انگلینڈ کی ٹیم 27 سال بعد فائنل میں پہنچ گئی

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ نے دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کے 224 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جیسن رائے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

لائیو کوریج

عابد حسین and محمد صہیب

  1. بریکنگ, عادل رشید کی اوور میں دوسری وکٹ!, آسٹریلیا 118/5، 28 اوورز مکمل

    عادل رشید نے بہترین کم بیک کرتے ہوئے اپنے پانچویں اوور میں دو وکٹیں حاصل کر لیں جب انھوں نے اوور کی آخری گیند پر نئے آنے والے مارکس سٹوئنس کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

    کرکٹ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  2. بریکنگ, 100 رنز کی شراکت کے بعد کیری آؤٹ

    عادل رشید نے اپنے پچھلے اوور میں 10 رنز دینے کے باوجود گیند کو فلائٹ دی اور اس کے نتیجے میں ایلیکس کیری 46 رنز بنا کر ڈیپ مڈ وکٹ کی باؤنڈری پر جیمز ونس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جس کے ساتھ ہی ان کی سٹیو سمتھ کے ساتھ 103 رنز کی شراکت ختم ہو گئی۔

    ونس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  3. بریکنگ, سمتھ ، کیری کی 100 رنز کی شراکت مکمل, آسٹریلیا 116/3، 27 اوورز مکمل

    خراب آغاز کے بعد سمتھ اور کیری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 20 اوورز میں اپنی 100 رنز کی شراکت مکمل کر لی ہے اور دونوں بلے باز اپنی نصف سنچریوں کے قریب ہیں۔

  4. آسٹریلیا کے 100 رنز مکمل!, 103/3، 25 اوورز مکمل

    سٹیو سمتھ اور ایلیکس کیری نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا اور 25 اوورز پر آسٹریلیا نے ٹیم کے 100 رنز مکمل کر لیے ہیں۔

  5. شائقین کے منفرد انداز!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. عادل رشید بولنگ کے لیے اٹیک میں!, آسٹریلیا 78/3، 20 اوورز مکمل

    انگلینڈ کی جانب سے سکواڈ میں واحد سپنر، عادل رشید کو کپتان مورگن اٹیک میں لائے ہیں لیکن اس اوور میں آسٹریلیا نے ان کو اعتماد سے کھیلا اور ایک چوکے کی مدد سے چھ رنز حاصل کیے۔

    عادل

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  7. آخری پانچ اوورز میں 27 رنز, آسٹریلیا 72/3، 19 اوورز مکمل

    آسٹریلیا نے آہستہ آہستہ اپنی اننگز کو مستحکم کرنا شروع کر دیا ہے اور آخری پانچ اوورز میں انھوں نے 27 رنز بنائے ہیں۔ سٹیو سمتھ کا اس میں واضح حصہ ہے جنھوں نے 50 گیندوں پر 33 رنز بنائے ہیں جس میں چار چوکے شامل ہیں۔

    کیری سمتھ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  8. پلنکٹ کا دوسرا اوور قدرے بہتر, آسٹریلیا 66/3، 18 اوورز مکمل

    لیم پلنکٹ کے دوسرے اوور میں ایلیکس کیری نے احتیاط سے کام لیا اور چار رنز حاصل کیے۔

  9. سٹیو سمتھ اب کھل کر کھیل رہے ہیں!, آسٹریلیا 62/3، 17 اوورز مکمل

    مارک ووڈ کی تیز گیندوں کے باوجود سٹیو سمتھ بڑے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کر رہے ہیں اور اب انھوں نے مارک ووڈ کے اوور کی آخری گیند پر بھی چوکا لگایا اور اس وقت وہ 47 گیندوں پر 27 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

    کرک وز کے مطابق سمتھ نے اب تک ہر بری گیند کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کی ہے جس کے باعث اب آسٹریلیا کی اننگز سنبھلنے لگی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. لیام پلنکٹ بولنگ کے لیے آ گئے, آسٹریلیا 55/3، 16 اوورز مکمل

    اس ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی جانب سے آٹھ وکٹیں حاصل کرنے والے لیم پلینکٹ بولنگ کے لیے آئے ہیں جن کے پہلی اوور میں آسٹریلیا کے سابق کپتان سمتھ نے شاندار شاٹ کھیل کر چوکا لگایا اور اوور میں آٹھ رنز حاصل کیے۔

    پلنکٹ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  11. ماضی میں بھی ایسا ہو چکا ہے!

    ایلیکس کیری کے ہیلمٹ پر جوفرا آرچر کی گیند لگی جس کے بعد ان کے سر پر پٹی باندھی گئی۔ صحافی جیروڈ کمبر نے اس سے پہلے ایسے کھلاڑیوں کی تصویریں لگائی ہیں جن کے ساتھ ایسا ہی کچھ ہوا تھا۔ ان کھلاڑیوں میں انڈیا کے انیل کمبلے بھی شامل ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. کیری کے چہرے پر پٹی باندھ دی گئی!

    کیری

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  13. آرچر عمدہ سپیل کے بعد سستاتے ہوئے!

    جوفرا

    ،تصویر کا ذریعہ@ICC

  14. آسٹریلیا کی اننگز میں قدرے بہتری, آسٹریلیا 45/3، 14 اوورز مکمل

    سٹیون سمتھ اور ایلیکس کیری نے پہلے دس اوورز کے بعد اب تھوڑا کھل کر کھیلنا شروع کیا ہے اور بین سٹوکس کے اوور میں نو رنز حاصل کیے۔

    سمتھ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  15. کیا آسٹریلیا کا مڈل آرڈر اس مرتبہ کچھ کر پائے گا؟

    ایرن فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اس ورلڈ کپ میں 44.9 فیصد رنز بنائے تھے۔ ’ دونوں نے مل کر 46.41 فیصد گیندیں کھیلی ہیں۔

    ان میں اگر ایلیکس کیری کو بھی شامل کر لیا جائے تو ان تینوں نے مل کر اس ورلڈ کپ میں 60 فیصد رنز بنائے ہیں۔

    لیکن اس کے برعکس آسٹریلیا کا مڈل آرڈر اب تک خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ عثمان خواجہ کے علاہ بقیہ مڈل آرڈر نے صرف 27.4 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔

    کیا سٹیو سمتھ آج آسٹریلوی بیٹنگ کو سہارا دے پائیں گے؟

    سمتھ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  16. انگلینڈ کی جانب سے پہلی تبدیلی, آسٹریلیا 29/3، 12 اوورز مکمل

    جوفرا آرچر کے پانچ اوور کے سپیل کے بعد انگلینڈ نے آل راؤنڈر بین سٹوکس کو بولنگ کے لیے بلایا جنھوں نے اپنے پہلے اوور میں صرف ایک رن دیا۔

    سٹوکس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  17. 11 اوورز کے بعد آسٹریلیا کی اوسط صرف 2.41, آسٹریلیا 28/3، 11 اوورز مکمل

    انگلینڈ کی جانب سے کامیاب بولر کرس ووکس نے چھ اوورز میں صرف 16 رنز دیے ہیں اور دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

  18. آسٹریلیا کو ہرانا اتنا آسان نہیں ہے!

    1996، 1999 اور 2003 میں بھی آغاز میں آسٹریلیا کی ٹیم مشکلات میں گھری تھی لیکن وہ پھر بھی جیت سے ہمکنار ہوئے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  19. اس ورلڈ کپ کے پاور پلے میں آسٹریلیا کا سب سے کم سکور, آسٹریلیا 27/3، دس اوورز مکمل

    آرچر اور ووکس کی عمدہ بولنگ کا سلسلہ جاری رہا اور دس اوورز کے اختتام پر آسٹریلیا نے اس ورلڈ کپ میں اپنا سب سے کم سکور بنایا ہے۔

    کرکٹ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  20. کیری کا جواب! پہلا چوکا, آسٹریلیا 24/3، نو اوورز مکمل

    زخمی ہونے کے بعد ایلیکس کیری کی ٹھوڑی پر پٹی لگا دی گئی جس کے بعد انھوں نے کرس ووکس کے اوور میں پراعتماد انداز میں کھیلا اور آخری گیند پر خوبصورت چوکا لگایا۔