آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

جنرل قمر باجوہ نے پاکستانی فوج کی کمان جنرل عاصم منیر کے حوالے کر دی

جنرل عاصم منیر پاکستان کے 17 ویں فوجی سربراہ بن گئے ہیں۔ اپنے آخری خطاب میں اُنھوں نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دوسری طرف اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹویٹس کے مقدمے میں سینیٹر اعظم سواتی کا مزید چار روز کا ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. اب تک کی اہم اطلاعات

    • سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان بھر سے اپنے کارکنان کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی ہے۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا وہ اگلے ہفتے خود بھی اس مارچ کا حصہ بن جائیں گے۔
    • وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل دیا ہے کہ اگر عمران خان کے اس احتجاج کا مقصد حقیقی آزادی یا جمہوریت ہے، تو پھر لانگ مارچ کے اعلان کرنے کا اسی ہفتے کا انتخاب کیوں کیا۔ ان کے مطابق اس کا مقصد آرمی چیف کے تقرر کے آئینی اور قانونی عمل کو متنازع بنانا اور اس پر سیاست کرنا ہے۔
    • اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ’باڈی کیمروں سے امن عامہ کی صورتحال کے دوران ریکارڈنگ کی جائے گی۔‘
    • وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق نئے آرمی چیف کی تقرری کا طریقہ کار پیر سے شروع ہو جائے گا۔