بریکنگ, ’ملک کو معاشی، آئینی بحرانوں سے نکالنے کے لیے حتمی فیصلوں کا اعلان جمعرات کو‘
لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کی جماعت کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی، آئینی بحرانوں سے نکالنے کے لیے حتمی فیصلوں کا اعلان کل (جمعرات) ہو گا۔
مسلم لیگ ن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق ان تمام فیصلوں کا اعلان اتحادی جماعتوں کی تائید و حمایت سے کیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب کے مطابق نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی قیادت کے اہم مشاورتی اجلاس کی پہلی نشست بدھ کو ہوئی جس میں موجودہ حکومت کو ورثے میں ملنے والے سنگین معاشی، آئینی اور انتظامی بحرانوں پر نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی زیرصدارت حتمی فیصلوں کے لیے جمعرات کو پھر اجلاس ہو گا جس میں ملک اور عوام کو بحران سے نکالنے کے لتے حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی
بیان کے مطابق بدھ کو ہونے والے اجلاس میں اتفاق رائے پایا گیا کہ آئین شکن عناصر سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اورایسے عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے مختلف تجاویز پر مشاورت بھی ہوئی۔



















