کراچی طیارہ حادثہ: کب کیا ہوا؟

پی آئی اے کا لاہور سے کراچی جانے والا مسافر طیارہ لینڈنگ سے قبل حادثے کا شکار ہوا ہے۔ طیارے پر سوار 99 افراد میں سے 97 کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ دو مسافر حادثے میں زندہ بچ گئے ہیں۔ پی آئی اے کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ طیارہ تکینیکی لحاظ سے محفوظ تھا اور حادثے کی وجوہات کا تعین بلیک باکس اور وائس ریکارڈر کے تجزیے کے بعد ہو گا۔

لائیو کوریج

  1. سینیٹر سعید غنی کی طیارہ حادثے میں بچ جانے والے ’خوش نصیب‘ کے ہمراہ تصویر

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سینیٹر سعید غنی نے کراچی طیارہ حادثے میں بچ جانے والے ایک مسافر کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہسپتال میں موجود ایک معمولی زخمی کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے سعید غنی نے دعوی کیا ہے کہ محمد زبیر نامی یہ شخص حادثے میں زندہ بچ جانے والا خوش قسمت ہے۔

    نجی ٹیلیویژن چینل جیو سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ محمد زبیر سیالکوٹ سے کراچی عید منانے آ رہے تھے اور بدقسمت طیارے پر سوار تھے۔

    انھوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق محمد زبیر کا 30 فیصد جسم جل چکا ہے مگر وہ ہوش میں ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی کراچی کمشنر آفس میں ہاٹ لائن قائم کر دی جائے گی جس پر لواحقین رابطے کر کے تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ چند لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں اور ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. حادثے میں 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    صوبہ سندھ کے محکمہ صحت کی ترجمان میرن یوسف کا کہنا ہے کہ اب تک کراچی کے جناح ہسپتال میں 17 اور سول ہسپتال میں 13 ایسے افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں جو کراچی میں طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے اب تک صرف تین افراد کی ہی شناخت ہوئی ہے۔

  3. کراچی: ’جناح ہسپتال میں 17 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں‘

    پاکستان

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 17 افراد کی لاشیں ہسپتال لائی گئی ہیں۔

    سیمی جمالی کے مطابق اس حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے کسی بھی مسافر کو جناح ہسپتال نہیں لایا گیا ہے۔

    دوسری جانب جس علاقے میں یہ طیارہ گرا تھا وہاں کے چار رہائشیوں کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

  4. انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ حادثے پر دکھ کا اظہار

    انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیش آئے فضائی حادثے میں ہونے والی جانی نقصان پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انڈین وزیر اعظم مودی نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. پاکستان میں ہونے والے فضائی حادثات کی تاریخ

  6. جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری

    crash

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    ،تصویر کا کیپشنکراچی کے علاقے جناح کالونی کی وہ گلی جہاں طیارہ زمین پر آ گرا
    crash

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    ،تصویر کا کیپشنفائر برگیڈ کے کارکن طیارے کے ملبے میں لگی آگ بجھاتے ہوئے
    crash

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    ،تصویر کا کیپشنچونکہ طیارہ رہائشی علاقے میں گرا اس لیے حادثے میں کئی گھروں کو نقصان پہنچا اور خدشات ہیں کہ ان گھروں کے بھی کئی رہائشی اس واقعے میں زخمی ہوئے ہوں گے
    crash

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    ،تصویر کا کیپشنامدادی کارکن جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہے ہیں
    crash

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    ،تصویر کا کیپشنمقامی شہری متاثر ہونے والے گھروں کے ملبے پر سے گزرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں
    crash

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    ،تصویر کا کیپشنشہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور طیارے میں سوار چند مسافروں کی بچنے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں
  7. افغان صدر اشرف غنی کی طیارہ حادثے پر تعزیت

    افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کراچی میں طیارہ حادثے پر اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں افغان لوگ پاکستان کے ساتھ ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود حادثے میں محفوظ

    کراچی میں ہونے والے طیارے کے حادثے میں مسافروں کے زندہ بچ جانے کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

    سندھ کے وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ اب کہ کم از کم دو مسافروں کے زندہ بچ جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ان مسافروں میں بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود بھی شامل ہیں جو معجزانہ طور پر حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔

    ظفر مسعود کو جائے حادثہ سے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے ان کی عیادت کی ہے۔

  9. طیارہ گرنے کے بعد کے مناظر

  10. ’دوپہر تین بجے دھماکے کی زوردار آواز سنائی دی‘

    کراچی طیارہ حادثے کی عینی شاہد اور جناح گارڈن ماڈل کالونی کی رہائشی ڈاکٹر کنول ناظم نے بی بی سی کو بتایا کہ دوپہر پونے تین بجے انھیں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔

    ان کے مطابق جب انھوں نے گھر سے باہر نکل کر دیکھا تو ان کی گلی کی آخر میں ایک مسجد ہے جس کے ساتھ موجود تین گھروں سے کالے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے تھے اور بہت سے لوگ اس جگہ کی طرف بھاگ رہے تھے۔

    ڈاکٹر کنول کا کہنا تھا کہ کیونکہ حادثے کی جگہ ان کے گھر کے بہت قریب تھی تو وہ لوگوں کی چیخ و پکار سن سکتی تھیں۔

    ڈاکٹر کنول کے مطابق حادثے کے چند منٹ بعد ہی پولیس اور رینجرز جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو لوگوں سے خالی کروا دیا۔

  11. بریکنگ, سندھ کی وزیرِ صحت کی جانب سے 11 ہلاکتوں کی تصدیق

    ملبہ

    وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں طیارہ حادثے میں اب تک 11 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

    جناح ہسپتال کراچی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چھ زخمی افراد بھی یہاں لائے گئے ہیں جن میں سے چار کی حالت مستحکم ہے، جبکہ دیگر دو افراد 60 اور 30 فیصد تک جھلس گئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کیا جا رہا ہے۔

    انھوں نے ہلاکتوں اور بچنے والوں کی حتمی تعداد کے بارے میں کہا کہ اس وقت اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا جب تک کہ ملبے سے لوگوں کو نکال نہیں لیا جاتا۔

  12. سوشل میڈیا پر غم اور غصہ، ہلاک ہونے والوں کے لیے دعائیں

    پاکستانی سوشل میڈیا پر اس وقت سب ہی طیارہ حادثے کے بارے میں ہی بات کر رہے ہیں اور اس حوالے سے بیشتر ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

    ایک طرف تو لوگ ہلاک ہونے والوں کے لیے دعائیں کر رہے ہیں اور ممکن طور پر زندہ بچ جانے والوں کی خبر کیا انتظار کر رہے ہیں تو کئی لوگ شدید صدمے میں چلے گئے ہیں۔

    trends

    ،تصویر کا ذریعہTrends 24/Pakistan

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 3

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 4

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 5
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 5

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 6
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 6

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 7
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 7

  13. بی بی سی اردو کی ماڈل کالونی میں عینی شاہد سے گفتگو, محمد زبیر خان، صحافی

    crash

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    رضا نامی عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے کہ لوگوں نے شور مچانا شروع کر دیا کہ جہاز آ رہا ہے، اس میں سے دھواں نکل رہا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ وہ جس جگہ پر تھا وہاں سے ایسا فاصلہ تھا کہ جیسے ان کے اوپر سے جہاز گزرا ہے اور لوگوں نے شور مچایا کہ دھواں ہے۔

    رضا نے بتایا کہ جہاز ایک دم زمین سے آدھا کلومیٹر بھی اوپر نہیں ہوگا کہ آٹھ گھروں کے اوپر آ کر گرا، جو کاظم آباد کی آخری گلی اور بلال مسجد کی پہلی گلی ہے۔

    امدادی کارروائیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابھی تو امدادی کارکنان آگ بجھا رہے ہیں، کچھ لوگ گھروں کی زخمیوں سے نکالے بھی گئے ہیں، آگ ٹھنڈی ہونے کے بعد ہی پتا چلے گا۔

    محمد رضا کے مطابق ماڈل کالونی کی تقریبا ہر گلی ایک سائیڈ سے جا کر بند ہوجاتی ہے۔ جس وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ بار بار ٹریفک بند ہوجاتی ہے۔

  14. بریکنگ, جائے حادثہ سے فیس بک لائیو

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  15. جہاز کا ملبہ تنگ گلیوں میں پھیل گیا

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  16. امریکی ناظم الامور کا کراچی میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

    پاکستان میں امریکی ناظم الامور پال جونز نے کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ پاکستان کے عوام اور بالخصوص اس حادثے میں اپنی جانیں گنوانے والے لوگوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔

    پی آئی اے، طیارہ حادثہ

    ،تصویر کا ذریعہUS Embassy

  17. پی آئی اے کا ایمرجنسی رسپانس یونٹ فعال

    پاکستانی قومی ائر لائنز پی آئی نے باضابطہ طور پر ایمرجنسی رسپانس یونٹ کو فعال کر دیا ہے اور جہاز میں موجود مسافروں کی معلومات کے لیے پی آئی اے کے درج ذیل نمبروں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    02199242284 02199043766 02199043833

  18. ڈی جی آئی ایس پی آر: فوجی دستے جائے وقوعہ پہنچ گئے ہیں

    پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کی کوئیک ری ایکشن فورس اور سندھ رینجرز کے اہلکار سول انتظامیہ کا تعاون کرنے کے لیے حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں انھوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹرز جائے وقوعہ پر پرواز کر رہے ہیں تاکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا سکے جبکہ ملبے میں سے لوگوں کی تلاش کے لیے بھی خصوصی ٹیمیں سائٹ پر بھیجی جا رہی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  19. بریکنگ, جائے حادثہ پر کیا صورتحال ہے؟

    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہوائی اڈے کے قریب مسافر طیارے کے حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ہمارے ساتھی ریاض سہیل جائے حادثہ کے قریب موجود ہیں اور وہاں سے انھوں نے یہ رپورٹ بھیجی ہے

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  20. طیارہ رہائشی علاقے میں ایک تنگ گلی میں گرا

    یہ تصاویر ہمیں ماڈل کالونی کے ایک رہائشی کی جانب سے موصول ہوئی ہیں۔

    ان میں دیکھا جا سکتا ہے ہے کہ امدادی کارکن اور مقامی رہائشی ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

    جائے حادثہ کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ ایک تنگ گلی میں گرا ہے اور ارد گرد کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    crash
    crash
    crash
    Ambo