بیلاروس میں کورونا خدشات کے باوجود فٹبال لیگ جاری
جہاں کورونا وائرس کی عالمی وبا نے پوری دنیا میں تباہی مچائی ہوئی ہے اور ہر چند اموات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے وہیں ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں ابھی بھی فٹبال لیگ کھیلی جا رہی ہے۔
یورپ میں آج جہاں اموات کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے وہیں بیلاروس نامی ملک میں لوگ اس وقت یورپ میں ہونے والے اکلوتی فٹبال لیگ سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
چند روز قبل اس حوالے سے بی بی سی روسی کے لیے منسک میں نامہ نگار تاتسیانا میلنیچک کی تحریر میں ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی تھی کہ آخر اس ملک میں لوگ کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات سے پریشان کیوں نہیں ہیں۔
بیلا روس کی سرحدیں کھلی ہیں، لوگ اپنے کاموں پر جا رہے ہیں اور سراسیمگی کے عالم میں کوئی ٹوائلٹ پیپر خرید کر ذخیرہ نہیں کر رہا۔