عمران خان نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستان میں مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

،تصویر کا ذریعہAPP
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں مارشل لا لگوانے کی خواہش کا اعتراف کر لیا ہے۔
عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’عمران خان نے اعتراف کر لیا ہے کہ وہ ملک میں بلڈ شیڈ سے انقلاب لانا چاہتے ہیں۔‘ انھوں نے سوال کیا کہ ’بندوق سے انقلاب لانے کا ماسٹر مائنڈ کسے دھمکیاں دے رہا ہے؟‘
انھوں نے کہا کہ ’ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا تھا کہ ’ہم غیر ضروری سچ نہیں بولنا چاہتے۔‘ ذلت اب صرف فارن فنڈڈ فتنہ کی ہوگی جس نے آرمی چیف کو اپنا اقتدار بچانے کے لیے تاحیات توسیع دینے کی پیشکش کی۔‘
انھوں نے کہا کہ ’فارن فنڈڈ فتنہ بہت بزدل شخص ہے جو صرف بھڑکیں مار رہا ہے۔‘











