اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام
برسٹل میں بارش تھمنے کا نام نہیں ہی لے رہی
،تصویر کا ذریعہGetty Images
ظہیر عباس کی کاؤنٹی کا ہوم گراؤنڈ
کیا آپ کو معلوم ہے کہ برسٹل کا کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ انگلینڈ کی گلوسٹر شائر کاؤنٹی کا ہوم گراؤنڈ ہے؟
70 اور 80 کی دہائی میں پاکستان کے ظہیرعباس نے گلوسٹر شائر کی نمائندگی کی۔ وہ واحد ایشین بیٹسمین ہیں جنھوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سو سے زائد سنچریاں بنائی ہیں جن میں سے 49 سنچریاں گلوسٹر شائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے بنائیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
پاکستانی ٹیم بدستور ہوٹل میں موجود
نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق بارش کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ابھی تک ہوٹل میں ہی ہے اور صرف کپتان سرفراز احمد اور کوچ میدان میں آئے ہیں۔
بریکنگ, بارش کی وجہ سے ٹاس میں بھی تاخیر
،تصویر کا ذریعہGetty Images
برسٹل میں جاری بارش کی وجہ سے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق ٹاس دوپہر دو بجے ہونا تھا لیکن اس میں بھی تاخیر کر دی گئی ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
برسٹل کے بچوں کے لیے کرکٹ کے گُر
جمعے کو تو برسٹل میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں لیکن میچ سے قبل ایک دو دنوں میں یہاں دن خوشگوار اور روشن تھا۔ ایسے ہی ایک دن پاکستانی ٹیم نے پریکٹس سیشن کے بعد وہاں آنے والے بچوں کو بھی کرکٹ کے گر سکھائے۔
،ویڈیو کیپشنپاکستانی کرکٹ ٹیم نے برسٹل میں بچوں کو کرکٹ کے گُر سکھائے
برسٹل میں پانی نکالنے والی مشینیں میدان میں
،تصویر کا ذریعہGetty Images
یہ منظر برسٹل کے کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ کا ہے جہاں کچھ ہی دیر میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جانا ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک پچ کوورز کے نیچے تھی اور میدان سے پانی نکالنے کے لیے مشینیں بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔
برسٹل میں بدستور بارش کا سلسلہ جاری
برسٹل میں اس وقت موجود شائقین کے مطابق شہر میں بارش ہو رہی ہے اور بادل چھٹنے کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
’ضرورت سے زیادہ خوداعتمادی نہیں ہے‘
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سری لنکن کپتان کرونا رتنے کسی بھی طرح پاکستان کو نظرانداز کرنے کے لیے تیار نہیں۔
نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ وہ ضرورت سے زیادہ خود اعتماد نہیں ہیں۔
سری لنکن کپتان کے مطابق افغانستان کے خلاف جیت ان کی ٹیم کے لیے ضروری تھی۔
یاد رہے کہ سری لنکا کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں دس وکٹوں کی شکست کے بعد دوسرا میچ افغانستان کے خلاف ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 34 رنز سے جیتی تھی۔
’انگلینڈ کے خلاف جیت نے دباؤ ہٹا دیا‘
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف جیت نے پاکستانی کھلاڑیوں پر سے دباؤ ہٹادیا ہے اور ان میں نیا حوصلہ پیدا ہوا ہے۔
ان کے مطابق بیٹسمین پہلے میچ میں کنڈیشنز سے خود کو ہم آہنگ نہ کر سکے تھے اور ساتھ ساتھ ورلڈ کپ کے پہلے میچ کا دباؤ بھی یں تھا لہٰذا بہت کم سکور پر آؤٹ ہوئے لیکن دوسرے میچ میں انھی بیٹسمینوں نے انگلینڈ کے اچھے بولنگ اٹیک کےخلاف بڑا سکور بنایا جو خوش آئند ہے۔
گرانٹ فلاور جن کا یہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ چھٹا سال ہے کہتے ہیں کہ بابر اعظم دن بہ دن اپنے کھیل میں بہتری لا رہے ہیں اور ان کا سٹرائیک ریٹ بھی بہتر ہو رہا ہے۔
کوچ کے مطابق بابر اس وقت اپنے کھیل کے عروج کے قریب ہیں، ان کا کھیل دیکھنے کے قابل ہوتا ہے اور وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔
خراب رن ریٹ کی وجہ سے پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر نیچے
پاکستانی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا میچ ایک یکطرفہ مقابلے میں ہارنے کے بعد عالمی نمبر ایک انگلینڈ کو اگلے ہی میچ میں ہرا کر ورلڈ کپ میں اپنی موجودگی کا پتہ دے چکی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں شکست کی وجہ سے فی الوقت پاکستان کا رن ریٹ بہت خراب ہے اور وہ دو پوائنٹس رکھنے کے باوجود پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر ہر ہے۔
پاکستان کے بعد اس ٹیبل میں صرف جنوبی افریقہ اور افغانستان ہی ہیں۔
ڈک ورتھ لوئس نظام کیا ہے؟
ڈک ورتھ لوئس نظام سے ایک روزہ کرکٹ میں ایسے مقابلوں کا فیصلہ کرنے میں مدد لی جاتی ہے جو بارش سے متاثر ہوتے ہیں۔
اس کا نام فرینک ڈک ورتھ اور ٹونی لوئس کے ناموں پر رکھا گیا ہے جنھوں نے ریاضی کا یہ فارمولا تیار کیا۔
اس کا مقصد یہ ہے کہ اگر بارش کی وجہ سے اوورز کی تعداد کم کرنی پڑے تو بھی میچ کو نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔ ڈک ورتھ لوئس نظام میں ریاضی کا فارمولا استعمال کرتے ہوئے فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کس تناسب سے مقررہ ہدف میں تبدیلی لائی جائے۔
اگر میچ شروع ہونے کے بعد بارش ہو جائے تو میچ کے دوبارہ آغاز پر نتیجہ مقررہ اوورز کی تعداد میں کمی اور ایک نئے مطلوبہ ہدف کی صورت میں نکلتا ہے۔
مثلاً اگر پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم کی اننگز بارش سے متاثر ہو تو اکثر دوسری ٹیم کے لیے مقررہ ہدف بڑا ہوتا ہے۔
تاہم اگر دوسری اننگز بارش سے متاثر ہو تو اکثر پہلے سے مقررہ ہدف میں کمی کی جاتی ہے لیکن اس کا تعلق وکٹوں کی تعداد سے بھی ہوتا ہے۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا
،تصویر کا ذریعہGetty Images
ورلڈ کپ میں پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ریکارڈ سو فیصد رہا ہے اور اس نے کھیلے گئے تمام ساتوں میچ جیتے ہیں۔
برسٹل میں پاکستانی ٹیم نے آج تک دو ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔
1999 کے عالمی کپ میں اس نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز کے میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔