چلاس کے قریب سیاحوں کی وین کو حادثہ، پانچ افراد ہلاک، نو زخمی

گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر پولیس کی مطابق سیاحوں کی ایک ہائی روف وین کو چلاس کے علاقے تھلیچی میں حادثہ پیش آیا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ نو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

لائیو کوریج

  1. اب تک کی اہم خبریں

    • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی ایم ایف فوری طور پر 1.2 ارب ڈالر ریلیز کرے گا اور باقی رقم دو سہ ماہی میں نظر ثانی کے بعد جاری کی جائے گی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نو مہینوں پر محیط اس پروگرام کا مقصد پاکستان میں اقتصادی استحکام کو فروغ دینا ہے۔
    • آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان کے لیے یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشکل بیرونی ماحول، تباہ کن سیلاب اور پالیسیوں میں نقائص کی وجہ سے پاکستان کا مالیاتی اور بیرونی خسارہ اور مہنگائی بڑھی ہے اور مالی سال 23-2022 میں مالیاتی ذخائر کم ہوئے ہیں۔
    • وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کا ڈیپازٹ مل گیا ہے جس کے بعد سٹیٹ بینک کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
    • پاکستان تحریکِ انصاف نے سابق وزیر دفاع اور سینیئر عہدیدار پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے
    • وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ’ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی، اس کے بعد جب بھی الیکشن ہوتے ہیں۔۔۔ اکتوبر، نومبر میں جب بھی ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن نے اس کا اعلان کرنا ہے۔‘
  2. پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بی بی سی اردو کی خصوصی لائیو کوریج میں خوش آمدید

    پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بی بی سی اردو کی خصوصی لائیو کوریج میں خوش آمدید۔

  3. ’دیکھتی آنکھوں، سُنتے کانوں‘ کو طارق عزیز کا وہ سلام جو پوری دنیا میں گونجا