پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے اور بابر اعظم کو شاندار سنچر پر مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے۔

لائیو کوریج

  1. پچیس اووروں کا کھیل مکمل, نیوزی لینڈ : 25 اووروں میں 79/4

    نیوزی لینڈ نےٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں کےنقصان پر 79 رنز بنائے ہیں۔ کین ولیمسن ہمیشہ کی طرح ایک بار بھر نیوزی لینڈ کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش میں ہیں۔ ولیمسن 40 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

    کین ولیمسن

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  2. ورلڈ کپ میں میڈ ان اوورز, عبدالرشید شکور، بی بی سی کے نامہ نگار

    ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میڈ ان اوورز کرانے کا ریکارڈ اب تک انڈیا کے بشن سنگھ بیدی کا ہے۔ انھوں نے 1975 کے ورلڈ کپ میں 12 اووروں میں آٹھ میڈ ان کیے، چھ رنز دیے اور ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس وقت ایک کھلاڑی 12 اوور کراتا تھا۔ دس اووروں میں سب سے زیادہ میڈ ان اوورز کرنے کا اب تک کا ریکارڈ کینیا کے آصف کریم کا ہے۔ جنھوں نے آٹھ اعشاریہ دو اوورز میں چھ اوورز میڈ ان کرائے اور سات رنز دے کر تین وکٹ حاصل کیے۔

  3. وہاب ریاض کی بولنگ شروع, نیوزی لینڈ: 22 اووروں میں 74/4

    وہاب ریاض نے پہلا اوور انتہائی عمدہ اندازمیں کرایا ہے۔ کین ولیمسن کی قسمت اس کا ساتھ دے رہی ہے۔ مارٹن گپٹل جس طرح پلے آن ہوئے کین ولیمسن کو اسی طرح کی گیند پر چار رنز مل گئے۔

  4. شاداب خان بولنگ پر آگئے, نیوزی لینڈ: انیس اوور میں 60/4

    کپتان سرفراز احمد نے لیگ سپنر شاداب احمد کو شاہین آفریدی کی جگہ بولنگ کے لے بلایا ہے۔ شاہین آفریدی نے سات اووروں میں صرف گیارہ رنز دے تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی دو میڈن اوور کرائے۔

  5. نیوزی لینڈ کے پچاس رنز مکمل, نیوزی لینڈ: سترہ اووروں میں 54/4

    نیوزی لینڈ نے سترہ اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنائے ہیں۔ کین ولیمسن 43 گیندوں پر 26 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔

    کین ولیمسن

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  6. گراؤنڈ میں شاہین شاہین کی گونج, نیوزی لینڈ: چودہ اووروں میں 48/4

    انیس سالہ شاہین آفریدی نے پانچ اووروں میں صرف نو رن دے کر تین وکٹیں حاصل کر کے نیوزی لینڈ کی صفوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ شاہین آفریدی نے مسلسل دو اوور میڈن پھینکے ہیں۔ کپتان سرفراز احمد نے شاہین کے لیے جارحانہ فیلڈ پلیسنگ کی ہے۔ وہ تین سلپ ایک گلی کے ساتھ بولنگ کر رہے ہیں۔

    شاہین آفریدی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  7. پاکستان کی چوتھی کامیابی, نیوزی لینڈ: بارہ اووروں میں 45/4

    شاہین آفریدی نے پاکستان کو ایک اور کامیابی دلا دی۔ ٹام لیتھم آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ ولیمسن 22 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

  8. شاہین آفریدی کا میڈن اوور, نیوزی لینڈ:بارہ اووروں میں45/3

    شاہین آفریدی نے اپنے چوتھے اوور میں کوئی رنز نہیں دیا۔ شاہین آفریدی نے چار اووروں میں صرف آٹھ رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔ کپتان نے محمد حفیظ کو ایک بار پھر بولنگ کے بلایا ہے۔

    شاہین آفریدی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  9. دس اووروں کا کھیل مکمل, نیوزی لینڈ: 10 اووروں میں 44/3

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے دس اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنائے۔ کپتان ولیمسن اور ٹام لیتھ کریز پر موجود ہیں۔

  10. نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ گر گئی

    شاہین آفریدی نے راس ٹیلر کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کراکے پاکستان کو تیسری کامیابی دلا دی ہے۔ شاہین آفریدی کی یہ دوسری وکٹ ہے۔ سرفراز احمد نے شاندار کیچ پکڑا۔

  11. ولیمسن اور راس ٹیلر میدان میں, نیوزی لینڈ: 8 اووروں میں 34/1

    کپتان ولیمسن اور راس ٹیلر انتہائی عمدہ فارم میں ہیں اور دونوں نے اس میچ سے پہلے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 573 رنز بنائے ہیں۔ کین ولیمسن دو سنچریاں بنا چکے ہیں۔

    کین ولیمسن، راس ٹیلر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  12. پاکستان کی دوسری کامیابی, نیوزی لینڈ: چھ اووروں میں 24/1

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ حاصل کر لی۔ شاہین آفریدی نے کولن کو سلپ میں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ راس ٹیلر بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے ہیں۔

    شاہین آفریدی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  13. شاہین آفریدی کی آمد, نیوزی لینڈ: پانچ اووروں میں 22/1

    کپتان سرفراز احمد نے محمد حفیظ کی جگہ شاہین آفریدی کو بولنگ کے لیے بلایا ہے۔ شاہین آفریدی کے پہلے اوور میں چار رنز بنے۔

    شاہین آفریدی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  14. کولن منرو کے چوکے, نیوزی لینڈ: چار اووروں میں 18/1

    محمد عامر کے دوسرے اوور میں کولن منرو نے دو مسلسل گیندوں پر چوکے لگائے۔ عامر کے دوسرے اوور میں دس رنز بنے۔

  15. نیوزی لینڈ کی محتاط بیٹنگ, نیوزی لینڈ: 3 اووروں میں 8/1

    نیوزی لینڈ نے تین اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر آٹھ رنز بنائے ہیں۔

  16. کین ولیمسن میدان میں, نیوزی لیڈ: 2 اوور 6/1

    نیوزی لینڈ کی تمام طاقت کا منبہ ولیمسن مارٹن گپٹل کے آؤٹ ہونے کےبعد میدان میں اترے ہیں۔

  17. پاکستان کی پہلی کامیابی، گپٹل آؤٹ

    مارٹن گپٹل محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے

    مارٹن گپتل

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  18. پہلی گیند پر پہلا چوکا

    محمد حیفظ نے پاکستان کی جانب سے بولنگ کا آغازکیا ہے۔ مارٹن گپٹل نے محمد حفیظ کی پہلی گیند پر سویپ شاٹ کھیلا۔ گیند باؤنڈری لائن پار کر گئی

  19. میچ کا آغاز

    محمد حفیظ پہلا اوور کریں گے

  20. پاکستان کچھ بھی کر سکتا ہے : سرفراز

    نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے پر سرفراز احمد نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ ہماری بولنگ اچھی ہے۔ عامر بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔ پچھلے میچ میں ہم نے اچھا پرفارم کیا۔ لیکن ہمیں جیتنے کے لیے کیچ پکڑنے ہوں گے۔ ہم کچھ بھی سکتے ہیں۔

    سرفراز احمد

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images