انگلینڈ کی اننگز کا آغاز
انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے اور جونی بیئرسٹو اننگز کا آغاز کرنے آئے ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے پہلا اوور کروایا ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پیر کو ناٹنگھم میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا ہے۔
ذیشان حیدر، وقاص علی
انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے اور جونی بیئرسٹو اننگز کا آغاز کرنے آئے ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے پہلا اوور کروایا ہے۔
محمد حفیظ 84 رنز کے ساتھ پاکستان کے سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ بابر اعظم 63 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ کپتان سرفراز احمد نے 55 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ اوپنرز امام الحق نے 44 اور فخر زمان نے 36 رنز بنائے۔
ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں بابر اعظم،محمد حفیظ اور سرفراز احمد کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 348 رنز بنانے میں کامیاب رہی ہے۔
اگر انگلینڈ کی ٹیم یہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہے تو یہ ورلڈ کپ مقابلوں میں کامیابی سے حاصل کیا جانے والا سب سے بڑا ہدف ہو گا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے جوفرا آرچر پاکستان کے خلاف کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ انھوں نے اپنے دس اوورز میں 79 رنز دیے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
پاکستان نے 48 اوور کے اختتام پر اب تک سات وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنا لیے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف پاکستان ایک اچھے ہدف کی طرف گامزن ہے۔ آج کے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کے مضبوط بولنگ اٹیک کو قابو کیے رکھا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستانی کپتان 48ویں اوور میں کرس ووکس کی ایک سلو بال کو سمجھ نہ پائے اور انھیں ہی کیچ تھما کر چلتے بنے۔ تاہم آؤٹ ہونے سے قبل انھوں نے 44 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے شامل تھے
پاکستانی اننگز کے تین اوور باقی بچے ہیں اور 350 رنز کا مجموعہ ترتیب دینے کے لیے مزید 33 رنز درکار ہیں سو اب سرفراز احمد اور شعیب ملک کو جارحانہ انداز اپنانا پڑے گا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
پاکستان کے بلے باز آصف علی توقعات پر پورے نہ اتر سکے اور صرف 14 رنز بنا کر وڈ کی گین پر جانی بیئرسٹو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
پاکستانی اننگز کے 300 رنز 46ویں اوور میں مکمل ہو گئے ہیں اور اب ٹیم اور شائقین سب کی نظریں آصف علی پر ہیں کہ کیا وہ اپنی اس جارحانہ بیٹنگ سے پاکستان کو 350 رنز کے مجموعے تک لے جا پائیں گے جس کے لیے وہ مشہور ہیں اور جو ٹیم میں ان کی سلیکشن کی وجہ بنی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
43 اوورز کے اختتام پر پاکستانی ٹیم اس پوزیشن میں پہنچ چکی ہے کہ 350 رنز کا ہدف اس کے سامنے ہے۔ تاہم دیکھنا یہ ہو گا کہ آصف علی اپنی شاٹ سلیکشن میں کتنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور سرفراز احمد رن بنانے کی رفتار برقرار رکھ پاتے ہیں یا نہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
پاکستانی ٹیم کے سینیئر رکن محمد حفیظ آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنانے کے بعد مارک وڈ کی گیند پر کرس ووکس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے ہیں۔ یہ ووکس کا اس میچ میں تیسرا کیچ ہے۔
کرس ووکس: 0-50-1-6
جوفرا آرچر: 0-36-0-6
معین علی: 3-50-0-10
مارک ووڈ: 0-34-0-7
بین سٹوکس: 0-43-0-7
عادل رشید: 0-43-0-5