آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

نگران حکومت کا بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکا کی رہائی کا دعویٰ، خواتین کو زبردستی کوئٹہ بھیجنے کی اطلاعات

نگران حکومت کا کہنا ہے کہ بلوچ یکجہتی مارچ میں شامل تمام گرفتار خواتین اور جن افراد کی شناخت ہو چکی ہے، انھیں رہا کر دیا گیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اہلکار خواتین کو زبردستی بسوں میں دھکیل کر واپس کوئٹہ بھیج رہے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. گذشتہ روز کی اہم خبریں

    • پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ’ایک دوسرے کو جیل بھیجنا کامیابی نہیں سیاسی شکست ہے۔‘ لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ’ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، قاتل سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے جج تھے۔ ہم عدالتوں سے امید رکھتے ہیں کہ اتنے سال گزرنے کے بعد نا صرف قانون کے مطابق غلطی کو درست کریں گے بلکہ تاریخ کو بھی درست کی جائے گی۔‘
    • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے زیر نگرانی انتخابات پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اور چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ بار کے اعلامیے کے مطابق ’موجودہ حالات میں چیف الیکشن کمشنر کو گھر جانا چاہیے کیونکہ ان کے زیر نگرانی شفاف انتخابات ممکن نہیں۔‘ اعلامیے کے مطابق ’موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر نگرانی انتخابات کی شفافیت پر بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ عام انتخابات مقررہ وقت پر آٹھ فروری کو ہی ہوں لیکن تمام سٹیک ہولڈرز کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔‘
    • پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چئیرمین عمران خان نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے سمیت اب تک ہونے والی تمام عدالتی کارروائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سائفر کیس کی کارروائی کالعدم قرار دے کر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس سے ڈسچارج کیا جائے بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کی عدالتی کارروائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے سٹیٹ اور کیس کے کمپلیننٹ سابق سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سائفر کیس کی ٹرائل کورٹ میں 23 نومبر سے لے کر اب تک کی عدالتی کارروائی غیر قانونی اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔
    • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مندی کا رجحان غالب ہے اور سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 62833 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کئی دنوں سے مندی کا رجحان غالب ہے ۔ سٹاک مارکیٹ انڈیکس نے گزشتہ ہفتے 67000 پوائنٹس کی سطح عبور کی تھی تاہم اس کے بعد انڈیکس میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
    • الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ آٹھ فروری کے عام انتخابات پر ’اثر انداز ہوسکتے ہیں۔‘ ایک فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کو فل الفور نگران حکومت میں ان کے عہدے سے الگ کر دیا جائے اور اس حوالے سے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو حکم جاری کیا گیا ہے۔
  2. بریکنگ, بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    بی بی سی کی لائیو پیج کوریج میں خوش آمدید۔

    پاکستان کی سیاست، معیشت اور انتخابات سمیت دیگر اہم امور سے متعلق خبروں پر بی بی سی کی لائیو پیج کوریج جاری ہے۔

    19 دسمبر تک کی خبروں کو جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

  3. عمرکوٹ: جہاں بہادری اور رومانوی داستان بستی ہے

  4. عاصمہ شیرازی کا کالم: مولانا اور ’عمرانی‘ معاہدہ