انڈیا نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

کرکٹ کے 12 ویں عالمی کپ کے 44 ویں میچ میں انڈیا نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

لائیو کوریج

راجہ وقاص علی and محمد صہیب

  1. بریکنگ, تھریمانے آؤٹ!

    کلدیپ یادو نے لاہیرو تھریمانے کو آؤٹ کر کے 124 رنز کی مضبوط شراکت توڑ دی۔ انڈیا کو اس وقت ایک وکٹ کی سخت ضرورت تھی اور پچھلے ہی اوور میں میتھیوز کا آسان کیچ بھی چھوٹا تھا۔

    لاہیرو

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  2. بریکنگ, میتھیوز کا کیچ ڈراپ!

    رویندرا جدیجا اس مضبوط شراکت کو توڑنے کے بہت نزدیک تھے جب بھونیشور کمار نے اینجلو میتھیوز کا مڈ آن باؤنڈری پر آسان کیچ چھوڑ دیا۔

    میتھیوز اس وقت 69 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

  3. 36 ویں اوور میں دو چوکے

    سری لنکا کے بلے بازوں اینجلو میتھیوز اور لاہیرو تھریمانے اننگز کے 36 ویں اوور میں کلدیپ یادو کو دو چوکے مارے۔

  4. بریکنگ, تھریمانے کی نصف سنچری مکمل!

    لاہیرو تھریمانے نے چار چوکوں کی مدد سے ایک اہم نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انھوں نے ایک مشکل موقعے پر سری لنکا کی بیٹنگ کو سہارا دیا اور اینجلو میتھیوز کے ساتھ مل کر 100 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  5. پانی کا وقفہ!, سری لنکا کا سکور: 33 اوورز میں 144/4

  6. بریکنگ, اینجلو میتھیوز کے 50 رنز مکمل

    سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ سری لنکا کو ایک بہتر ٹوٹل کے لیے ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    ،تصویر کا ذریعہAFP / Getty

  7. بریکنگ, آئی سی سی کا سیاسی بینر کی تشہیر پر اظہارِ برہمی

    آئی سی سی نے ایک مرتبہ پھر سے ورلڈ کپ کے دوران احتجاجی بینر کی تشہیر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق: ’ہمیں بہت افسوس ہے کہ ایسا دوبارہ ہوا ہے۔ ہم اس ورلڈ کپ کے دوران کسی بھی سیاسی بینر کی حمایت نہیں کرتے۔’

    یاد رہے کہ پاکستان کے ایک میچ کے دوران بھی اسی قسم کے سیاسی بینرز کی تشہیر کی گئی تھی۔

    سٹاپ جینوسائڈ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  8. بریکنگ, سری لنکا کا سکور: 30 اوورز، چار وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز, اینجلو میتھیوز 41، لاہیرو تھریمانے 31

  9. بریکنگ, بمرا کی بولنگ اٹیک میں واپسی!, سری لنکا کا سکور: 28 اوورز میں 118/4

    جسپریت بمرا نے اپنے پانچویں اوور میں صرف دو رنز دیے اور اینجلو میتھیوز ان کی آحری گیند پر آؤٹ ہونے سے بال بال بچے۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  10. بریکنگ, میتھیوز اور تھریمانے کی ذمہ دارانہ بیٹنگ, سری لنکا کا سکور: 27 اوورز میں 116/4

    سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز اور لاہیرو تھریمانے نے ابتدائی چار وکٹیں گرنے کے بعد محتاط انداز اپنایا ہے۔

    دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں اب تک ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز بنائے ہیں۔

    شراکت

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  11. ہیڈنگلے میں پر جوش ماحول!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. بریکنگ, سری لنکا کا سکور: 25 اوورز، چار وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز, اینجلو میتھیوز 27 ، لاہیرو تھریمانے 23

  13. کوہلی اپنے وعدے پر قائم رہے!

    انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اپنے دعدے پر قائم رہے اور انھوں نے ادھیڑ عمر مداح کو ٹکٹوں کا تحفہ دیا ہے اور وہ آج بھی گراؤنڈ میں موجود ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  14. بریکنگ, سری لنکا کے 100 رنز مکمل

    سری لنکا نے اپنی اننگز کے 24 ویں اوور میں 100 رنز مکمل کر لیے ہیں۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  15. بریکنگ, سری لنکا کا سکور: 21 اوورز، چار وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز, اینجلو میتھیوز 22 ، لاہیرو تھریمانے 11

  16. ہیڈنگلے میں نیلا سمندر!

    شائقین

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  17. بریکنگ, سری لنکا کا انڈین بولنگ کے سامنے محتاط انداز, سری لنکا کا سکور: 18 اوورز میں 73/4

    سری لنکا کے بلے باز انڈین سپنرز روندرا جدیحا اور کلدیپ یادو کے سامنے بے بس دکھائی رے رہے ہیں۔ پچھلے پانچ اوورز میں صرف 16 رنز بنے ہیں۔

    جدیجا

    ،تصویر کا ذریعہ@BCCI

  18. بریکنگ, سری لنکا کا سکور: 16 اوورز، چار وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز, اینجلو میتھیوز 8 ، لاہیرو تھریمانے 4

  19. بریکنگ, پانی کا وقفہ, سری لنکا کا سکور: 15 اوورز، 62/4

    سری لنکا کے کپتان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اچھا نہیں رہا اور سری لنکا نے اب تک اپنی چار وکٹیں گنوا دیں ہیں۔ سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے بلے بازوں میں کرورتنے نے 10، پریرا نے 18، فرنینڈو نے 20 جبکہ مینڈس نے صرف تین رنز بنائے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  20. بریکنگ, دھونی کی عمدہ کیپنگ

    اب تک انڈیا کو ملنے والی چاروں وکٹوں میں سابق کپتان ایم ایس دھونی کا بھی اہم کردار رہا ہے۔

    انھوں نے وکٹوں کے پیچھے تین کیچ جب کہ ایک سٹمپ بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ یہ دھونی کا آخری ورلڈ کپ ہے۔

    دھونی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images