کیچ نہیں پکڑا سکے۔

  2. چھ اوورز کے بعد ویسٹ انڈیز کا سکور 28/2

    پاور پلے میں ویسٹ انڈیز نے صرف 28 رنز بنائے ہیں۔

  3. پانچ اوورز کا اختتام، ویسٹ انڈیز کا سکور 21/2

    مہدی حسن نے دو اوورز میں صرف سات رنز دیے ہیں اور گیل کی اہم وکٹ حاصل کر لی ہے۔

  4. گیل بولڈ ہوگئے

    مہدی حسن نے بنگلہ دیش کو بڑی کامیابی دلائی ہے۔ انھوں نے اپنے دوسرے اوور میں کرس گیل کو بولڈ کر دیا ہے۔

    کریز پر ہتمائر کی آمد۔۔۔

  5. چار اوورز کا اختتام، ویسٹ انڈیز کا سکور 17/1

    گیل کے ساتھ کریز پر چیز موجود ہیں جو اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔

  6. لیوس اپنی وکٹ گنوا بیٹھے

    مستفیض الرحمان کے اوور میں بنگلہ دیش کو پہلی کامیابی حاصل ہوگئی۔ لیوس جارحانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔

  7. ویسٹ انڈیز کا محتاط آغاز

    دو اوورز کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے کوئی وکٹ نہیں گنوائی اور ان کا سکور 9/0 ہے۔

    تسکین کے پہلے اوور میں لیوس نے چوکا لگایا جو ویسٹ انڈیز کی باری کی پہلی باؤنڈری تھی۔

  8. پہلے اوور کا اختتام، ویسٹ انڈیز کا سکور 4/0, مہدی حسن گیل اور لیوس کو خاموش رکھنے میں کامیاب!

  9. ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کا آغاز

    گیل کے ساتھ ایون لیوس اوپن کر رہے ہیں۔

    بنگلہ دیش کی طرف سے سپنر مہدی حسن پہلا اوور کرائیں گے۔

  10. کرس گیل آج ویسٹ انڈیز کے لیے اوپنگ کریں گے

    کپتان پولارڈ نے تصدیق کی ہے کہ سیمنز کی عدم شمولیت کی صورت میں کرس گیل سے اوپنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی کے انٹرنیشنل اور لیگ میچوں میں اکثر اوپنگ کرنے والے بلے باز کرس گیل گذشتہ میچز میں تیسرے نمبر پر کھیل رہے تھے۔

  11. دونوں ٹیموں میں دو تبدیلیاں!

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں سیمنز کی جگہ روسٹن چیز کھیلیں گے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ ان کا پہلا میچ ہوگا۔ جبکہ والش کی جگہ جیسن ہولڈر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    بنگلہ دیش نے نورالحسن اور نسیم کی جگہ فاسٹ بولر تسکین اور آل راؤنڈر سرکار کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

  12. بنگلہ دیش کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

  13. ’کرس گیل کے پاس آج بڑا سکور کرنے کا بہترین موقع‘

    دیپو نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل کے پاس آج کے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف بڑی اننگز کھیلنے کا بہترین موقع ہے۔

    ’چھوٹی باؤنڈری اور ایسا بولنگ اٹیک جو گیل کی کمزوری کو نہیں پکڑا سکتا۔ مجھے امید ہے کہ آج وہ فارم میں نظر آئیں گے۔‘

  14. ’اس میچ میں شکست سے ایک ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوسکتی ہے‘

    ٹوئٹر پر صارف ہرش کا خیال ہے کہ بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز میں کسی ایک ٹیم کی شکست سے ان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

  15. ویسٹ انڈیز کا سکواڈ

    کائرون پولارڈ (کپتان)، ڈوین براوو، روسٹن چیز، آندرے فلیچر، کرس گیل، شمرون ہتمائر، جیسن ہولڈر، اکیل حسین، ایون لیوس، نکولس پوران (وکٹ کیپر)، روی رامپال، آندرے رسل، لنڈل سیمنز، اوشین تھامس، ہیڈن والش

  16. بنگلہ دیش کا سکواڈ

    محمد محموداللہ (کپتان)، نسیم احمد، تسکین احمد، شکیب الحسن، لیٹن داس، مہدی حسن، نورالحسن (وکٹ کیپر)، عفیف حسین، روبل حسین، شمیم حسین، شریف الاسلام، محمد نعیم، مشفیق الرحیم، مستفیض الرحمان، محمد سیف الدین، سومیا سرکار

  17. ویسٹ انڈیز بمقابلہ بنگلہ دیش, بی بی سی اردو کی لائیو کوریج میں خوش آمدید

    کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں آج شارجہ کے میدان میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدقابل ہیں۔

    گروپ ون کی ان ٹیموں کو اب تک اپنے دونوں ابتدائی میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    بنگلہ دیش کو پہلے سری لنکا اور پھر انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلینڈ اور جنوبی افریقہ نے فتح حاصل کی تھی۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اس وقت بنگلہ دیش آٹھویں جبکہ ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔