نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے قبل از وقت اعلان کی مخالفت کرنی چاہیے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے قبل از وقت اعلان کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کسی ’نئی ریت کی مخالفت کرنی چاہیے۔‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’ہمیں یہ تعیناتی سیاسی حالات کی غیر یقینی کے تابع نہیں کرنی چاہیے۔‘

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, جج زیبا چوہدری کو دھمکی کا مقدمہ، عمران خان کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

    Imran Khan

    سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ایڈشنل سیشن جج کو دھمکیاں دینے سے متعلق دائر مقدمے کے اخراج کے بارے میں درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے اپنے چئیرمین کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہونے والے مقدمے کے اخراج کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اس درخواست کی سماعت کریں گے۔

    گذشتہ سماعت کے دوران عدالت کی طرف سے یہ ریمارکس آتے تھے کہ اگر عمران خان اس مقدمے میں شامل تفتیش نہ ہوئے تو مقدمے کے اخراج سے متعلق درخواست مسترد کر دی جائے گی۔

    عمران خان بدھ کے روز اس مقدمے کی تفتیش کرنے والی ٹیم کے سامنے ہیش ہوئے تھے۔

  2. بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    BBC

    پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔

    آپ یہاں ملک بھر میں سیاسی سرگرمیوں کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

    14 ستمبر تک کی سیاسی خبروں کو جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔