پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں کو جمعے کو مدِمقابل ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ شروع ہوئے بغیر ہی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر, حسن بلال زیدی and محمد صہیب

  1. بارش کے بارے میں آئی سی سی کے قوانین کیا کہتے ہیں؟

    آئی سی سی کے قوانین کے تحت میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے لازم ہے کہ ون ڈے میچ کی ایک اننگز میں کم از کم 20 اوورز کا کھیل ہو۔

    اگر میچ کے آغاز کے بعد بارش کی وجہ سے پہلی اننگز میں 20 اوور کا کھیل بھی ممکن نہیں ہوتا تو میچ منسوخ کر دیا جاتا ہے۔

    اگر بارش دوسری اننگز میں ہو اور بلے بازی کرنے والی ٹیم 20 اوورز نہ کھیل پائے تو پہلی اننگز کی تکمیل کے باوجود میچ منسوخ تصور کیا جاتا ہے۔

  2. پاکستان کا مقابلہ بیک وقت سری لنکا اور موسم سے

    بارش

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا تیسرا میچ جمعے کو سری لنکا کے خلاف برسٹل میں کھیل رہی ہے لیکن اسے اس میچ میں سری لنکا کے ساتھ ساتھ مخالف موسم کا بھی سامنا ہے۔ نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق برسٹل کئی روز سے گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہے جو برس بھی رہے ہیں اور آج بھی سارا دن بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔