آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
حارث رؤف اور آصف علی پاکستان کے ہیرو، نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ وکٹ سے فتح
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ میں انڈیا کے خلاف فتح کے بعد منگل کو پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔ کریئر کی بہترین بولنگ کرنے والے حارث رؤف اور شاندار بیٹنگ سے میچ ختم کرنے والے آصف علی نے جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔
لائیو کوریج
عابد حسین and شجاع ملک
بریکنگ, پاکستانی اوپنرز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کریز پر, پاکستان کا سکور: 7/0، ایک اوور مکمل
پاکستان کی جانب سے ان کے اوپنر بابر اعظم اور محمد رضوان کریز پر آئے تو ان کا سامنا کیوی سپنر مچل سانٹنر سے ہوا۔
بابر اعظم کے ایک چوکے کی مدد سے پاکستان نے اوور میں سات رنز حاصل کیے۔
بریکنگ, نیوزی لینڈ کی اننگز مکمل، پاکستان کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے انتہائی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کرئیر کی بہترین کارکردگی دکھائی اور چار اوورز میں 22 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کی اور اس کی مدد سے کیوی ٹیم 134 رنز ہی بنا سکی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کون وے اور ڈیرل مچل نے 27 27 رنز بنائے جبکہ کپتان ولیمسن نے 25 رنز بنائے۔
پوری کیوی ٹیم نے اپنی اننگز میں تین چھکے لگائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف کی چار وکٹوں کے علاوہ شاہین آفریدی، حفیظ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
شاہین شاہ آفریدی کی پہلی وکٹ، اننگز کا ایک اوور باقی, نیوزی لینڈ کا سکور: 125/7، 19واں اوور مکمل
شاہین شاہ آفریدی اننگز کا 19واں اوور کرانے آئے جہاں انھوں نے اپنی بولنگ میں ورائٹی رکھی اور پہلی چار گینوں پر صرف دو رنز دیے تھے لیکن پانچویں گیند پر ٹم سائفرٹ نے بہت ہی خوبصورت انداز میں یارکر کو لیگ سائیڈ پر کھیل کر چار رنز حاصل کیے۔
البتہ آخری گیند پر شاہین آفریدی نے سلو گیند کی بدولت بدلہ چکا دیا اور سائفرٹ آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جن کا کیچ محمد حفیظ نے پکڑا۔
جو لوگ سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ کی ویڈیو بنا رہے ہیں، تسی گھار ہی رہندے!
بریکنگ, حارث رؤف کی ایک اوور میں دو وکٹیں!, نیوزی لینڈ کا سکور: 119/6، 18 اوور مکمل
حارث رؤف کی شاندار بولنگ فارم اس میچ میں بھی جاری رہی اور اپنے تیسرے اوور میں انھوں نے پہلے 27 رنز بنانے والے ڈیون کون وے کو آوٹ کیا اور دو گیندوں بعد گلین فلپس بھی 13 رنز بنا کر باؤنڈری پر آؤٹ ہو گئے جن کا حسن علی نے بہت عمدہ کیچ پکڑا۔
نیوزی لینڈ کی 23 گیندوں کے بعد پہلی باؤنڈری, نیوزی لینڈ کا سکور: 116/4، 17 اوور مکمل
شاہین شاہ آفریدی اپنا سپیل کرانے واپس آئے تو انھوں نے اوور کی پہلی پانچ گیندوں پر صرف سنگل دیے لیکن آخری گیند پر گلین فلپس نے کیویز کے لیے چار رنز حاصل کیے۔
ہر گیند پر دعائیں!
حسن علی کے تیسرے اوور میں مزید سات رنز, نیوزی لینڈ کا سکور: 107/4، 16 اوور مکمل
حسن علی نے 16ویں اوور میں سات رنز مزید دیے جس کے بعد کیوی ٹیم اب 107 تک پہنچ گئی ہے لیکن ان کی اننگز میں اب 24 گیندیں باقی ہیں۔
کیوی ٹیم نے کین ولیمسن کے آؤٹ ہونے بعد سے اب تک کوئی بھی باؤنڈری حاصل نہیں کی ہے۔
140 سے 150 رنز کا ہدف پاکستان کے بیٹنگ سٹائل کو سوٹ کرتا ہے: ہارشا بھوگلے
کیوی اننگز کے سو رنز مکمل مگر صرف 30 گیندیں باقی، چار کھلاڑی آؤٹ, نیوزی لینڈ کا سکور: 100/4، 15 اوور
حارث رؤف نے اننگز کا 15واں اوور کرایا جس میں انھوں نے صرف پانچ رنز دیے جس کی بدولت کیوی اننگز کے سو رنز مکمل ہو گئے۔
انڈیا نے بھی اتوار کے میچ میں اپنے 100 رنز 15ویں اوور میں مکمل کیے تھے۔
’شارجہ سٹیڈیم میں انٹرنیٹ نہ ہونے کے برابر‘
بریکنگ, کیویز کو بڑا دھچکہ، کپتان ولیمسن حسن علی کی براہ راست تھرو پر آؤٹ!, نیوزی لینڈ کا سکور: 95/4، 14 اوور مکمل
حسن علی کو سپیل کے لیے واپس لایا گیا جنھوں نے اپنی پہلی گیند پر انتہائ شاندار فیلڈنگ کا مظاہر کرتے ہوئے اپنی ہی گیند پر کیوی کپتان ولیمسن کو براہ راست تھرو کی مدد سے رن آؤٹ کر دیا جو 25 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔
اگلی پانچ گیندوں پر ایک نو بال کرانے کے باوجود انھوں نے صرف پانچ مزید رنز دیے۔
نیوزی لینڈ کے لیے ایک اور سودمند اوور، شاداب کے اوور میں 15 رنز!, نیوزی لینڈ کا سکور: 90/3، 13 اوور مکمل
شاداب خان کے تیسرے اوور میں ڈیون کون وے نے آصف علی کی ناقص فیلڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اوور کی تیسری گیند پر ایک چوکا لگایا اور پھر اس کے بعد جارحانہ مزاج اپناتے ہوئے اگلی دو گیندوں پر بھی چوکے لگا دیے۔
اس طرح یہ اننگز کے 13ویں اوور میں 15 رنز حاصل کر لیے۔
پاکستان اس ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم لگ رہی ہے مگر ابھی کافی سفر باقی ہے: شین وارن
بریکنگ, کین ولیمسن کو امپائر نے آؤٹ دے دیا، بیٹسمین کا ریویو!, نیوزی لینڈ کا سکور: 75/3، 12 اوور مکمل
محمد حفیظ اپنا دوسرا اوور کرانے آئے اور تیسری گیند پر کین ولیمسن کو انھوں نے سیدھی گیند کرائی جس پر اپیل کے نتیجے میں امپائر نے ولیمسن کو ایل بی ڈبلیو دے دیا۔
لیکن کیوی کپتان نے اس کے فوراً بعد ریویو لیا اور اس میں واضح تھا کہ گیند ان کے ہاتھ سے لگ کر پیڈ پر لگی تھی۔
لیکن پھر انھوں نے اگلی تین گیندوں پر ایک چھکا، چوکا اور ایک سنگل کی مدد سے 11 رنز حاصل کر لیے۔
شاداب خان کی عمدہ بولنگ جاری، اوور میں صرف تین رنز, نیوزی لینڈ کا سکور: 63/3، 11 اوور مکمل
پاکستان سپنرز کا دباؤ مسلسل جاری رہا اور شاداب خان نے اپنے اوور میں صرف تین رنز دیے اور ایک گیند پر کپتان کین ولیمسن کو خوبصورت طریقے سے گیند مس کرائی۔
’شاندار کپتانی بابر!‘
’فاسٹ بولروں کی تعریف ہوتی ہے مگر عماد وسیم وہ ہیرو ہیں جن کی قدر نہیں ہوتی‘
بریکنگ, محمد حفیظ کی پہلی گیند پر وکٹ، جمی نیشم آؤٹ!, نیوزی لینڈ کا سکور: 60/3، دس اوور مکمل
اننگز کے دسویں اوور کے لیے پاکستانی کپتان نے محمد حفیظ کو گیند دی جو کہ بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے خلاف بہت شاندار ریکارڈ رکھتے ہیں۔
اور انھوں نے یہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اوور کی پہلی ہی گیند پر جمی نیشم کو لیگ پر آؤٹ کر دیا جن کا کیچ ایک بار فخر زمان نے پکڑ لیا۔
اس کے بعد اگلی پانچ گیندوں پر صرف چار رنز مزید دیے۔