’کورونا متاثرین کی نگرانی کے لیے آئی ایس آئی کے نظام کا استعمال‘

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس وبا سے 224 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ تاہم ملک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باوجود لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں سڑکوں پر پہلے کی نسبت زیادہ ٹریفک نظر آ رہا ہے۔

لائیو کوریج

  1. چینی بحران: فرانزک آڈٹ سے قبل تحقیقاتی ٹیم کا اہلکار معطل

  2. پاکستان میں صوبے کتنی ٹیسٹنگ کر رہے ہیں؟

    tests

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 21 اپریل کی صبح تک دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زیادہ ٹیسٹس ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ ٹیسٹس پنجاب میں ہوئے ہیں جن کی تعداد 60 ہزار سے زیادہ ہے۔

    لیکن اگر ان صوبوں اور خطوں کی آبادی کے لحاظ سے فی دس لاکھ آبادی کا تناسب دیکھا جائے تو سب سے زیادہ ٹیسٹس اسلام آباد اور اس کے بعد گلگت بلتستان کے خطے میں ہوئے ہیں۔

    tests
  3. پاکستان: شراب خانوں کی بندش، قیمت میں اضافہ اور خطرناک متبادل زیر استعمال

  4. وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کراچی کے ضلع جنوبی میں ٹیسٹنگ سہولیات میں اضافے کے احکامات

    karachi

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے ضلع ساؤتھ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر علاقے میں ٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایات دے دیں۔

    ان احکامات کے بعد ضلع جنوبی کے علاقے بن قاسم میں ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کا آغاز ہو چکے جبکہ لیاری کے ککری گراؤنڈ میں واک تھرو ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایات دی ہیں کہ ٹیسٹنگ کراتے ہوئے جھمگٹا نہیں ہونا چاہیے اور ہدایات دیں کہ عوام سماجی فاصلے کا ہر صورت خیال رکھیں۔

  5. سعودی عرب نے اوور سیز پاکستانیوں کے لیے ہر قسم کے ویزے میں دسمبر تک توسیع کر دی ہے: زلفی بخاری

    zulfi

    کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے پارلیمنٹ کی فنگشنل کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا عرب امارات اور سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبداللہ بن نصیر سے ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا جس میں انھوں نے پاکستانی مزدور اور لیبر کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ممکنہ حل کے لیے بات چیت کی۔

    زلفی بخاری نے مزید کہا کہ سعودی عرب، قطر اور عرب امارات کی حکومتوںسے درخواست ہے کہ وہ پاکستانی مزدوروں سے تعاون بڑھائیں اور اس سلسلے میں سعودی عرب نے ہر قسم کے ویزے میں دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ موجودہ حالات کے باعث بیرون ملک پاکستانیوں میں بے چینی پائی جاتی ہے اور پاکستانی حکومت نے مختلف ممالج میں اپنے سفارت خانے کے ذریعے اور مخیر حضرات سے رابطہ کر کے ان پریشان حال پاکستانیوں کی مدد کی ہے۔

  6. خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی تیسری لیب کا افتتاح, روزانہ دو سو ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت

    کپ پی

    ،تصویر کا ذریعہAMC

    صوبہ خیبر پختون خواہ میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی تیسری لیبارٹری کا ایوب میڈیکل انسٹیٹوٹ ایبٹ آباد میں افتتاح کردیا گیا۔ لیبارٹری کا افتتاح وزیر اعلیٰ محمود خان نے کیا۔

    اس موقع پر انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایوب میڈ یکل کمپلکس ہزارہ ڈویثرن کا سب سے بڑا ہسپتال ہے اور صوبائی حکومت نے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔

    وزیر اعلیٰ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایوب میڈیکل انسٹیٹوٹ ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے علیحدہ کورونا بلاک، انتہائی نگہداشت کا وارڈ اور ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہے۔

    ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس سے متاثرہ دو سو سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے جا سکیں گے۔ واضح رہے کہ ہزارہ ڈویثرن کے آٹھ اضلاع میں سے پانچ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک سو گیارہ ہے۔

  7. کوئٹہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت چھ اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    بلوچستان

    ،تصویر کا ذریعہQUETTA ADMINISTRATION

    ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے دوران ضلعی انتظامیہ کو بھی چیلینجز کا سامنا ہے اور گذشتہ ہفتے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثاقب کاکڑ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی نے بی بی سی کی نامہ نگار آسیہ انصر کو بتایا کہ ’ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مزید بھی کچھ کیسز مثبت آئے ہیں جن میں میرا پروٹوکول آفیسر، پرسنل اسسٹنٹ، دیگر سٹاف ممبران اور سکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔‘

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان کے آفس کے چھ افراد میں اب تک وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    اورنگزیب بادینی کے مطابق ضلعی انتظامیہ قرنطینہ مراکز کا دورہ کرتی ہے اور متاثرین اور مشتبہ کیسز کی سپورٹ اور مدد میں پیش پیش ہوتی ہے اور ایسا کرتے ہوئے یہ بہت مشکل ہو جاتا ہے کہ افسران اور اہلکار وبا کی زد میں نہ آئیں۔

    بلوچستان

    ،تصویر کا ذریعہQUETTA ADMINSTRATION

    ’ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ ہم خود کو بچا کے اپنا کام کریں مگر یہ انتہائی مشکل ہے اور صورت حال یہ ہے کہ ہمارا اچھے خاصے سٹاف کے ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔‘

    ان کے مطابق انتظامیہ کے جو لوگ متاثر ہوئے ان کی حالت بہتر تو ہوئی ہے مگر ابھی مکمل ریکوری نہیں ہوئی۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا جو لوگ متاثر ہوئے ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والے دیگر افراد کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وی ٹی ایم کٹس کی کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں کمی ہے اس لیے ہم سارے لوگوں کا ٹیسٹ نہیں کر سکے البتہ جن میں علامات ظاہر ہوتی ہیں ہم صرف ان کا ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

  8. کورونا نقشہ: دنیا میں کووڈ-19 کے متاثرین کہاں کہاں ہیں؟

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    دنیا بھر میں کووڈ-19 نامی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اسے عالمی وبا قرار دیا گیا ہے اور جہاں اب چین میں اس کے نئے متاثرین کی تعداد کم ہوئی ہے وہیں امریکہ اس وبا کا نیا مرکز بن چکا ہے۔

  9. بریکنگ, کورونا ٹیسٹ: ’وزیر اعظم کا نمونہ حاصل کر لیا گیا، نتیجہ چند گھنٹے بعد‘

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہPM OFFICE

    وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کرنے کے لیے مطلوبہ نمونہ حاصل کر لیا گیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے نتائج آنے میں چند گھنٹے کا وقت لگتا ہے اور جیسے ہی نتائج موصول ہوں گے ان کی بابت میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ منگل کو فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    وزیرِ اعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے یہ فیصلہ کیا ہے۔

    فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں ہیں اور اس سے پہلے وزیرِ اعظم عمران خان سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔ فیصل ایدھی 15 اپریل کو وزیر اعظم سے ملے تھے اور انھیں کورونا ریلیف فنڈ کے لیے رقم عطیہ کی تھی۔

  10. پاکستان میں کورونا کے مریض کس شہر میں زیادہ ہیں؟

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہcovid.gov.pk

    سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین میں سرفہرست پاکستان کے صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی مجموعی مریضوں کا 23.58 فیصد حصہ لاہور میں موجود ہے۔

    اگر زیادہ مریضوں کے حوالے سے پاکستان کے 10 سرِفہرست شہروں پر نظر دوڑائی جائے تو ان میں چار شہر صوبہ پنجاب کے ہیں، سندھ اور خیبرپختونخوا کے دو، دو جبکہ صوبہ بلوچستان کا ایک شہر شامل ہے۔

    مریضوں کی دسویں بڑی تعداد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود ہے۔

    مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرا بڑا شہر کراچی ہیں جہاں ملک بھر میں مجموعی مریضوں کی تعداد کا 15.25 فیصد حصہ موجود ہے۔

    راولپنڈی میں 4.89 فیصد، پشاور میں 4.25 فیصد، حیدرآباد میں 3.05 فیصد، گجرات میں 2.99 فیصد، ملتان میں 2.96 فیصد، کوئٹہ میں 2.61 فیصد، سوات میں 2.47 فیصد جبکہ اسلام آباد میں ملک بھر کے مجموعی مریضوں کا 2.35 فیصد مریض موجود ہیں۔

  11. ماہ رمضان میں پی ٹی وی نمازِ تراویح براہ راست نشر کرے گا

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج وزیر اعظم عمران خان سے ایک ملاقات کے دوران وزارت اطلاعات کی جانب سے ماہ رمضان میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے عوام کو ترغیب دینے کے حوالے سے مرتب کی جانے والی حکمت عملی پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی ہے۔

    معاون خصوصی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ماہ رمضان میں پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے نماز تراویح براہ راست نشر کی جائے گی تاکہ لوگ گھروں میں رہ کر بھی عبادت سر انجام دے سکیں۔

    معاون خصوصی نے بتایا کہ علمائے کرام کے ساتھ طے پانے والے 20 نکاتی ایجنڈا کی تشہیر کا مناسب انتظام یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ نمازی مساجد میں از خود حفاظتی تدابیر اختیار کر سکیں۔

    معاون خصوصی نے کورونا کے مریضوں والے ہسپتالوں اور آئسولیشن مراکز کی کوریج کرنےوالے میڈیا ورکرز کو حفاظتی کٹس اور حفاظتی لباس وغیرہ کی فراہمی کے حوالے سے معاملات سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے موثر عوامی آگاہی مہم کو یقینی بنایا جائے۔

  12. اسلام آباد میں خطیب اور اہلخانہ کا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسجد و مدرسہ سیل

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اسلام آباد انتظامیہ نے سیکٹر ایف سیون میں واقع مسجد اور اس سے ملحقہ مدرسے کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق یہ فیصلہ مسجد سے ملحقہ مدرسے میں رہائش پذیر خطیب اور کے خاندان کے دیگر چھ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

    حمزہ شفقات کے مطابق مسجد کے خطیب کے والد کی وفات آج سے دو، تین روز قبل ہوئی تھی اور ان کی تدفین بٹ گرام کے علاقے میں عمل میں لائی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ خطیب کے والد صاحب کا بعدازاں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد خاندان کے دیگر افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا۔

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہICT ADMIN

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق خطیب اور ان کے خاندان کے افراد کو مسجد سے ملحقہ مدرسے میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے جبکہ مسجد اور مدرسے کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔

    حمزہ شفقات کے مطابق ان افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد کو ٹریس کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

  13. کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کووڈ 19 کی وبا 2019 کےآخر میں پھیلی۔ لیکن ایسی علامات موجود ہیں کہ اس کے کچھ مریضوں کو مکمل صحت یاب ہونے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

    ایک مریض کورونا سے صحت یاب کب ہوتا ہے یہ بیماری کی شدت پر منحصر ہے۔

    کچھ لوگ اس بیماری سے جلدی صحت یاب ہوجاتے ہیں لیکن یہ ممکن ہے کہ کچھ مریضوں میں اس سے پیدا ہونے والے مسائل طویل مدتی ہوں۔ آپ کی عمر، جنس اور صحت اس بات کا تعین کرتی ہے کہ آپ کووڈ 19 سے کس حد تک بیمار ہو سکتے ہیں۔

  14. ’کراچی کی گنجان آبادیوں میں مقامی منتقلی کے کیسز بہت زیادہ بڑھ رہے ہیں‘

    مراد علی شاہ

    وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جو کہ انتہائی پریشانی کی بات ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی کی گنجان آبادیوں میں مقامی منتقلی کے کیسز بہت زیادہ بڑھ رہے ہیں جس کے باعث ہمیں احتیاط کرنا ہوگی اور لاک ڈائون کی چھتری کو ہر صورت سنبھالنا ہو گا۔

    وزیر اعلی کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کی صورت میں بھی عوام کو یہ چھتری اٹھائے رکھنی ہو گی کیونکہ جس طرح چھتری ہمیں بارش میں بھیگنے سے بچاتی ہے بالکل ویسے ہی گھروں میں رہتے ہوئے کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میں عوام سے التجا کروں گا کہ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں کیونکہ آپ کی احتیاط ملک کو اس مرض سے نجات دلائے گا۔

    وزیر اعلی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 320 نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 12 کیسز تبلیغی جماعت کے اراکین کے جبکہ باقی 308 مقامی سطح پر وائرس منتقلی کے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ میں مقامی منتقلی کے کیسز کی شرح 15.2 فیصد ہو گئی ہے جس کے لیے ہم سب کو اپنی آنکھیں کھولنی ہوں گی۔

  15. وزیراعظم عمران خان نے سیلف آئسولیشن کیوں نہیں اختیار کی؟, سحر بلوچ، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

    IK

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    گذشتہ ہفتے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا منگل کے روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

    اگر آپ کا کسی ایسے شخص سے رابطہ ہوا ہو جس میں کورونا کی تشخیص ہو جائے تو عام تاثر یہ ہے کہ آپ کو سیلف آئسولیشن یا خود ساختہ تنہائی اختیار کرنی پڑتی ہے۔

    تاہم یہ خبر عام ہونے کے بعد منگل کی رات وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس کی اور بدھ کو بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔

    جب بی بی سی نے وزیرِ اعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل سلطان سے پوچھا کہ اس معاملے میں حکومت کے ایس او پی یا قوائد کیا ہیں تو انھوں نے بتایا کہ ’اگر تو یہ فوری طور پر واضح ہو جائے کہ کسی بھی حکومتی رکن کو کورونا وائرس ہونے کا خطرہ ہے تو ایسی صورت میں فوراً سیلف آئسولیشن کا کہا جاتا ہے۔‘

    تاہم جب پوچھا گیا کہ وزیرِ اعظم کب سیلف آئسولیشن اختیار کریں گے تو ؟اکٹر فیصل نے کہا کہ ان کا ٹیسٹ بدھ کے روز ہونا ہے اور اس کا نتیجہ اسی شام ملنے کی توقع ہے۔ ’ٹیسٹ سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔‘

    انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک وزیرِ اعظم محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم میں اب تک بیماری کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل دیگر ممالک کے سربراہوں میں جب جب کورونا وائرس کا شبہ ہوا ہے تو ان میں سے زیادہ تر نے سیلف آئسولیشن اختیار کرنا بہتر سمجھا۔

    برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن میں جب کورونا کی علامات سامنے آئیں تو انھوں نے فوراً خود ساختہ تنہائی اختیار کر لی اور کابینہ کے اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شامل ہوتے رہے۔

    اس حوالے سے ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے اجلاس کی صدارت تو کی لیکن انھوں نے تمام ضروری احتیاطی تدابیر کو ملحوظِ خاطر رکھا اور وزیرِ اعظم دیگر اراکین سے مناسب فاصلے پر بیٹھے۔

  16. بریکنگ, سندھ: گذشتہ 24 گھنٹوں میں 320 نئے متاثرین، مجموعی اموات 69 ہو گئیں, پاکستان میں مصدقہ متاثرین 10 ہزار سے تجاوز کر گئے

    پاکستان

    صوبہ سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 320 نئے مریض سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3373 ہو چکی ہے۔

    صوبہ سندھ میں تین نئی ہلاکتوں کے بعد اب اموات کی مجموعی تعداد 69 ہو چکی ہے۔

    سندھ حکومت کے ترجمان سینیٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں مجموعی طور پر گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2097 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔

    صوبے میں اب تک کُل 30346 افراد کا ٹیسٹ ہو چکا ہے۔ اسی طرح گذشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے متاثرہ 50 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

    اس کے ساتھ ہی پاکستان میں اب مصدقہ متاثرین کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  17. ’وسط مئی سے اختتام مئی کے دوران صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے‘

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر غذرا پیچوہوو کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں کورونا کیسز اضافے کے اعتبار سے اپنے عروج پر ہوں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ سندھ میں مثبت ٹیسٹس کی شرح 10 فیصد ہے (یعنی ہر 100 افراد میں سے 10 افراد کورونا کا شکار نکل رہے ہیں)۔ صوبائی وزیر صحت کے مطابق سندھ میں شرح اموات 2.2 فیصد ہے۔

    ڈاکٹر غذرا پیچوہوو کے مطابق آنے والے دنوں میں صورتحال زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے کیونکہ کیسز کا عروج وسط مئی سے اختتام مئی کے دوران ہو گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر لاک ڈاؤن میں رعایت دی گئی تو متاثرین کی تعداد زیادہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    وزیر صحت کے مطابق سندھ کے فیلڈ ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد پانچ ہزار کر دی گئی ہے اور اسے 11 ہزار تک لے جایا جائے گا جبکہ شعبہ انتہائی نگہداشت میں موجودہ 300 مریضوں کی گنجائش کو بڑھا کر 600 تک لے جایا جائے گا۔

    ڈاکٹر غذرا کے مطابق صوبے میں یومیہ تین ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

  18. ’شیرِ پاکستان‘ نیویارک میں کورونا کے باعث وفات پا گئے

    پہلوان

    ،تصویر کا ذریعہSOCIAL MEDIA

    پاکستان کے سابق اولمپئن پہلوان محمد افضل کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد نیویارک میں انتقال کر گئے ہیں۔

    ان کی عمر 85 سال تھی اور وہ ایک ماہ سے امریکہ میں مقیم تھے۔

    پہلوان

    ،تصویر کا ذریعہSOCIAL MEDIA

    محمد افضل پہلوان نے سنہ 1964 کے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ سابق صدر ایوب خان نے انھیں شیرِ پاکستان کا لقب دیا تھا۔

  19. ایبٹ آباد: ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت کی منظوری

    خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں واقع ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کا مجاز قرار دے دیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر صحت کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو اب خیبرپختونخوا کے ہزارہ ریجن کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ لیبز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل رواں ہفتے کے آغاز پر سوات میں قائم سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال اور پشاور میں واقع حیات آباد میڈیکل کمپلیس کو بھی کورونا ٹیسٹ لینے کا مجاز قرار دیا گیا تھا۔

    صوبائی وزیر صحت کے مطابق نئی ٹیسٹ لیبز کی منظوری سے صوبے میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہ@ath_abbottabad

  20. منگل کو نئے مریضوں کی تعداد میں چوتھا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہcovid.gov.pk

    سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 21 اپریل (گذشتہ روز) کو پاکستان بھر سے کورونا وائرس کے 533 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ یاد رہے کہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد سے اب تک کسی ایک روز میں یہ مصدقہ مریضوں کا چوتھا بڑا اضافہ ہے۔

    اس سے قبل 20 اپریل کو ملک میں ریکارڈ 796 نئے کیس سامنے آئے تھے۔ اسی طرح چھ اپریل کو 577 جبکہ 15 اپریل کو 543 نئے مصدقہ متاثرین سامنے آئے تھے۔

    سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں ماہ میں پانچ دن ایسے گزرے ہیں جن میں نئے مصدقہ متاثرین کی تعداد 500 یا اس سے زائد تھی۔

    اسی طرح رواں ماہ کے دوران سب سے کم مریض دو اپریل کو سامنے آئے تھے جن کی مجموعی تعداد 161 تھی۔