بریکنگ, جج زیبا چوہدری کو دھمکی کا مقدمہ، عمران خان کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ایڈشنل سیشن جج کو دھمکیاں دینے سے متعلق دائر مقدمے کے اخراج کے بارے میں درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے اپنے چئیرمین کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہونے والے مقدمے کے اخراج کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اس درخواست کی سماعت کریں گے۔
گذشتہ سماعت کے دوران عدالت کی طرف سے یہ ریمارکس آتے تھے کہ اگر عمران خان اس مقدمے میں شامل تفتیش نہ ہوئے تو مقدمے کے اخراج سے متعلق درخواست مسترد کر دی جائے گی۔
عمران خان بدھ کے روز اس مقدمے کی تفتیش کرنے والی ٹیم کے سامنے ہیش ہوئے تھے۔