آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
قلندرز کی مسلسل پانچویں شکست، زلمی فاتح
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو دس وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
لائیو کوریج
شیراز حسن اور عابد حسین
لاہور قلندر: 48/1، پانچواں اوور مکمل, فخر زمان 25 رنز، آغا سلمان چھ رنز
حسن علی کی نو بال کے بعد فری ہٹ کا میک کلم نے پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر وہ حسن علی کے ہی ہاتھوں 15 رنز پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ نئے آنے والے بلے باز آغا سلمان نے تیز رن ریٹ برقرار رکھتے ہوئے آخری گیند پر ایک اور چوکا لگایا۔
آغا سلمان کا حسن علی کو چوکا
نئے بیٹسمین آغا سلمان ہیں
بریکنگ, حسن علی نے مک کلم کو آؤٹ کر دیا
حسن علی نے اپنی بولنگ پر مک کلم کا کیچ لے کر انھیں پویلین کی راہ دکھا دی، انھوں نے 15 رنز بنائے۔
بریکنگ, فری ہٹ پر مک کلم کا حسن علی کو شاندار چھکا!
بریکنگ, حسن علی کی نو بال، فری ہٹ!
لاہور قلندر: 35/0، چوتھا اوور مکمل, فخر زمان 25 رنز، برینڈن میک کلم نو رنز
عمید آصف نے بولنگ جاری رکھی اور اپنے اوور میں ایک چھکا کھانے کے بعد اچھا کم بیک کرتے ہوئے بقیہ گیندوں پر صرف ایک رن دیا۔
بریکنگ, مک کلم کا پہلا چھکا
عمید آصف کی بال پر مک کلم کا شاندار چھکا
لاہور قلندر: 28/0، تیسرا اوور مکمل, فخر زمان 25 رنز، برینڈن میک کلم دو رنز
ثمین گل کے مہنگے آغاز کے بعد پشاور زلمی کے کپتان حفیظ نے حسن علی کو تیسرے اوور کے لیے گیند دی جنھوں نے صرف تین رنز دیے۔
بریکنگ, حسن علی کو بولنگ کے لیے لایا گیا ہے
حسن علی پی ایس ایل 3 میں اپنا پہلا اوور کروا رہے ہیں۔
لاہور قلندر: 25/0، دوسرا اوور مکمل, فخر زمان 24 رنز، برینڈن میک کلم صفر رن
عمید آصف کے پہلے اوور میں بھی فخر زمان نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور دس رنز حاصل کیے جس میں 102 میٹر طویل چھکا بھی شامل تھا۔
عمدہ شاٹ، بال میدان سے باہر!
فخر زمان کا عمید آصف کو چھکا
دوسرا اوور عمید آصف کروا رہے ہیں
لاہور قلندر: 15/0، پہلا اوور مکمل, فخر زمان 14 رنز، برینڈن میک کلم صفر رن
چار میں سے چار میچ ہارنے کے بعد لاہور قلندرز نے ایک بار پھر اپنی پہلی فتح کے لیے جدو جہد شروع کی اور اس میچ میں فخر زمان نے ان کو عمدہ شروعات فراہم کیں۔
ثمین گل کی جانب سے پہلے اوور میں انھوں نے ایک چھکا اور دو چوکے لگا کر اپنے جارحانہ موڈ کا اظہار کیا۔
بریکنگ, فخر کا ایک اور چوکا!
فخر کا تیسری بال پر سٹریٹ ڈرائیو کا چوکا
بریکنگ, میچ کا پہلا چھکا!
فخر زمان نے پہلے اوور کی دوسری بال سکوئر لیگ باؤنڈری کے باہر پہنچا دی۔
زلمی کی جانب سے پہلا اوور ثمین گل کروا رہے ہیں
بریکنگ, میک کلم اور فخر زمان اننگز کے آغاز کے لیے تیار
لاہور قلندرز کی جانب سے برینڈن میک کلم اور فخرزمان اننگز کا آغاز کر رہے ہیں۔