’امپورٹڈ حکومت کسی صورت قبول نہیں‘، عمران خان کی ملک گیر پرامن احتجاج کی کال

پاکستان کے وزیر عظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے اور وہ کسی امپورٹٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گےاور انھوں نے عوام سے سے کہا ہے کہ وہ اتوار کی شب ملک بھر میں پر امن احتجاج کریں۔

لائیو کوریج

  1. ’اقتدار سے چمٹا ہوا شخص آج اقتدار کی کرسی سے ہٹایا جائے گا‘

    مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی میں صرف ووٹنگ کا دن ہے کیونکہ عمران خان وفاق اور پنجاب میں اکثریت کھو چکے ہیں۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’سرپرائز صرف ایک ہی ہے کہ اقتدار سے چمٹا ہوا شخص آج اقتدار کی کرسی سے ہٹایا جائے گا۔‘

    حکمراں جماعت کے ارکان کے استعفوں سے متعلق سوال پر ان کا جواب تھا کہ اس صورت میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ ’ایسے لوگ جن میں پارلیمانی روایات کا احترام ہے وہ پارلیمان میں آئیں گے۔‘

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس نمبر پورے ہیں۔

  2. قومی اسمبلی کا اہم اجلاس، اسلام آباد کی صورتحال کی تصویری جھلکیاں

    اسلام آباد

    وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ریڈ زون اور ملحقہ علاقوں میں رینجرز، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

    ISB

    بی بی سی کی نامہ نگار حمیرا کنول کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی نجی رہائش گاہ بنی گالہ پر تو معمول کی صورتحال ہے اور ان کی رہائش گاہ کے باہر غیر معمولی سکیورٹی کی غیر معمولی سکیورٹی دکھائی نہیں دی اور نہ ہی اس جانب کنٹینرز کھڑے ہیں تاہم بنی گالا سے آگے کی جانب بڑھیں تو مین مری روڈ کے بائیں جانب بری امام کی جانب شاہراہ کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے۔

    ISB

    سرینا چوک کی جانب جانے والے راستے کو بند کیا گیا ہے اور ٹریفک پولیس کے اہلکار وہاں موجود ہیں جبکہ اتاترک ایونیو پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

    ISB

    سرینہ چوک کی جانب جانے والی شاہراہ بند ہے تاہم اس سے متصل سری نگر ہائی وے ٹریفک لے لیے کھلی ہے۔ پولیس بی بی سی کی نامہ نگار حمیرا کنول کے مطابق ’پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہم صبح پانچ بجے سے ڈیوٹی پر موجود ہیں۔‘

    ISB

    اسلام آباد کا بلیو ایریا، ڈی چوک اور پاکستان ریڈیو چوک پر کنٹینر رکھ کر سیل کیا گیا ہے اور مارگلہ روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں ہیں

    ISB
  3. بریکنگ, اپوزیشن ارکان اسمبلی کی طرف پیدل روانہ

    مقامی ذرائع ابلاغ پر یہ مناظر دیکھے جاسکتے ہیں کہ حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ لاجز سے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب پیدل روانہ ہو رہے ہیں۔

    آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید گجر نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. بریکنگ, حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ لاجز میں اکٹھے ہونا شروع, عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کچھ گھنٹوں میں متوقع

    پارلیمنٹ، لاجز، اپوزیشن

    ،تصویر کا ذریعہShahid Aslam

    مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ لاجز میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

    اپوزیشن ارکان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس جانے کے لیے پیدل سفر کرنا زیر غور آپشنز میں سے ہے۔

    پارلیمنٹ لاجز

    ،تصویر کا ذریعہShahid Aslam

  5. گورنر پنجاب عہدے سے برطرف: فواد چوہدری

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

    وہ کہتے ہیں کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    ’آئین کے مطابق ڈپٹی سپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔‘

  6. پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب بھی آج

    حمزہ شہباز بمقابلہ پرویز الٰہی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    • پنجاب کے نئے وزیراعلی کا انتخاب آج ہوگا۔ یہ اجلاس دن ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔
    • متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حمزہ شہباز جبکہ حکومت کی جانب سے پرویز الہی امیدوار ہیں۔
    • جہانگیر ترین گروپ، علیم خان گروپ اور اسد کھوکھر گروپ کی حمایت حمزہ شہبازشریف کو حاصل ہے جبکہ چھینہ گروپ نے پرویزالہی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
    • اسمبلی میں نئے قائد ایوان کو کامیابی کے لیے 186 ووٹ درکار ہیں۔
    • آئین کے آرٹیکل 130 سب کلاز 4 کے مطابق اگر دو امیدواروں میں سے کوئی ایک بھی مطلوبہ ہدف پورا نہ کرسکا تو ری پول ہوگا۔
    • ری پول کے نتیجے میں زیادہ اکثریت والا قائد ایوان منتخب ہوگا
  7. تحریک عدم اعتماد میں کون ووٹ کرے گا اور کیا ووٹنگ میں دھاندلی ہو سکتی ہے؟

    تحریک عدم اعتماد

    ،تصویر کا ذریعہTWITTER

    وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ارکان قومی اسمبلی کریں گے۔

    رائے شماری شروع کرنے سے قبل سپیکر قومی اسمبلی پارلیمان کی عمارت میں پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائیں گے تاکہ جو ارکان قومی اسمبلی کے ایوان سے باہر لابی یا پارلیمان کی عمارت کی راہدایوں میں ہیں وہ ایوان میں آجائیں جس کے بعد ایوان کے دروازے بند کر دیے جائیں گے۔

    اس کے بعد جب تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا، اس وقت تک کسی کو بھی قومی اسمبلی کے ایوان سے اندر اور باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ووٹنگ کا عمل شروع کرنے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی ایوان میں تحریک عدم اعتماد پڑھ کر سنائیں گے اور ایوان میں موجود ارکان قومی اسمبلی سے کہیں گے کہ جو ارکان اس تحریک کے حق میں ہیں، وہ ایک طرف موجود گیلری میں چلے جائیں جہاں پر قومی اسمبلی کا عملہ موجود ہو گا جو ان ارکان کی حاضری لگائے گا۔

    ارکان قومی اسمبلی اُس وقت تک ایوان میں واپس نہیں آئیں گے جب تک سپیکر قومی اسمبلی دوبارہ گھنٹیاں نہیں بجاتے۔ اس کے بعد گنتی کا عمل شروع کیا جائے گا اور گنتی مکمل ہونے کے بعد سپیکر تحریک عدم اعتماد پر ہونے والی گنتی کا اعلان کریں گے۔

  8. فواد چوہدری: تشدد کی کوئی گنجائش نہیں

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے دوران حکمراں جماعت پُرامن رہے گی۔

    وہ ایک ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’تحریک انصاف مڈل کلاس کی پارٹی ہے۔ مخالف میڈیا ہاؤسز کی کمپین کے تحریک انصاف کے کارکن خون ریزی کریں گے حیران کن ہے۔‘

    ’تمام عمل آئین کے مطابق ہوگا۔ کسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایک مہذب قوم کا احتجاج مہذب ہوگا۔ پُرتشدد احتجاج کی خبر بھی درجنوں خبروں کی طرح فیک نیوز ہے۔‘

    خیال رہے کہ مقامی ذرائع ابلاغ پر ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ تحریک انصاف کے کارکنان ریڈ زون میں احتجاج کریں گے۔ تاہم حکومت نے اس کی تردید کی ہے۔

    گذشتہ روز عمران خان نے عوام پر زور دیا کہ وہ پُرامن احتجاج کریں اور اس سازش کو ناکام بنائیں۔

  9. اڑیں گے پرزے: ’گھبرائے ہوئے سے رہتے ہیں‘

  10. اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ریڈ زون سیل, حمیرا کنول، بی بی سی، اسلام آباد

    اسلام آباد

    عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی میں سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    پورے شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے اضافی ڈیوٹی پر بلوایا گیا ہے۔

    ایک اہلکار نے بتایا کہ ’ہمیں کہا گیا ہے کہ لوگوں کے اجتماع یا مظاہرے کی اجازت نہیں۔‘

    سکیورٹی حکام کے مطابق شہر کے مختلف پوائنٹس پر اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس، رینجرز اور ٹریفک پولیس کے اہلکار موجود ہیں۔

    اسلام آباد

    ریڈ زون کو سیل کیا گیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے بی بی سی کو بتایا کہ بلیو ایریا، ریڈیو چوک اور سرینا چوک سمیت پارلیمنٹ جانے والے دیگر راستوں میں سے صرف مار گلہ روڈ سے چیک پوسٹ پر اجازت لے کر جایا جا سکتا ہے۔

    وزیراعظم کی رہائش گاہ بنی گالہ پر تو معمول کی صورتحال ہے تاہم بنی گالہ سے نکلیں تو مین مری روڈ کے بائیں جانب بری امام جاتے ہوئے پہلا پوائنٹ ہے جسے کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے۔

    پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ صبح پانچ بجے سے ڈیوٹی پر موجود ہیں۔

  11. فیصل جاوید: ’آج ایک بار پھر کپتان کی کامیابی کا دن‘

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے موقع پر ’پوری قوم آج انجوائے کریں گے۔‘

    ٹوئٹر پر بیان کے مطابق انھیں یقین ہے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اور ’بیرونی سازش‘ ناکام ہو گی۔

    وہ کہتے ہیں کہ ’آج ایک بار پھر کپتان کی کامیابی کا دن ہے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. ’اسلام آباد میں کسی بھی قسم کا انتشار قبول نہیں کر سکتے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے اسلام آباد پولیس اور سول ملٹری ایجنسیوں سے ریڈ زون کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں وہ کہتے ہیں کہ ’کسی بھی قسم کے انتشار سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہو گی۔ پاکستان ایک نیوکلیر پاور ہے۔

    ’ہم اسلام آباد میں کسی بھی قسم کا انتشار قبول نہیں کر سکتے ہیںۓ‘

  13. ’وزیر اعظم ہاؤس سے ارکان کو روکنے کی ہدایت نہیں ملی‘, اسلام آباد پولیس کے ’بھرپور سکیورٹی اقدامات‘

    اسلام آباد پولیس نے مقامی ذرائع پر چلتی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ حکمراں جماعت تحریک انصاف کی قیادت نے پارلیمنٹ لاجز اور قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے منصوبے کے لیے انھیں ہدایات دی ہیں۔

    ایک بیان میں پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹی کارکنوں کو ریڈ زون داخل کرنے ہدایات نہیں ملیں۔ ’ارکان کی قومی اسمبلی آمد کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے۔‘

    اسلام آباد پولیس کے مطابق انھوں نے ’اسمبلی سیشن کے لیے بھرپور سکیورٹی اقدامات اٹھائے ہیں۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  14. ریڈ زون میں غیر ضروری آمد و رفت ممنوع

    اسلام آباد

    ،تصویر کا ذریعہITP

    اسلام آباد پولیس کے فیس بک صفحے پر ادارے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو کسی بھی پارلیمنٹیریئن کو روکے جانے سے متعلق وزیراعظم ہاؤس سے کسی بھی قسم کی کوئی خصوصی ہدایات نہیں دی گئیں اور اس حوالےسے نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    ’اسلام آباد پولیس صرف قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔‘

    اسلام آباد پولیس سے آج کے اجلاس کے لیے خصوصی ٹریفک انتظامات کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ ریڈ زون کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کی جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کا استمعال کیا جا سکے گا۔

  15. قومی اسمبلی میں عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی

    قومی اسمبلی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کی قومی اسمبلی کا اجلاس آج اتوار کو دن ساڑھے گیارہ بجے شروع ہو گا جس میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ متوقع ہے۔

    اجلاس کے ایجنڈے سے متعلق جاری کی گئی تفصیل کے مطابق اجلاس کے ابتدا میں تلاوت قرآن کے بعد وقفہ سوالات ہو گا فہیم خان توجہ دلاؤ نوٹس میں وزیر دفاع کی توجہ ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں کونسلز کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کے معاملے پر دلوائیں گے۔

    اس کے بعد عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی جس کی تحریک اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے پیش کی تھی۔

    توجہ دلاؤ نوٹس میں پیڑولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر عوام کے شدید تحفظات پر بات ہو گی۔

  16. پنجاب کی وزارتِ اعلٰی پرویز الٰہی کی جھولی میں جائے گی یا حمزہ شہباز لے اڑیں گے؟

  17. عمران خان: میں نے اسٹیبلشمنٹ سے درخواست نہیں کی، پارٹی سے کسی نے کی ہو تو میں نہیں جانتا

    عمران خان

    ،تصویر کا ذریعہSamaa TV

    وزیرِ اعظم عمران خان نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اُنھوں نے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی درمیانی راستہ نکالنے کی کوئی درخواست کی تھی۔

    سما ٹی وی کے اینکر پرسن عمران ریاض خان کے ساتھ انٹرویو میں اُنھوں نے اس حوالے سے تفصیلی بات کی۔

    اُنھوں نے سیاسی مسائل کے حل میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کے حوالے سے کہا کہ جدھر یہ ملک پہنچا دیا گیا ہے، تو اچھا کام ہے کہ کوشش کریں کہ حل نکالیں۔ عمران خان نے کہا کہ اس میں بری بات کیا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ اُن کی جماعت کے کسی شخص نے اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کی ہو تو وہ نہیں جانتے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز اے آر وائے نیوز کے اینکرپرسن ارشد شریف کے ساتھ انٹرویو میں عمران خان نے کہا تھا کہ اُنھیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے تین آفرز دی گئیں کہ یا تو وہ تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا کریں، یا استعفیٰ دیں یا قبل از وقت انتخابات کروا دیں۔

    مگر کچھ ہی دیر بعد اے آر وائے کے ہی اینکرپرسن نے ’ذمہ دار عسکری ذرائع‘ کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ وزیرِ اعظم ہاؤس نے اسٹیبلشمنٹ سے مدد مانگی تھی جس کے بعد یہ تین آپشنز دیے گئے۔

  18. حمزہ شہباز کی علیم خان گروپ میں کس کس سے ملاقات ہوئی؟

    علیم خان

    ،تصویر کا ذریعہCourtesy Aleem Khan Group

    متحدہ اپوزیشن کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز سنیچر کی شام عبدالعلیم خان کے دفتر پہنچے جہاں اُنھوں نے عبدالعلیم خان گروپ کے نو اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی۔

    واضح رہے کہ علیم خان نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں تمام ساتھیوں سمیت متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    علیم خان گروپ کے میاں خالد محمود، اشرف رند، علمدار قریشی، اویس دریشک، ہارون عمران گل، عائشہ چوہدری، خرم لغاری اور ساجدہ یوسف بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کے وفد میں رانا ثناء اللہ، اویس لغاری، خواجہ سلمان رفیق، سعود مجید اور عطا اللہ تارڑ شامل تھے۔

  19. بریکنگ, علیم خان گروپ کا وزیر اعلی کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان

    aleem khan

    ،تصویر کا ذریعہCourtesy PMLN

    پیپلز پارٹی کے پنجاب میں پارلیمانی رہنما حسن مرتضیٰ نے پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ علیم خان گروپ نے اپوزیشن امیدوار کی حمایت کرے گی۔

    حسن مرتضی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’پنجاب آفس میں حمزہ شہباز کو خوش آمدید کہتا ہوں، سیاسی بے یقینی کی صورتحال کے مقابلے کے لیے سیاسی لوگوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’ہم عوامی مسائل کو لے کر نکلے تھے بات کسی اور طرف نکل گئی اپنے اقتدار بچانے کے لیے بدامنی اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا کی گئی، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں حمزہ شہباز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کی کامیابی ہماری کامیابی ہو گئی۔

    حمزہ شہباز نے پیپلز پارٹی کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’چار سال سے جو استحصال کیا گیا، اس کے خلاف نکلے ہیں کھاد کا بحران آ رہا ہے لوگوں کے پاس کھانے اور ادویات لینے کے پیسے نہیں ہیں۔‘

  20. پی ٹی آئی کے تمام رکنِ پارلیمان پرویز الٰہی کو ووٹ کریں: عمران خان

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو کل پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں چودھری پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کی تلقین کی ہے۔

    انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’رائے شماری سے غیر حاضر رہنے یا جماعتی ہدایات کیخلاف ووٹ ڈالنے والے رکن کو کڑی انضباطی کارروائی کا سامنا ہو گا اور اسے نااہل قرار دیا جائے گا۔‘