آسٹریلیا کو 18 گیندوں میں 25 رنز درکار
آسٹریلیا کو 18 گیندوں میں 25 رنز درکار ہیں اور گیند پریٹورس کو دی گئی ہے۔ انھوں نے دو اوور میں نو رنز دیے ہیں اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 راؤنڈ میں 23 اکتوبر کو دو میچ کھیلے گئے جن میں پہلے آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے جبکہ اس کے بعد انگلینڈ نے دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا کو 18 گیندوں میں 25 رنز درکار ہیں اور گیند پریٹورس کو دی گئی ہے۔ انھوں نے دو اوور میں نو رنز دیے ہیں اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔
17ویں اوور میں ربادا کی پہلی تین گیندوں پر تین رنز بنے۔ اگلی گیند پر ویڈ نے مڈ آف کی جانب ہوا میں کھیلا مگر مارکرم نے ان کا کیچ چھوڑ دیا اور گیند باؤنڈری لائن کی طرف چلی گئی۔ اس طرح ویڈ کو چار رنز مل گئے۔
اسی اوور کی آخری گیند پر ویڈ نے فائن لیگ کی جانب چوکا لگایا۔
16 اوورز کے اختتام پر آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنائے ہیں۔ انھیں چار اوورز میں 36 رنز درکار ہیں۔
کریز پر سٹوئنس اور ویڈ موجود ہیں۔
شمسی کی گیند پر میکسویل نے ریورس سویپ لگانے کی کوشش کی لیکن وہ بولڈ ہوگئے اور اس طرح آسٹریلیا کی نصف ٹیم اب آؤٹ ہوچکی ہے۔ میکسویل نے 21 گیندوں پر 18 رنز بنائے تھے۔
شمسی نے اپنے چار اوورز میں ایک وکٹ حاصل کر کے 22 رنز دیےگ
آسٹریلیا کو آخری پانچ اوورز میں 38 رنز درکار ہیں۔ کریز پر میکسویل کے ساتھ سٹوئنس بیٹنگ کرنے آئے ہیں۔
15ویں اوور میں سمتھ نے نورکیا کو چوکا لگایا اور اگلی ہی گیند پر وہ لانگ آن پر مارکرم کے زبردست کیچ کی بدولت آؤٹ ہوگئے۔
سمتھ نے 34 گیندوں پر 35 رنز بنائے تھے۔
شمسی کے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر میکسویل نے ریورس سویپ کا چوکا لگایا۔ وہ 16 گیندوں پر 16 رنز بنا چکے ہیں اور سمتھ کے ساتھ ان کی شراکت 35 رنز ہوچکی ہے۔
سمجتھ نے اب تک 27 گیندوں پر 30 رنز بنائے ہیں مگر صرف دو چوکے لگائے ہیں۔ وہ کریز پر ڈٹ کر بیٹنگ کر رہے ہیں اور بظاہر ان کی کوشش میچ کے اختتام تک ناٹ آؤٹ رہنا ہے۔
13 اوورز کے اختتام پر آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنا لیے ہیں۔ انھیں 42 گیندوں پر 51 رنز درکار ہیں۔
مہاراج نے اپنے تیسرے اوور کی پہلی چار گیندوں پر چار رنز دیے۔
پانچویں گیند پر کوئی رن نہ بن سکا اور آخری گیند پر میکسویل کے کیچ کے لیے ڈیکاک نے اپیل کی مگر امپائر نے کوئی ردعمل نہ دیا۔
مہاراج نے تین اوورز میں 15 رنز دیے ہیں اور ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔
دوسری اننگز کا 10واں اوور پریٹورس نے کرایا۔ ان کا مقابلہ سمتھ اور میکسویل کر رہے تھے۔ اس اوور میں محض تین رنز بن سکے۔
اس کے ساتھ آسٹریلیا نے 10 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنائے ہیں۔ اور انھیں اگلے 10 اوورز میں 68 رنز درکار ہیں۔
مارش نے 16 گیندوں پر 11 رنز بنانے کے بعد رن ریٹ بڑھانے کی کوشش کی مگر وہ مہاراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ان کا کیچ ڈیپ مڈ وکٹ پر ڈیوسن نے پکڑا۔
تبریز شمسی نے اپنے پہلے اوور میں پانچ رنز دیے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے لیے میچ میں جیت حاصل کے لیے ان کے باقی تین اوورز کی کارکردگی اہم ہوگی۔
پاور پلے کا آخری اوور مہاراج کو دیا گیا جس کی پہلی تین گیندوں پر تین رنز بنے۔ چوتھی ڈاٹ بال کے بعد پانچویں گیند پر مارش نے دو رنز حاصل کیے اور آخری گیند پر کوئی رن نہ بن سکا۔
کریز پر مارش اور سمتھ موجود ہیں۔
وارنر نے پانچویں اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگایا مگر تیسری گیند پر وہ پوائنٹ پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ یہ میچ میں ربادا کی پہلی وکٹ ہے۔
چوتھے اوور میں مارش نے نورکیا کی پہلی گیند پر چوکا لگایا مگر اگلی پانچ گیندوں پر وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔
چار اوورز کا اختتام، آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 16 رنز بنائے ہیں۔ کریز پر مارش اور وارنر موجود ہیں۔
تین اوورز کا اختتام، ایک وکٹ کے نقصان پر آسٹریلیا کے 12 رنز۔
وارنر نے ربادا کے دوسرے اوور میں دو چوکے لگائے ہیں۔
دوسرا اوور نورکیا کو دیا گیا جس کی پہلی چار گیندوں پر انھوں نے محض دو رنز دیے۔
کپتان فنچ نے بڑی شاٹ کھیلنے کی کوشش کی مگر وہ تھرڈ مین پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ربادا نے اپنے پہلے اوور میں صرف دو رنز دیے ہیں۔ وارنر کے سنگل اور ایک وائڈ گیند کے علاوہ انھوں نے پانچ گیندوں پر کوئی رن نہیں دیا۔
آسٹریلیا کی بیٹنگ کا آغاز اوپنر ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں۔ دوسری طرف ربادا کو پہلا اوور دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے سب سے زیادہ رنز ایڈن مارکرم نے بنائے۔ انھوں نے 36 گیندوں پر 40 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
جبکہ آسٹریلوی بولر سٹارک، ہیذلوڈ اور زیمپا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔