انڈیا بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں

کرکٹ ورلڈ کپ کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے ایک میچ میں انڈیا نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے ہرا دیا ہے۔ انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 314 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

لائیو کوریج

  1. پنت کی جارحانہ بیٹنگ، انڈیا کے 250 رنز مکمل, انڈیا: 40 اووروں میں

    انڈیا نے چالیس اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے ہیں۔ رشب پنت 25 گیندوں پر 36 بنا کر کھیل رہے ہیں۔ دھونی کریز کے دوسری طرف موجود ہیں۔ پچھلے اوور میں دو وکٹیں حاصل کرنے والے مصتفیض الرحمان کو بولنگ سے ہٹا لیا گیا ہے۔

    پنت

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  2. بنگلہ دیش کی چوتھی کامیابی، ہردیک پانڈیا بھی آؤٹ, انڈیا: 39 اووروں میں 239/4

    مصتفیض الرحمان نے ایک اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ مصتفیض نے پہلے ویراٹ کوہلی اور پھر ہردیک پانڈیا کو آؤٹ کیا۔ انڈیا نے 39 اوووں میں چار وکٹوں کے 239 رنز بنائے ہیں۔

    مصتفیض الرحمان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  3. بنگلہ دیش کی تیسری کامیابی ، ویراٹ کوہلی اؤٹ

    انڈیا نے 38 اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائےہیں۔ ویراٹ کوہلی آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے جو 26 رنز بنا کر مصتفیض الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ہردیک پانڈیا بیٹنگ کے لیے آئے ہیں۔

  4. انڈیا نے 38 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے ہیں

  5. انڈیا ایک اور بڑے سکور کی جانب بڑھتا ہوا, انڈیا: 35 اووروں میں 211/2

    انڈیا نے 35 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے ہیں۔ ویراٹ کوہلی اور رشب پنت کریز پر موجود ہیں۔ اگر انڈیا نے اگلے پندرہ اووروں میں آٹھ رنز کی اوسط سے رنز بنائے تو اس کا سکور 330 سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ بنگلہ دیش رواں ٹورنامنٹ میں تین بار 300 سے زیادہ رنز بنا چکا ہے۔

  6. انڈیا کے 200 رنز مکمل، سولہ اووروں کا کھیل باقی, انڈیا: 34 اووروں میں 204/2

    انڈیا نے چونتیس اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے ہیں۔ ویراٹ کوہلی اور رشب پنت کریز پر موجود ہیں۔

  7. بنگلہ دیش کو دوسری کامیابی، راہول آؤٹ

    انڈیا نے 32 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے ہیں۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کے ایل راہول تھے جو 77 رنز بنا کر روبیل کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

  8. کوہلی میدان میں, انڈیا: 30 اووروں میں 181/1

    رویت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان ویراٹ کوہلی کھیلنے کے لیے میدان میں آئے ہیں۔ روہت شرما رواں ٹورنامنٹ میں چار سنچریاں بنا چکے ہیں جبکہ ویراٹ کوہلی نے ابھی تک سنچری نہیں بنائی ہیں۔ ویراٹ کوہلی 2016 سے ون ڈے کرکٹ میں 82 رنز کی اوسط سے رنز بنا رہے ہیں۔

  9. روہت شرما ٹورنامنٹ کی چوتھی سنچری بنا کر آؤٹ, انڈیا: 29 اووروں میں 176/0

    روہت شرما میچ کے ابتدائی اوورو ں میں کیچ ڈراپ ہونے کے بعد ایک اور سنچری بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں۔ یہ روہت شرما کی رواں ٹورنامنٹ کی چوتھی سنچری تھی۔

    روہت شرما

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  10. انڈیا کی انتہائی عمدہ بیٹنگ, انڈیا: 26 اووروں میں 164/0

    انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےچھبیس اووروں میں بغیرکسی نقصان کے 163 رنز بنائے ہیں۔ بنگلہ دیش کو میچ کے ابتدائی اووروں میں روہت شرما کا ایک آسان کیچ ڈراپ کرنے کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ روہت شرما 93 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

  11. انڈیا کے 150 رنز مکمل, انڈیا: 24 اووروں میں 158/0

    انڈیا نے 24 اووروں میں بغیر کسی نقصان کے 158 رنز بنائےہیں۔ روہت شرما پانچ چھکوں کی مدد سے 90 رنزبنا کرکھیل رہے ہیں۔ راہول 63 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔

    راہول

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  12. ابو علی, #bbccricket

    ’سو اب یہ سب (ذمہ داری) تمیم پر ہے۔ اس ایک ڈراپ نے ساری ٹیم کی ذہنیت بدل دی۔ اتنا آسان کیچ چھوٹ گیا۔ اب جتنے بھی رنز روہت سکور کر رہے ہیں، اتنا ہی افسوس ہو رہا ہے۔‘

  13. راہول کی نصف سنچری, انڈیا: 19 اووروں میں 119/0

    انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی 19 اووروں میں بغیر کسی نقصان کے 119 رنز بنائے ہیں۔ دونوں اوپنر نصف سنچریاں بنا کر کھیل رہے ہیں۔

    راہول

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  14. رنگوں سے بھرا سٹیڈیم

    کرکٹ کے مداح

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  15. انڈیا کے سو رنز مکمل, انڈیا: 17 اووروں میں 100/0

    انڈیا نے ابتدائی سترہ اعشاریہ دو اووروں میں بغیر کسی نقصان کے 102 رنز بنا لیے ہیں۔ روہت شرما تین چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ کے ایل راہول 42 بنا کر کھیل رہے ہیں۔ مصدق حسین بولنگ کے لیےآئے ہیں۔

    انڈیا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  16. روہت شرما کی نصف سنچری, انڈیا: 15 اووروں میں 87/0

    روہت شرما نے ٹورنامنٹ میں اپنی پانچویں نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انڈیا نے ابتدائی پندرہ اووروں میں بغیر کسی نقصان کے 87 رنز بنائے ہیں۔ روہت شرما رواں ٹورنامنٹ میں ایک سنچری کی بدولت 491 رنز بنا چکے ہیں۔

    روہت شرما

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  17. شکیب الحسن کی بولنگ شروع, انڈیا: 10 اووروں میں 69/0

    انڈیا نے ابتدائی دس اووروں میں بغیر کسی نقصان کے 69 رنز بنائے ہیں۔ کپتان مشرفی مرتضی کے میچ میں کرائے گئے دو اووروں میں 20 رنز بنے ہیں۔ روہت شرما38 اور راہول 28 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ آل رونڈر شکیب الحسن بولنگ کے لیے آئے ہیں۔

    شکیب الحسن

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  18. کچھ اعداد و شمار کے بارے میں

    اس ورلڈ کپ میں جس ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی ہے اس کے جیتنے کے امکانات 63 فیصد ہیں جبکہ 2015 میں یہ 50 فیصد تھے۔

  19. ’کیا اب شرما سنچری بنائیں گے‘, مارک بی

    اس ورلڈ کپ میں اب تک چند بہت خوبصورت کیچ پکڑے گئے ہیں لیکن کئی نہایت آسان چھوڑ بھی دیے گئے۔ اتوار کو روٹ نے یہ کیا اور اب تمیم نے اسی بیٹسمین کے خلاف ایسا کیا۔ منفرد سے لے کر مضحکہ خیز تک۔ کیا کوئی شرط لگاتا ہے کہ شرما اب سنچری بنائیں گے۔

  20. بنگلہ دیش کی مشکلات میں اضافہ, انڈیا: 7 اووروں میں 36 رنز

    بنگلہ دیش نے میچ کے پانچویں اوور میں فاسٹ بولر مصتفیض الرحمن کی گیند پر روہت شرما کا ایک نسبتاً آسان کیچ ڈراپ کر کے اپنی مشکلات میں اضافہ کر لیا ہے۔ روہت شرما نے پچھلے میچ میں سنچری سکور کی تھی۔ انڈیا نے ابتدائی سات اووروں میں بغیر کسی نقصان کے 36 رنز بنائے ہیں۔

    روہت شرما

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images