بریکنگ, وہاب ریاض کی دوسری وکٹ، یاسر شاہ آؤٹ
وہاب کی بال پر یاسر شاہ صفر پر سلپ میں ڈوسن کے ہاتھوں آؤٹ
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو دس وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
شیراز حسن اور عابد حسین
وہاب کی بال پر یاسر شاہ صفر پر سلپ میں ڈوسن کے ہاتھوں آؤٹ
سہیل خان نے چار رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی آخری امید عمر اکمل ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 15 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
عمر اکمل 15 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
ثمین گل کے بعد لیام ڈوسن نے بھی اپنے چار اوورز مکمل کر لیے ہیں جس میں انھوں نے شاندار بولنگ کی اور 20 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ثمین گل نے اپنے چار اوورز مکمل کر لیے ہیں جس میں انھوں نے 23 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ ثمین گل نے اپنے پہلے اوور میں 15 رنز دیے تھے۔
گذشتہ پانچ اوورز میں تین وکٹیں گری ہیں جبکہ سکور میں صرف 24رنز کا اضافہ ہوا ہے۔
حسن علی نے واپس آتے ہی ایک خوبصورت گیند کے ذریعے سنیل نارائن کو بولڈ کر دیا جو تین رنز بنا سکے۔
نارائن نے صرف تین رنز بنائے
وہاب ریاض کو اُن کے دوسرے اوور کے لیے واپس لایا گیا جس میں عمر اکمل نے انھیں کورز پر ایک چوکا لگایا۔
لاہور قلندرز کی بیٹنگ ایک بار پھر تیز آغاز کے بعد ناکام ہوتی نظر آ رہی ہے۔
لیام ڈوسن نے اپنے تیسرے اوور میں تیسری وکٹ اپنے نام کر لی جب سہیل اختر 12 رنز بنا کر ڈیوائن سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔