بریکنگ, بٹلر کی براہ راست تھرو، سمتھ آؤٹ!
انگلینڈ کے کیپر جوز بٹلر نے 48ویں اوور کی پہلی گیند پر سٹیو سمتھ کو شاندار فیلڈنگ کرتے ہوئے براہ راست تھرو کر کے رن آؤٹ کر دیا جنھوں نے 85 رنز بنائے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ نے دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کے 224 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جیسن رائے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
عابد حسین and محمد صہیب
انگلینڈ کے کیپر جوز بٹلر نے 48ویں اوور کی پہلی گیند پر سٹیو سمتھ کو شاندار فیلڈنگ کرتے ہوئے براہ راست تھرو کر کے رن آؤٹ کر دیا جنھوں نے 85 رنز بنائے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
جب عادل رشید اور جوفرا آرچر نے آسٹریلوی مڈل آرڈر کو آؤٹ کر دیا تو لگ رہا تھا کہ وہ شاید 200 بھی نہ کر سکیں لیکن مچل سٹارک نے سمتھ کا بہترین ساتھ دیا اور ان دونوں نے 57 گیندوں پر 50 رنز کی شراکت قائم کر لی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
خراب آغاز کے باوجود سٹیو سمتھ نے ہمت نہیں ہاری اور وہ اپنی ٹیم کو 200 کے ہندسے تک لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔ پلنکٹ کے اس اوور میں آسٹریلیا نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 14 رنز حاصل کر لیے۔ سمتھ اب 82 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اننگز کے 45ویں اوور میں مچل سٹارک نے پلنکٹ کو شاندار چھکا رسید کیا اور آسٹریلیا کو ایک قابل قبول سکور تک پہنچنے کی امیدیں ابھی بھی روشن ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کرکٹ پر تجزیے اور تبصرے کرنے والی ویب سائٹ کرک وز کے مطابق ایجبیسٹن کی یہ پچ اس ٹورنامنٹ میں بیٹنگ کے لیے گیارہویں بہترین پچ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں ہدف کا تعاقب کرنا مشکل ضرور ہوتا ہے لیکن یہ پچ اتنی مشکل نہیں جتنی اس سے پہلے دیکھنے کو ملی تھیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
نمبر تین پر آنے والے بلے باز اور سابق کپتان سٹیو سمتھ اس وقت 77 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں اور آسٹریلوی امیدوں کا سارا دار و مدار ان پر ہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
آسٹریلیا نے اب تک 40 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے سٹیو سمتھ 74 جبکہ سٹارک چار رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
اس وقت آسٹریلیا کے لیے مقررہ پچاس اوورز کھیلنا ہی بڑی بات ہو گی لیکن دیکھنا یہ ہو گا کہ کیا سمتھ اپنی سنچری مکمل کر پائیں گے اور ان کا ساتھ دینے کے لیے کون آخر تک موجود رہے گا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے اپنا سپیل مکمل کر لیا جس میں انھوں نے صرف 32 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کی اور اس طرح اس ورلڈ کپ میں ان کی دس میچوں میں کُل 19 وکٹیں ہو گئی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انگلینڈ کے لیگ سپنر عادل رشید کی بہترین بولنگ کا سلسلہ جاری رہا اور انھوں نے اپنے آخری اوور میں پیٹ کمنز کو بھی سلپ میں کیچ آؤٹ کر وا دیا جنھوں نے صرف چھ رنز بنائے۔ مجموعی طور پر انھوں نے سپیل میں 54 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
جوفرا آرچر کو عمومی طور پر آخری مرحلے میں بولنگ کے لیے لایا جاتا ہے لیکن انگلینڈ نے ان کو 30 سے 40 اوور میں لایا اور انھوں نے نہایت عمدہ بولنگ کی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایک روزہ ناک آؤٹ میچوں میں سٹیو سمتھ نے 76.2 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔ اس کے بر عکس عام میچوں میں انھوں نے 41.58 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔
جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سمتھ بڑے اور دباؤ والے میچوں میں عمدہ بلے بازی کرتے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
انگلینڈ کہ کپتان مورگن کا جوفرا آرچر کو بولنگ کے لیے واپس لانے کا جوا کامیاب ثابت ہوا اور انھوں نے 22 رنز پر میکس ویل کی اننگز ایک زبردست سلو ڈلیوری کی مدد سے تمام کر دی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایک بار پھر آسٹریلیا نے عادل رشید کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے اور ان کے آٹھویں اوور میں آٹھ رنز حاصل کیے۔ عادل نے اب تک 49 رنز دیے ہیں اور دو کٹیں حاصل کی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پانی کے وقفے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو جوفرا آرچر کے اوور میں صرف دو رنز بنے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
’بگ شو‘ گلین میکس ویل نے عادل رشید کو شاندر چھکا رسید کیا اور ایسا لگتا ہے کہ وہ آج موڈ میں ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لیے معروف ہیں اور انھیں ’میڈ میکس‘ بھی کہا جاتا ہے لیکن دیکھنا ہوگا کہ وہ آج اپنا جادو دکھا پائیں گے یا نہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کرکٹ کے تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اچھی ٹیمیں آخری 20 اوورز میں اپنے پہلے 30 اوورز کے سکور کو دگنا کر دیتی ہیں لیکن کیا آسٹریلیا اپنی آخری پانچ وکٹوں کے ساتھ ایسا کر سکے گا؟
آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ کی یہ ورلڈ کپ ناک آوٹ میں تیسری نصف سنچری ہے۔ انھوں نے 2015 کے ورلڈ کپ کوارٹرفائنل میں پاکستان کے خلاف 65، انڈیا کےخلاف سیمی فائنل میں 105 اور نیوزی لینڈ کے خلاف 56 رنز کی ناقابلِ تسخیر اننگز کھیلی تھی۔
سمتھ نے یہ نصف سنچری چار چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images