بنگلہ دیش کے سو رنز مکمل, بنگلہ دیش: 20 اووروں میں 104/2
بنگلہ دیش نے 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنائے ہیں۔ شکیب الحسن اور مشفیق الرحمان کریز پر موجود ہیں۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے ایک میچ میں انڈیا نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے ہرا دیا ہے۔ انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 314 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بنگلہ دیش نے 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنائے ہیں۔ شکیب الحسن اور مشفیق الرحمان کریز پر موجود ہیں۔
بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک ورلڈ کپ میں پانچ سو رنز اور دس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ شکیب الحسن نے رواں ٹورنامنٹ میں سات میچوں میں دو سنچریوں کی مدد سے 95 رنز کی اوسط سے 500 سے رنز زیادہ بنائے ہیں اور ابتک ٹورنامنٹ میں دس وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بنگلہ دیش نے 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پندرہ اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنائے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں تمیم اقبال اور سومیا سرکاری شامل ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بنگلہ دیش نےتیرہ اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 59 رنز بنائے ہیں۔ محمد شامی نے سومیا سرکار کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی ایپل کی جسے امپائر نے رد کر دیا تو ویراٹ کوہلی نے ریویو لیا۔ تھرڈ امپائر علیم ڈار نے فیلڈ امیائر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ انڈیا کا ریویو ضائع ہو گیا۔
بنگلہ دیش نے ابتدائی9 اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 39 رنز بنائے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تمیم اقبال تھے جو محمد شامی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ شکیب الحسن بیٹنگ کے لیے آئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بنگلہ دیش نے ابتدائی سات اووروں میں بغیر کسی نقصان کے 28 رنز بنائے ہیں۔ محمد شامی جسپریت بمرا کی جگہ بولنگ کے لیے آئےہیں۔ محمد شامی نے تین میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بنگلہ دیش نے ابتدائی پانچ اووروں میں بغیر کسی نقصان کے اٹھارہ رنز بنائے ہیں۔ تمیم اقبال 16 رنز بنا کر کھیل رہے ہییں جبکہ سومیا سرکار دو رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔
بنگلہ دیش نے اپنی اننگز کا آغاز کیا ہے اور تمیم اور سومیا اوپنگ کرنے آئے ہیں۔
ایم ایس دھونی اپنے سکورنگ ریٹ کی وجہ سے اب ایک مرتبہ پھر گفتگو کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ انھوں نے 33 گیندوں پر 35 رنز بنائے اور آخری اوور میں آؤٹ ہو گئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
’یہ بڑی دلچسپ بات ہے کہ ویراٹ کوہلی جس چھوٹی باؤنڈری کے متعلق اتوار کو دھائی دے رہے تھے، وہاں شاٹ کھیلتے ہوئے ناکام رہے اور کیچ پکڑا بیٹھے۔‘
انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لیے 315 رنز کا ہدف دیا ہے۔ مصتفیض الرحمان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ روہت شرما نے ٹورنامنٹ کی چوتھی سنچری مکمل کی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا نے 49 اووروں کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 311 رنزبنائے ہیں۔ مصتفیض الرحمان آخری اوور کر رہے ہیں۔ دھونی ان کے سامنے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا نےسینتالیس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے ہیں۔ دنیش کارتھک اور دھونی کریز پر موجود ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا نے 45 اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنائے ہیں۔ مہندر سنگھ دھونی اور دنیش کارتھک کریز پر موجود ہیں۔ شکیب الحسن نے دس اووروں کا اپنا سپیل مکمل کر لیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا نے 43 اووروں کے اختتام پر 268 رنز بنائے ہیں اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ رشب پنت 47 اور مہندر سنگھ دھونی چھ رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
’ایسا لگ رہا تھا کہ انڈیا 350 سے آگے نکل جائے گا لیکن بنگلہ دیش اب انھیں روک رہا ہے۔ یہ ایک قابلِ حصول ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔‘