آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

بہترین لاک ڈاؤن کو وفاقی حکومت نے سبوتاژ کردیا: بلاول

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 535 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں پہلی مرتبہ تقریباً 10 ہزار کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ ایک ہی دن میں 40 کے ساتھ سب سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں۔

لائیو کوریج

  1. کورونا وائرس: گھر بیٹھے دلچسپ سائنسی تجربات مفت سیکھیے

    کورونا وائرس کے باعث پاکستان بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں جس کی وجہ سے طلبا گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔

    کراچی میں قائم ’پاکستان سائنس کلب‘ نے گھر بیٹھے بچوں کے لیے دلچسپ سائنسی تجربات مفت آن لائن سکھانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

  2. کورونا وائرس: اسلام آباد میں متاثرین کہاں کہاں ہیں؟

  3. پاکستان میں اب تک کی تازہ ترین صورتحال!

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں پہلی مرتبہ 1300 سے زائد کورونا وائرس متاثرین سامنے آ چکے ہیں جبکہ 24 اموات بھی ہوئی ہیں۔

    اب تک ملک میں کل متاثرین کی تعداد 21504 ہو گئی ہے جبکہ 486 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    پاکستان میں اب تک کووڈ 19 سے 5782 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    گذشتہ روز ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ 9856 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ ملک میں ٹیسٹس کی کل تعداد دو لاکھ 22 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔