آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز کی بنگلہ دیش کے خلاف تین رنز سے فتح

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں آج شارجہ کے میدان میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل پوئیں۔ ویسٹ انڈیز کے 143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش ناکام رہا۔

لائیو کوریج

  1. اکیل حسین کے پہلے اوور میں صرف پانچ رنز بنے, بنگلہ دیش کا سکور 34/2

  2. پاور پلے کا اختتام، بنگلہ دیش کا سکور 29/2, 14 اوورز کا 114 رنز درکار

  3. نعیم بولڈ ہوگئے

    نعیم 19 گیندوں پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ہیں۔ اس طرح ہولڈر نے اپنی پہلی وکٹ حاصل کر لی ہے۔

    سرکار کی کریز پر آمد۔۔۔

  4. پانچ اوورز کے بعد بنگلہ دیش کا سکور 26/1

  5. نعیم کا مڈ وکٹ کے اوپر سے چوکا

  6. لیٹن داس کی کریز پر آمد

  7. ویسٹ انڈیز کو بولنگ میں پہلی کامیابی مل گئی

    رسل کی سلو بال پر شکیب لانگ آن پر کیچ آؤٹ ہوگئے ہیں۔ انھوں نے 12 گیندوں پر نو رنز بنائے تھے۔

  8. رسل کی گیند پر نعیم کا کیچ ڈراپ

    والش کے لیے یہ آسان کیچ تھا۔

  9. رسل کے اوور کا آغاز

  10. بنگلہ دیش کا محتاط آغاز, 4 اوورز کے بعد سکور 20/0

  11. بنگلہ دیش کے 17 رنز, تین اوورز کا کھیل ختم

    نعیم اور شکیب نے گذشتہ میچوں کے مقابلے بنگلہ دیش کو بہتر آغاز دلایا ہے۔ بنگلہ دیش کی اب تک کوئی وکٹ نہیں گِری۔

  12. نعیم کا پہلا چوکا, رامپال کی شارٹ گیند پر پُل

  13. دو اوورز کے بعد بنگلہ دیش کا سکور 10 رنز

  14. شکیب اور بنگلہ دیش کا پہلا چوکا!

    ہولڈر کی گیند پر شکیب نے قدموں کا استعمال کر کے کوور باؤنڈری پر چار رنز حاصل کیے۔

  15. دوسرا اوور ہولڈر کرا رہے ہیں۔۔۔

  16. پہلے اوور کا اختتام، بنگلہ دیش کا سکور 4/0, روی رامپال کی اچھی لائن اور لینتھ

  17. بنگلہ دیش کی بیٹنگ کا آغاز!

    کریز نعیم اور شکیب موجود ہیں۔ اوپنر لیٹن داس کی جگہ اس بار شکیب سے بہتر آغاز کی توقع کی جا رہی ہے۔

    پہلا اوور روی رامپال کرا رہے ہیں۔

  18. ویسٹ انڈیز کے آخری چھ اوورز میں 72 رنز!

    شارجہ کے میدان میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن اپ بنگلہ دیشی بولرز کے جال میں پھنس گئی تھی لیکن آخر میں انھوں نے تیزی سے کھیل کر ایک قابل قدر سکور بنا لیا۔

    ایک صارف لکھتے ہیں کہ 14 اوورز میں ان کے صرف 70 رنز تھے لیکن آخری چھ اوورز میں انھوں نے 72 رنز حاصل کیے۔

  19. ویسٹ انڈیز کے پاور پلے میں صرف دو چوکے!

    صارف رینی نے ویسٹ انڈیز کی اننگز کے خاتمے پر ٹویٹ میں لکھا کہ ویسٹ انڈیز نے اپنے پاور پلے کے دوران 16 گیندوں پر کوئی رن نہیں لیا اور صرف دو چوکے لگائے۔

    ’یہ سمجھ سے باہر ہے۔‘

  20. بنگلہ دیش کا ہدف 143 رنز, 20 اوورز میں ویسٹ انڈیز نے 142 رنز بنائے ہیں

    10 اوورز کے اختتام پر 48/3 کے سکور کے بعد ویسٹ انڈیز نے بہترین واپسی کی ہے اور اس میں روسٹن چیز اور نیکولس پوران کی بیٹنگ نمایاں رہی ہے۔ تاہم بتدریج وکٹیں گِرنے اور باؤنڈریز نہ لگنے سے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کو اُتار چڑھاؤ کا سامنا رہا۔

    آخر میں ہولڈر کے دو اور پولارڈ کے ایک چھکے نے میچ جیتنے کے لیے ویسٹ انڈیز کے بولرز کو بہتر موقع فراہم کیا ہے۔

    بنگلہ دیش مہدی حسن، شریف الاسلام اور مستفیض الرحمان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔