کین ولیمسن کا پاکستان کا دورہ منسوخ ہونے پر بیان: ’یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ایسا نہ ہو سکا‘
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرنا بہت ہی مایوس کن تھا۔
’میں جانتا ہوں کہ پاکستان جانے والی ٹیم پاکستان میں میچ کھیلنے کے لیے بھرپور طور پر تیار تھی اور یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ایسا نہ ہو سکا۔‘