آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 راؤنڈ میں 23 اکتوبر کو دو میچ کھیلے گئے جن میں پہلے آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے جبکہ اس کے بعد انگلینڈ نے دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

لائیو کوریج

  1. کلاسن چوکا لگا کر آؤٹ

    ٹاپ آرڈر میں تین وکٹیں گرنے کے بعد بیٹنگ سنبھالنے آئے کلاسن نے دو خوبصورت چوکے لگائے ہیں جس سے ان کی ٹیم پر کچھ حد تک دباؤ کم ہوا تھا۔ کمنز کے اوور میں انھوں نے مڈ آف کی جانب چوکا لگایا۔ مارکرم کے ساتھ کھیلتے ہوئے انھوں نے 12 گیندوں پر 13 رنز بنائے تھے۔

    مگر کمنز کے اوور کی آخری گیند پر وہ ایج پر پوائنٹ کی طرف کیچ دے بیٹھے۔

  2. زیمپا کی گیند پر کلاسن کا چوکا

    پاور پلے کے بعد لیگ سپنر زیمپا نے اپنا پہلا اوور کرایا جس کی پہلی دو گیندوں پر سنگل ہوئے۔ تیسری گیند پر کمنز نے باؤنڈری کی طرف تیزی سے جاتی گیند کو روکا اور چوکا ہونے نہ دیا۔ کلاسن نے اس کٹ شاٹ پر تین رنز حاصل کیے۔

    پانچویں گیند شارٹ بال تھی جس پر کلاسن نے پُل لگا کر چار رنز حاصل کیے۔ سات اوور کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے 39 رنز۔۔۔

  3. پاور پلے میں جنوبی افریقہ کے تین وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز

    پاور پلے کا آخری اوور کمنز نے کرایا جنھوں نے پہلی تین گیندوں پر کوئی رن نہیں دیا۔ چوتھی گیند پر ماکرم آف سائیڈ پر چوکا لگانے میں کامیاب ہوئے۔

    پاور پلے کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز بنائے ہیں۔

  4. ہیذلوڈ نے ڈیکاک کو بولڈ کردیا

    آسٹریلوی بولر ہیذلوڈ نے اپنے دوسرے اوور میں باؤنسر کرا کر ڈیکاک کو گیند کھیلنے پر مجبور کیا اور اس دوران وہ بولڈ ہو کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

    ڈیکاک کو اندازہ نہیں تھا کہ گیند انھیں لگ کر وکٹوں کی جانب جا رہی ہے۔ ورنہ وہ اسے بلے سے روک سکتے تھے۔

    یہ ہیذلوڈ کی دوسری وکٹ ہے۔ اس سے قبل وہ اپنے پہلے اوور میں ڈیوسن کو ایج پر آؤٹ کر چکے ہیں۔ کریز پر مارکرم اور کلاسن موجود ہیں۔

  5. ڈیکاک کا میکسویل کو چوکا

    دو بلے باز آؤٹ ہونے کے بعد ڈیکاک کے کندھوں پر بڑی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے میکسویل کے دوسرے اوور میں ایک چوکا لگا کر کچھ دباؤ کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

    چار اوورز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے 23 رنز اور دو کھلاڑی آؤٹ۔۔۔

  6. تین اوورز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے 17 رنز

    آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے تین اوور میں 17 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران ان کے دو کھلاڑی کپتان باووما اور ڈیوسن آؤٹ ہوچکے ہیں۔

    اوپنر ڈیکاک کے لیے یہاں سے ٹیم کو واپس لانے کسی امتحان سے کم نہ ہوگا۔ ان کے ساتھ مارکرم کریز پر موجود ہیں۔

  7. جوش ہیذلوڈ کی پہلی گیند پر ڈیوسن آؤٹ

    جوش ہیذلوڈ نے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر ڈیوسن کو ایج پر آؤٹ کر دیا ہے۔ ڈیوسن نے پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں سنچری بنائی تھی۔

  8. میکسویل نے باووما کو بولڈ کردیا

    آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے میچ کا دوسرا اوور گلین میکسویل کو دیا۔

    پہلی دو گیندوں میں باووما اور ڈیکاک نے سنگل لیے اور پھر میکسویل نے باووما کو بولڈ کر دیا۔ باووما کی غلطی یہی تھی کہ وہ بیک فٹ پر کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    وہ سات گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے سٹارک کو دو چوکے لگائے تھے۔

  9. مچل سٹاک کے پہلے اوور میں ٹیمپا باووما کے دو چوکے

    پہلے اوور کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے بغیر کسی نقصان کے 11 رنز بنائے ہیں۔

    جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمپا باووما نے مچل سٹارک کے پہلے اوور میں آف سائیڈ پر دو چوکے لگائے۔ اس دوران وہ اچھی فارم میں نظر آئے۔

  10. آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

  11. میچ سے قبل دونوں کپتانوں نے کیا کہا؟

    آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ: ’ورپ اپ میچوں میں ہمارا نیوزی لینڈ اور انڈیا سے اچھا مقابلہ ہوا۔ میرے خیال سے ہماری تیاری کے لیے یہ اہم تھا۔ اس سے ہمارے لیے ایک ٹیم بن کر کھیلنے میں مدد ہوگی۔‘

    جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمپا باووما: ’میں پُراعتماد ہوں۔ ہم اسی سکواڈ کے ساتھ گذشتہ دو مہینوں سے کھیل رہے ہیں۔ ہم نے اس سکواڈ کو تشکیل دیا ہے۔ ہم نے تمام چیزوں کو مدنظر رکھا، چاہے بات فاسٹ بولنگ، سپن یا بلے بازوں کی ہو۔‘

  12. جنوبی افریقہ کا سکواڈ

    ٹیمپا باووما (کپتان)، کوئنٹن ڈیکاک (وکٹ کیپر)، جورن فورٹون، ریزا ہینڈرکس، ہینرچ کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان ملڈر، لونگی نگیڈی، اینرچ نورکیا، ڈوین پریٹوریس، کاگیسو ربادا، تبریز شمسی، راسی وینڈر ڈیوسن

  13. آسٹریلیا کا سکواڈ

    ایرون فنچ (کپتان)، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، جوش ہیذلوڈ، جوش انگلس، میچل مارش، گلین میسکویل، کین رچرڈسن، سٹیو سمتھ، میچل سٹارک، مارکس سٹوئنس، میچل سویپسن، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زیمپا۔

  14. ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے پہلے میچ میں خوش آمدید!

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مین راؤنڈ کا پہلا میچ آج ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

    گذشتہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں آسٹریلیا نے محض ایک جبکہ جنوبی افریقہ نے اپنے تمام میچز جیتے ہیں۔ اب تک دونوں میں سے کسی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں جیتا۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا ساتویں نمبر پر جبکہ جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔