بریکنگ, وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے علاوہ باہمی امور پر دو طرفہ تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب شامل تھیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔
وفاقی وزرا بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ محمدآصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں موجود ہیں۔
منصب وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔