مسلم لیگ ن پنجاب میں حکومت بنائے گی: رانا ثنا اللہ
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ان کی جماعت کو ’138 سیٹیں‘ حاصل ہیں اور صوبے میں انھی کی حکومت قائم ہوگی۔
ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی تعداد 112 ہے جبکہ اس کے علاوہ 27 دیگر آزاد امیدوار ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-240 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار محمد سہیل نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
’پانچ کامیاب آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل‘
دریں اثنا مسلم لیگ ن نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’میڈیا میں موجود باقیات عمرانی کا اگر بس چلتا تو یہ ساری کی ساری سیٹیں عمران نیازی کی جھولی میں ڈال چکے ہوتے۔
’مگر اب یہ مخصوص ٹولہ صرف ٹی وی چینلز پہ بیٹھ کر انتخابات کو متنازعہ بنانے اور اپنی ریٹنگ کی خاطر بے بنیاد نتائج اور ان پر تبصروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘
ادھر قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے چار آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جن میں این اے 54 سے بیرسٹر عقیل، این اے 48 سے راجہ خرم نواز، این اے 253 سے میاں خان بگٹی اور این اے 189 سے شمشیر مزاری شامل ہیں۔
دوسری طرف مسلم لیگ ن کے مطابق این اے 146 سے پیر ظہور حسین قریشی بھی ان کی جماعت میں شامل ہوگئے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2