پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے اور بابر اعظم کو شاندار سنچر پر مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے۔

لائیو کوریج

  1. نیوزی لینڈ کی ٹیم

    مارٹن گپٹل، کولن منرو، کین ولیمسن ، راس ٹیلر، ٹام لیتھم، جمی نیشم، کولن ڈی گرینڈہوم، مچل سینٹنر، میٹ ہیری، لوکی فرگوسن اور ٹریٹ بولٹ

  2. ایجبسٹن گراؤنڈ کی خاص بات, عبدالرشید شکور، بی بی سی نامہ نگار

    ایجبسٹن گراؤنڈ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہاں برائن لارا نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی سب سے بڑی اننگز کھیلی تھی اور 501 رنز بنائے تھے۔ ایجنسٹن گراؤنڈ میں پاکستان نے آٹھ ون ڈے ہارے ہیں پانچ جیتے ہیں۔

  3. پر امید پاکستانی شائقین

    پاکستانی شائقین
  4. نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    ٹاس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  5. پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    پاکستان کی ٹیم: پاکستان کی ٹیم: امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ، سرفراز احمد (کپتان) عماد وسیم، شاداب خان، ویاب ریاض، محمد عامر اور شاہین آفریدی

  6. ٹاس گیارہ بجے ہو گا, ٹاس مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے ہوگا۔ ساڑھے گیارہ بجے میچ شروع ہوگا۔ اوورز کم نہیں ہونگے

  7. مارٹن گپٹل کی فارم

    مارٹن گپٹل جو گذشتہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمن تھے، رواں ٹورنامنٹ ابھی تک ایسی کارردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے ہیں اور گذشتہ چار میچوں میں صرف 55 بنا پائے ہیں۔ یہی حال نیوزی لینڈ کے دوسرے اوپنر کولن منرو کا ہے جو ابھی تک عمدہ کارکردگی کامظاہرہ نہیں کر سکے ہیں

    martin guptill

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  8. ایجبسٹن میں شائقین ’چاچا کرکٹ‘ کے ہمراہ

  9. میچ مقررہ وقت پر شروع نہیں ہو سکے گا

    میچ کے مقررہ وقت پر شروع ہونے کا امکان نہیں ہے۔ امپائرز مقامی وقت کے مطابق دس بجکر تیس منٹ پر گراؤنڈ کا معائنہ کرینگے۔ برمنگھم میں گذشتہ روز بارش کی وجہ سے پچ کو کور کیا گیا ہے۔

    ایجبسٹ کرکٹ گراؤنڈ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  10. بانوے نہیں بھولتا

    پاکستان شائقین سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کا موازنہ بانوے کے ورلڈ کپ سے کر رہے ہیں جو پاکستان جیت گیا تھا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  11. پاکستان ٹیم کے سپورٹر سبز ہلالی جھنڈا اٹھائے ہوئے

    پاکستان ٹیم کے سپورٹر
  12. پاکستان ٹیم کی سٹیڈیم میں آمد