امریکی فوج ایئرپورٹ پر چھوڑ جانے والے طیارے اور اسلحے کو ناکارہ بنا گئی
حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے یہ یقینی بنایا ہے کہ وہ انخلا سے قبل کابل ایئرپورٹ پر چھوڑ جانے والے جہاز اور مسلح گاڑیوں کو ناکارہ بنا جائے۔
مشن کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی کا کہنا تھا کہ فوجی دستوں نے 73 طیاروں اور ستر مسلح گاڑیوں اور 27 ہموی گاڑیوں کو ’غیر مسلح اور ناکارہ‘ بنایا تاکہ طالبان انھیں استعمال نہ کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ طیارے دوبارہ کبھی اڑ نہیں سکیں گے، انھیں کبھی کوئی اور استعمال نہیں کر سکتا۔‘
لاس اینجلس ٹائمز کے ایک رپورٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان کابل ایئرپورٹ کے ایک ہنگر میں داخل ہو کر امریکی طیارے کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔
امریکہ نے ایئرپورٹ پر رہ جانے والی ایک ہائی ٹیک راکٹ دفاعی نظام کو بھی ناکارہ بنایا ہے۔
سی رام نامی یہ دفاعی نظام نے گزشتہ روز شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ کی جانب سے کابل ایئر پورٹ پر فائر کیے جانے والے راکٹوں کو تباہ کیا تھا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام














