’کورونا متاثرین کی نگرانی کے لیے آئی ایس آئی کے نظام کا استعمال‘

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس وبا سے 224 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ تاہم ملک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باوجود لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں سڑکوں پر پہلے کی نسبت زیادہ ٹریفک نظر آ رہا ہے۔

لائیو کوریج

  1. پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن: لاک ڈاؤن پالیسی کا مذہبی رسومات پر بھی اطلاق ہونا چاہیے

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کو لازمی بنایا جائے اور اس کے قوانین کا اطلاق مذبی رسومات کی ادائیگی پر بھی ہونا چاہیے۔

    واضچ رہے کہ گذشتہ روز پاکستان میں ڈاکٹروں کی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر کے لاک ڈاؤن میں سختی لائی جائے اور لوگوں کو گھروں تک محدود رکھا جائے۔

  2. ڈیرہ غازی خان، ملتان کے متاثرہ ڈاکٹر صحتیاب

    پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 12 ڈاکٹرز اور ملتان نشتر ہسپتال کے 26 سے 27 ڈاکٹرز مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں اور ان کے مسلسل دو کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔

    وزیراعلی کے مطابق کسی بھی فرنٹ لائن ورکرز کی ہلاکت کے کی صورت میں ان کے خاندان کے لیے 40 سے 80 لاکھ روپے کا لائف انشورنس بھی رکھا گیا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  3. دفتر خارجہ: بیرون ممالک سے چھ ہزار سے زائد پاکستانی وطن لوٹ چکے ہیں

    FO spox

    ،تصویر کا ذریعہPTV

    پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق بیرون ممالک سے چھ ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔

    ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے بتایا کہ بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے منصوبے کے تیسرے مرحلے میں 20 اپریل سے لے کر 28 اپریل تک 6271 افراد ملک واپس آ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق:

    • افریقی ممالک سے 31 تبلیغی جماعت کے کارکنوں سمیت 81 پاکستانی شہری واپس آ چکے ہیں۔
    • متحدہ عرب امارات سے 100 قیدیوں سمیت 1453 افراد واپس آ چکے ہیں۔
    • مالدیپ سے نو پاکستانیوں کو واپس لے آیا جا چکا ہے۔
    • 41 پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے انڈیا سے واپس لایا گیا ہے۔
    • 195 ٹرک ڈرائیوروں کے علاوہ 1000 سے زائد پاکستانی شہری افغانستان سے بھی زمینی راستوں سے واپس آ چکے ہیں۔
  4. اسلام آباد: تقریباً ایک لاکھ گاڑیاں روزانہ دارالحکومت میں داخل ہو رہی ہیں, شہزاد ملک، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

    islamabad

    اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں لاک ڈاؤن کو ایک مہینے سے زیادہ کا وقت گزر گیا ہے۔

    شروع میں تو اس لاک ڈاؤن پر عمل درآمد دیکھنے کو ملا یعنی اگر کوئی شخص اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوتا تو پہلے اس کا شناختی کارڈ چیک کیا جاتا اور اگر اس کا پتہ جڑواں شہروں کا نہیں ہوتا تو پھر اس سے اسلام آباد آنے کی وجوہات پوچھی جاتیں۔

    تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان قواعد پر عملدرآمد میں نرمی آ گئی ہے۔

    پہلے مرحلے میں مختلف شاہراہوں پر لگائے گئے ناکے اور ان پر تعینات عملے کی تعداد میں کمی کی گئی اور پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان افراد سے بھی پوچھ گچھ کرنا چھوڑ دی جو وفاقی دارالحکومت میں داخل ہو رہے ہیں۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی کے ایکسائز اینڈ رجسٹریشن افس کے مطابق دونوں شہروں میں 30 لاکھ سے زیادہ نجی گاڑیاں رجسٹر ہیں۔

    عام دنوں میں ہر روز پانچ لاکھ سے زیادہ گاڑیاں وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوتی تھیں تاہم اب یہ تعداد لاک ایک لاکھ کے قریب ہے۔

    جڑواں شہروں کی مختف مارکیٹس بھی دوبارہ کھلنا شروع ہوگئی ہیں اور ایسے کاروبار بھی کھل رہے ہیں جن پر اب تک پابندی عائد ہے مثلاً ملبوسات، زیورات اور بچوں کے کھلونوں کی دوکانیں۔

    اس معاملے پر جب اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بساط کے مطابق لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروا رہے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گیے ہیں۔

    تاہم حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن پر اس وقت تک عمل درآمد نہیں ہوسکتا جب تک عوام انتظامیہ کا ساتھ نہ دے۔

    اس عرصے کے دوران اگر کسی معاملے میں لاک ڈاؤن پر مکمل عمل درآمد ہوتا ہوا دکھائی دیا ہے وہ پبلک ٹرانسپورٹ کا محکمہ ہے اور جڑواں شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے۔

  5. شاہ محمود قریشی: ٹیسٹنگ بڑھے گی تو متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا

    SMQ

    ،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان پر ابھی اس وبا کی وجہ سے معاشی دباؤ بڑھے گا کیونکہ ایک طرف معیشت کا پہیا رکا ہوا ہے اور دوسری طرف برآمدات کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

    جمعرات کو ریڈیو پاکستان پر جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پوری دنیا کی معیشت کو کرونا کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے اور پاکستان کو کورونا متاثرين کی تعداد ميں اضافے کے لیے تيار رہنا چاہيے۔

    انھوں نے کہا کہ اس دوران اموات کی شرح ميں اضافے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جب ٹيسٹنگ بڑھ رہی ہے تو کيسز کی تعداد بھی بڑھے گی۔

    ان کے مطابق پاکستان پہلے ایک دن میں صرف تین ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا، لیکن مئی تک یہ تعداد 20 سے 30 ہزار ٹیسٹ کے درمیان ہوگی۔

  6. لاہور: پہلے کے لاک ڈاؤن میں اور اب کی صورتحال میں بہت فرق

    Ferozpur rd

    لاہور میں بی بی سی کی نامہ نگار ترہب اصغر کے مطابق گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس ہفتے شہر میں لاک ڈاؤن کے قوانین کی اتنی سختی سے پیروی نہیں کی جا رہی۔

    انھوں نے بتایا کہ لاہور کے علاقے گلبرگ کی مین مارکیٹ میں دکانیں کھلی ہوئی ہیں اور لوگ قطاریں بنائے اپنی اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آتے ہیں تاہم سماجی دوری کے قواعد پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آیا۔

    lahore

    دوسری جانب چوبرجی، فیروزپور روڈ اور مزنگ چونگی کے علاقوں میں ٹریفک رواں دواں تھا۔ نامہ نگار کے مطابق رات کے وقت سڑکوں پر لگے ناکوں پر بھی زیادہ سختی نہیں ہوتی اور ایسا نہیں لگتا کہ شہر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

    شہر میں چند ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بھی سیل کیا گیا تھا اور ان کے باہر فوجی تعینات کیے گئے تھے، لیکن اب وہ بھی ہٹ گئے ہیں۔

    lahore
  7. پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما کی ہلاکت کورونا کے باعث ہوئی، خاندان کی تصدیق, محمد کاظم، بی بی سی اردو ڈاٹ کام

    سردار مصطفیٰ خان ترین

    ،تصویر کا ذریعہAPP

    ،تصویر کا کیپشنسردار مصطفیٰ خان ترین

    پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر سردار مصطفیٰ خان ترین کے خاندان نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ روز ہسپتال میں ہی ان کا انتقال ہو گیا تھا۔

    سردار مصطفیٰ خان ترین کوئٹہ کے سول ہسپتال میں زیرعلاج تھے اور وینٹی لیٹر پر تھے۔

    ان کے بڑے بیٹے امجد خان نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کے والد کو پھیپڑوں میں تکلیف کے علاج کے لیے پشین سے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے ان سے احتیاطاً کورونا کا بھی ٹیسٹ کروانے کا کہا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔

    امجد خان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاط کریں، خود بھی اس بیماری سے بچیں اور اپنے خاندان کے لوگوں کو بچانے کی کوشش کریں کیونکہ ایک فرد کے متاثر ہونے سے پورے خاندان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

  8. ’قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر خلاف سخت کارروائی ہوگی‘

    فردوس عاشق اعوان

    ،تصویر کا ذریعہAPP

    پاکستان کے وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق وزیراعظم کی مشیر نے جمعرات کو کہا ہے کہ حکومت رمضان کے مہینے میں لاک ڈاؤن کے قواعد پر عمل درآمد کروانے کے لیے خصوصی کمیٹیاں بنانے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔

    ان کمیٹیوں میں مذہبی علما، مقامی رہنما اور سیاست دان بھی شامل ہوں گے۔

  9. کوئٹہ: کورونا ٹیسٹ کرنے ٹیمیں گھر گھر جائیں گی

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. راولپنڈی میں کورونا کے 1870 مشتبہ مریض

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پنجاب کے شہر راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق ضلعے میں کورونا کے 1870 مشتبہ مریض موجود ہیں۔

    مصدقہ مریضوں کی تعداد 242 ہے جبکہ 611 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔

  11. کراچی: لاک ڈاؤن تو ہے لیکن لاک ڈاؤن والا ماحول نہیں ہے

    یونیورسٹی روڈ
    ،تصویر کا کیپشنکراچی کی یونیورسٹی روڈ

    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کئی ہفتوں سے سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ تاہم ہمارے ساتھی محمد نبیل کے مطابق اب حالات تبدیل ہو رہے ہیں اور جہاں اب بھی معمول سے بہت کم ٹریفک ہے، سڑکوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا رش پہلے کی نسبت بڑھنا شروع ہو گیا۔

    ان کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں لگائی گئی پولیس چوکیوں پر بھی نرمی برتی جا رہی ہے۔ لیاقت آباد، گلبہار اور گولیمار کے علاقوں میں جہاں گذشتہ ہفتے تک کافی سختی تھی، اب زیادہ چیکنگ نہیں ہو رہی۔

    شہر کی اہم شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے اور علاقے میں کئی دکانیں اور ہوٹل کھلے ہوئے ہیں۔

    تاہم ایسا نہیں کہ کراچی والے بالکل کوئی احتیاط نہیں کر رہے۔ ہمارے ساتھی کے مطابق شہر کے اندرونی علاقوں میں بھی لوگ اب ماسک پہنے نظر آتے ہیں تاہم تنگ گلیوں میں سماجی دوری کے قواعد کی پیروی نہیں ہو رہی اور لوگ ٹولیوں کی شکل میں بیٹھے لڈو کھیلتے یا گپیں مارتے نظر آتے ہیں۔

  12. لاک ڈاؤن میں گھریلو تشدد: ’کہتے ہیں شور مت مچاؤ، پڑوسی کیا کہیں گے‘

  13. اسلام آباد کی مساجد میں سماجی دوری برقرار رکھنے کے لیے انتظامات

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  14. کراچی یونیورسٹی کی کووڈ 19 لیبارٹری میں کام شروع

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  15. صرف فرض نماز مسجد میں، تراویح گھر پر ہی ادا کریں: ڈاکٹروں کی اپیل

    امیر تاج خان

    ،تصویر کا ذریعہAPP

    ،تصویر کا کیپشنڈاکٹر امیر تاج خان (فائل فوٹو)

    صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے عوام سے اپیل کی ہے وہ رمضان کے دوران صرف فرض نمازوں کے لیے مساجد کا رخ کریں لیکن تروایح گھروں میں ہی ادا کریں۔

    خیبر پختونخوا میں تنظیم کے صدر ڈاکٹر امیر تاج خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں صرف تین دن میں تین ہزار مریضوں کا اضافہ ہوا ہے اور 80 سے زیادہ اموات صرف خیبر پختنخوا میں ہوئی ہیں۔

    ان کے مطابق ’جس تیزی سے یہ وائرس پھیل رہا ہے ہمیں سوچنا پڑے گا۔ عوام کو گھروں سے نہ نکل کر ہمارا ساتھ دینا ہوگا اور اختیاطی تدابیر اپنا کر ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔‘

    انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کے لاک ڈاؤن میں سختی لائی جائے، لوگوں کو گھروں تک محدود رکھا جائے اور ٹیسٹوں کی تعداد بڑھائی جائے۔

    انھوں نے کہا کہ وہ کاروباری برادری کے تحفظات کو سمجھتے ہیں، ’لیکن زندگی واپس نہیں آ سکتی۔ اگر صحت ہوگی تو کام کریں گے۔‘

    ڈاکٹر امیر تاج خان کا کہنا تھا کہ وہ مساجد بند کرنے کے حق میں نہیں لیکن اختیاطی تدابیر پر من وعن عمل کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا: ’مساجد میں صرف فرض نماز پڑھیں۔ تراویح سنت ہے، عوام سے درخواست ہے کہ اس کی ادائیگی گھروں میں رہ کر کریں۔‘

  16. پشاور: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 124 افراد گرفتار

    peshawar

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں لاک ڈاؤن، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر اور پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے پر 124 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ان افراد کو اندرون شہر اور کوہاٹ روڈ کے علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔

    اس کے علاوہ مجمع لگانے پر کوہاٹ روڈ اور پیپل منڈی کے علاقوں میں مارکیٹوں اور پلازوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پشاور میں دو بینکوں کے منیجرز کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

  17. پاکستان: ہلاک ہونے والوں میں سے 64 فیصد کی عمر 60 برس سے زیادہ

    gender

    ،تصویر کا ذریعہcovdi.gov.pk

    پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جن کی عمر 20 سے 40 برس کے درمیان ہیں۔

    سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب اعدادوشمار کے مطابق کُل متاثرین میں سے 36 فیضد سے زیادہ کی عمر 20 سے 40 کے درمیان ہے۔

    deceased

    ،تصویر کا ذریعہcovid.gov.pk

    تاہم اگر کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی بات کی جائے تو ان میں سب سے زیادہ تعداد معمر افراد کی ہے۔

    وائرس کے باعث اب تک ہلاک ہونے والوں میں 64 فیصد سے زیادہ افراد کی عمر 60 سے زیادہ تھی۔

  18. بریکنگ, گذشتہ 24 گھنٹوں میں 15 اموات، 742 نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص

    table

    پاکستان میں کورونا وائرس کے لیے قائم کیے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 15 اموات ہوئی ہیں جبکہ 742 نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

    جمعرات کی صبح جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 79 فیصد کیسز مقامی منتقلی کے ہیں۔ اس وقت ملک میں کم از کم 60 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ روز 6700 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔

  19. رمضان: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج کراچی میں اجلاس

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن اجلاس کی صدارت کریں گے۔

  20. پاکستان: سوشل میڈیا پر رمضان، ویکسین پر بحث

    Pakistan Trends

    ،تصویر کا ذریعہTwitter/Pakistan Trends

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں صارفین آج صبح رمضان کی آمد کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ کئی لوگ یہ سوال بھی پوچھ رہے ہیں کہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین دریافت کرنے میں کتنا وقت لگے گا۔

    اس حوالے سے مزید جاننے کے لیے یہ معلوماتی ویڈیو دیکھیے۔

    ،ویڈیو کیپشنکورونا وائرس: کووڈ 19 کی ویکسین دریافت ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟