آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پہلے الیمنیٹر میں پشاور زلمی ایک رن سے کامیاب

لاہور کے قدافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے پہلے الیمینیٹر مقابلے میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے ہرا دیا ہے۔

لائیو کوریج

شجاع ملک

  1. آپ کے خیال میں پشاور کوئٹہ کو کتنا ہدف دے گا؟

    اپنے اندازے ہمیں بھیجنے کے لیے ہمارے فیس بک پیج یا ٹوئٹر ہینڈل (@BBCUrdu) پر پیغام بھیجیں!

  2. دوسرے اینڈ سے بھی سپین، حسن خان بولنگ کروانے آ گئے

  3. پشاور زلمی: 44/2، 6 اوورز, سکور: تمیم اقبال 24، محمد حفیظ 18

    اس اوور میں چار گیندیں حفیظ نے کھیلیں اور پانچ رنز سکور کیے جس میں ایک چوکا شامل تھا۔

  4. حفیظ کا حارجانہ انداز جاری! ایک اور چوکا

  5. محمد نواز بولنگ میں واپس

    کوئٹہ نے فیصلہ کیا ہے کہ فاسٹ بولرز کی جگہ اب سپین کو متعارف کروایا جائے۔

  6. بریکنگ, پشاور زلمی: 37/2، 5 اوورز, سکور: تمیم اقبال 22، محمد حفیظ 13

    محمد حفیظ نے تین لگاتار چوکے مارے اور زلمی پر سے دباؤ کم کیا لیکن ابھی تو میچ شروع ہوا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی نے قذافی سٹیڈیم میں 148 رنز سکور کیے تھے اور وہ جیتے تھے۔

  7. حفیظ کے لگاتار تین چوکے!

  8. اور اگلی ہی گیند پر حفیظ کا ایک خوش قسمت چوکا!

    انسائڈ ایج وکٹوں سے بچ کر باؤنڈری پر چلا گیا۔

  9. حفیظ کا لیگ سائیڈ پر شاندار شاٹ! چار رنز۔۔۔

  10. بریکنگ, پشاور زلمی: 24/2، 4 اوورز, سکور: تمیم اقبال 21، محمد حفیظ 1

    چوتھے اوور کی خاص بات تمیم اقبال کی عمدہ بیٹنگ جنھوں نے راحت علی کو دو چوکے مارے۔

    ابھی تک 60 میٹر کی باؤنڈری کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی نے چھکا نہیں مارا۔

  11. تمیم اقبال کا آف سائیڈ پر پہلا چوکا!, خوبصورت آف ڈرائیو

  12. تمیم اقبال کا ایک اور چوکا!

    ان کے لیے سکوائر لیگ کے پیچھے کا مقام آج پسندیدہ معلوم ہوتا ہے!

  13. تھریسا پریرا کا یہ کیچ یاد رہے گا۔

  14. پشاور زلمی: 14 رنز، تین اوورز, سکور: تمیم اقبال 12، محمد حفیظ 0

  15. بریکنگ, پشاور کو دوسرا نقصان!, فلیچر آؤٹ۔۔۔۔

    آندرے فلیچر نے محمد نواز کی گیند پر شاٹ ماری جو سرکل سے باہر گئی۔ لیکن پریرا کے لیے یہ گیند باہر نہیں گئی اور انھوں نے پیچھے بھاگتے ہوئے باؤنڈری کے قریب کیچ پکڑا۔

    زلمی کو ایک اور بڑا نقصان۔

  16. محمد نواز کی جگہ میر حمزہ بولنگ کے لیے آئے ہیں

    وہ بائیں ہاتھ سے گیند کرتے ہیں۔ دونوں اینڈ سے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ذمہداریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔

  17. پشاور زلمی: 10 رنز، 2 اوورز, سکور: تمیم اقبال 8، آنڈرے فلیچر 1

    راحت علی کا شاندار اوور مکمل!

    راحت اس پی ایس ایل میں کافی تیز گیند کروا رہے ہیں اور یہ صاف واضح تھا کہ فارم میں بلے باز کامران اکمل وقت پر گیند کو نہ کھیل پائے۔

  18. آندرے فلیچر ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کے لیے آئے ہیں

  19. بریکنگ, کامران اکمل آؤٹ

    چند شامیں قبل سینچری سکور کرنے والے کامران اکمل راحت علی کی گیند پر صفر پر بولڈ ہو گئے۔