کابل سے اب تک کی اطلاعات

،تصویر کا ذریعہEPA/Stringer
- امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کے اینٹی میزائل سسٹم نے پیر کو کابل ایئرپورٹ کی طرف داغے گئے پانچ راکٹ روک لیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق اس حملے سے انخلا کے آپریشن پر فرق نہیں پڑے گا۔
- امریکی فوج اتوار کو اپنے ایک ڈرون حملے میں کم از کم نو افغان شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس حملے کے ذریعے امریکی حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر خودکش دھماکہ روکا گیا تھا۔
- امریکی فوج کے مطابق اس نے دولت اسلامیہ کے ایک ممکنہ خودکش بمبار کو نشانہ بنایا تھا جبکہ جائے وقوعہ پر ایک خاندان نے بی بی سی کو بتایا کہ اس حملے میں چھ بچوں سمیت اس کے 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
- خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کابل ایئرپورٹ سے دھواں اٹھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ کہاں سے خارج ہو رہا ہے، یہ تاحال معلوم نہیں۔
- اقوام متحدہ کے ایک بیان کے مطابق انخلا کے بعد پناہ گزین کا ایک بڑا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
- برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ اسے طالبان کے وعدوں پر شک ہے کہ وہ مستحق افغانوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت دیں گے۔ لیکن وہ اس کے باوجود مسلح جنگجوؤں سے ’رابطے کے لیے رضامند‘ ہیں۔














