وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے انڈیا کے دورے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی تنقید
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورۂ انڈیا پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انڈیا کے مذاکرات سے انکار کے باوجود اسرائیل اور امریکہ کی خوشنودی کے لیے دوڑے دوڑے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بلاول جمعرات کی صبح انڈیا کے شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
روانگی سے قبل انھوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ اس دورے پر تمام توجہ صرف ایس سی او اجلاس پر مرکوز ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دورے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بلاول کے گوا کے دورے کی سخت مذمت کرتا ہوں، بلاول بھٹو ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کر سکتے تھے لیکن مودی کی محبت میں ان حکمرانوں کے لیے کشمیریوں پر مظالم اور مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ ظلم کی کوئی اہمیت نہیں، مودی کو خوش کرنے کے لیے یہ حکمران ہر حد پار کرنے کو تیار ہیں۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
جبکہ پی ٹی آئی کی رہنما شریں مزاری نے بھی تنقیدی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جیسا کہ میں نے پہلے بتایا تھا کہ امپورٹڈ وزیر خارجہ امریکہ کو اسرائیل اور انڈیا کے حوالے سے خوش کرنے کے باجوہ پلان کے ساتھ اپنی وفاداری ظاہر کرنے کے لیے گوا جانے کے لیے بے چین ہے۔
انھوں نے پھر سے افغانستان کے اجلاس کو نظرانداز کیا کیونکہ وہاں کوئی فوٹو سیشن نہیں ہونا! انڈیا کی طرف سے دوطرفہ ملاقات سے انکار کے باوجود، وہ جانے کے لیے بے چین ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2